Islam Times:
2026-07-24@13:09:29 GMT

عمران خان جلد عوام کے درمیان ہونگے، پی ٹی آئی کوئٹہ

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT

عمران خان جلد عوام کے درمیان ہونگے، پی ٹی آئی کوئٹہ

اپنے جاری کردہ بیان میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ عمران خان بہت جلد عوام کے درمیان ہونگے۔ پارٹی ورکرز کو نقصان پہنچانے والوں کا روز حساب بالکل قریب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ کے رہنماؤں سابق ناظم رحیم کاکڑ، سردار حسن شاہ، جمیل بوستان ایڈووکیٹ و دیگر نے کہا ہے کہ آنے والا دور تحریک انصاف کا ہوگا۔ عمران خان اور شاہ محمود قریشی عوام میں واپس آئیں گے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ عمران خان بہت جلد عوام کے درمیان ہوں گے۔ پارٹی ورکرز کو نقصان پہنچانے والوں کا روز حساب بالکل قریب ہے۔ بھگوڑوں اور ملک کو لوٹنے والوں کو بھاگنے کا راستہ نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا دور تحریک انصاف اور مخلص ورکرز کا ہوگا۔ عمران کان عوام کے درمیان ہونے سے سب سے زیادہ فائدہ پارٹی کے تنظیم کا ہوگا، جو کہ اس وقت اپنی جگہ ٹھیک نہیں ہے۔ تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہونے کا اعزاز حاصل کرچکی ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی سمیت تمام ورکرز عوام میں آکر پارٹی کی تنظیم نو اور خاص کر پارٹی کو نقصان پہنچانے والوں سے حساب لیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: عوام کے درمیان تحریک انصاف پی ٹی آئی نے کہا

پڑھیں:

کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار

ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کشمیر کا فیصلہ صرف کشمیری عوام کا حق ہے: بلاول بھٹو زرداری
  • ٹنڈولکر سمیت بھارتی کھلاڑی بھی مودی مخالف احتجاج کرنے والوں ہے حق میں سامنے آگئے
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان