Islam Times:
2026-07-24@08:12:05 GMT

بھارت، حجاب اور نقاب کے ساتھ زیورات خریدنے پر پابندی

اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT

بھارت، حجاب اور نقاب کے ساتھ زیورات خریدنے پر پابندی

راشٹریہ جنتا دل کے ترجمان اعجاز احمد نے اس فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے غیر آئینی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سکیورٹی کے نام پر مذہبی آزادی کو نشانہ بنا رہا ہے اور مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی ریاست بہار میں جیولری تاجروں کے ایک فیصلے نے سیاسی تنازع کھڑا کر دیا ہے، جس کے تحت چہرہ ڈھانپ کر آنے والے گاہکوں، جن میں حجاب، نقاب یا برقع پہننے والے خواتین بھی شامل ہیں، کو زیورات کی دکانوں میں داخلے سے روکا جائے گا۔ آل انڈیا جیولرز اینڈ گولڈ فیڈریشن (AIGJF) کے مطابق یہ فیصلہ سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔ تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ کوئی بھی گاہک، خواہ مرد ہو یا عورت، اگر اسکارف، برقع، نقاب یا ہیلمٹ کے ذریعے چہرہ ڈھانپے ہوئے ہو تو خریداری سے قبل اسے شناخت کے لیے اپنا چہرہ ظاہر کرنا ہو گا۔ ادھر راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے ترجمان اعجاز احمد نے اس فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے غیر آئینی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سکیورٹی کے نام پر مذہبی آزادی کو نشانہ بنا رہا ہے اور مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرتا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس فیصلے کے پیچھے بی جے پی اور آر ایس ایس کا ایجنڈا کار فرما ہے اور مطالبہ کیا کہ AIGJF فوری طور پر اس فیصلے کو واپس لے۔ بہار میں جیولرز فیڈریشن کے ریاستی صدر اشوک کمار ورما نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ بہار پہلا صوبہ ہے جہاں یہ اصول ریاست بھر میں نافذ کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق سونے اور چاندی کی بڑھتی قیمتوں اور حالیہ ڈکیتیوں کے واقعات کے بعد یہ قدم صرف سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر اٹھایا گیا ہے۔

اشوک کمار ورما کا کہنا تھا کہ یہ پابندی کسی خاص مذہب کے خلاف نہیں بلکہ مردوں اور عورتوں دونوں پر یکساں طور پر لاگو ہو گی۔ عملہ گاہکوں سے مؤدبانہ انداز میں تعاون کی درخواست کرے گا اور کسی قسم کی زبردستی نہیں کی جائے گی۔ پولیس نے بھی اس اقدام کی حمایت کی ہے۔ یہ معاملہ بہار میں سکیورٹی اور مذہبی آزادی کے درمیان توازن پر جاری بحث کو ایک بار پھر نمایاں کر رہا ہے، جبکہ سیاسی حلقوں میں اس پر ردِعمل کا سلسلہ جاری ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اس فیصلے

پڑھیں:

سندھ حکومت کا مہنگے داموں پاسکو سے گندم خریدنے کا فیصلہ

(سٹی42)سندھ حکومت نے مہنگے داموں پاسکو سے گندم خرید کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
2024 کی پرانی گندم پاسکو سے خرید ی جائے گی،پاسکو نے فی 40 کلو گرام کا 4150 روپے نرخ مقرر کیا ہے۔
پاسکو نے 2 لاکھ 20 ہزار 665 میٹرک ٹن گندم سندھ کو دینے کی پیشکش کی ہے،سندھ نے کاشت کاروں کیلئے 3500 روپے گندم خریداری کا نرخ مقرر کیا تھا لیکن کاشت کاروں نے کم نرخ کی وجہ سے گندم حکومت کو نہیں دی اورسندھ حکومت ایک لاکھ میٹرک ٹن گندم نہیں خرید سکی۔
سندھ حکومت نےرواں سال 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا،اب سندھ حکومت 650 روپے فی 40 کلو گرام 650 روپے مہنگی گندم خرید رہی ہے،سندھ حکومت نے بیرون ممالک سے 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
محکمہ خوراک سندھ کے مطابق صوبے کو 16 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم کی قلت کا سامنا ہے، سندھ میں گندم کی ضرورت 65 لاکھ 30 ہزار میٹرک ٹن ہے،سندھ میں گندم کی پیداوار 47 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ ہوئی ، جبکہ ایک لاکھ 40 ہزار میٹرک ٹن پرانی گندم کے ذخائر موجود ہیں۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 محکمہ خوراک کے مطابق اوپن مارکیٹ میں زیادہ نرخ کی وجہ کاشت کاروں سے گندم خرید نہیںسکے،گندم کی قلت کا سامنا کرنے کی وجہ سے گندم درآمد کرنی پڑے گی،سندھ کابینہ نے گزشتہ روز گندم در آمد کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
 
 

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
  • سندھ حکومت کا مہنگے داموں پاسکو سے گندم خریدنے کا فیصلہ
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • سعودی ایپ ’ہُدہُد‘ عمرہ زائرین کے لیے جدید رہنما بن گئی، مکہ کے مذہبی و تاریخی مقامات تک رسائی آسان
  • سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ٹرمپ کا نیا حربہ، عالمی درآمدات پر نئے ٹیرف کا نفاذ
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم