ریاست کیخلاف ہتھیار اٹھانے والوں کیخلاف قرآن پاک میں واضح پیغام موجود ہے، محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے قانون نافذ کرنا ہمارا کام ہے نوبت آئی تو قانون پر عمل کرائیں گے، مذاکرات جن کا کام ہے وہ کریں گے ۔جامعہ اشرفیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ احتجاج کرنے والوں سے نمٹنے کی کافی پریکٹس ہے، اس طرح کی کوئی صورتحال ہوئی تودیکھیں گے، ہمارے علما کرام محفوظ ہیں، ریاست کیخلاف ہتھیار اٹھانے والوں کیخلاف قرآن پاک میں واضح پیغام موجود ہے، ریاست کیخلاف کوئی ہتھیار اٹھائے تو واضح ہے اسے کس طرح ہینڈل کرناہے۔
وزیر داخلہ کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰ کےپی سے پوچھا جائے انہوں نے اپنے افسران کی حفاظت کیلئے کیا کیا؟ وزیراعلیٰ کے پی سے ان کی کارکردگی پوچھی جائے، پی ٹی آئی احتجاج،امن وامان کے حوالے سے اسی طرح نمٹا جائے گا، ہم ان سے پہلے بھی کافی بار نمٹ چکےہیں۔
ٹرمپ انتظامیہ کی ایران میں جاری احتجاجی مظاہروں پر گہری نظر
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔