میں ایک روپیہ خرچ کیے بغیر پانچویں بار ایوان میں پہنچا جو دنیا میں ایک مثال ہے، خالد مقبول صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ لڑکیاں تعلیم میں بہت آگے ہیں لیکن 80 فیصد کو گھر بٹھا دیا جاتا ہے، ساسوں، شوہروں اور ماں سے کہتا ہوں کہ لڑکیوں کو چمٹا ضرور پکڑائیں لیکن استھیتھو اسکوپ نہ چھینیں، لڑکیوں کی تعلیم پر حکومت خطیر رقم خرچ کرتی ہے جو ایسی صورت میں ضائع ہوجاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر تعلیم اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ میں ایک روپیہ خرچ کیے بغیر پانچویں بار ایوان میں پہنچا ہوں جو دنیا میں ایک مثال ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں لیاقت کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری میں بین الاقوامی طبی تعلیمی کانفرنس 2026ء کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کیا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان میں ایک حکمران طبقہ ہے جس سے الحمداللہ میرا کوئی تعلق نہیں، میں ایک روپیہ خرچ کیے بغیر پانچویں بار ایوان میں پہنچا ہوں جو دنیا میں ایک مثال ہے۔ انہوں نے تعلیم کے حصول سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک جانا برین ڈرین نہیں برین ٹرین ہے، ہمارے پاس نوجوان ہیں جو بوجھ نہیں ہماری طاقت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لڑکیاں تعلیم میں بہت آگے ہیں لیکن 80 فیصد کو گھر بٹھا دیا جاتا ہے، ساسوں، شوہروں اور ماں سے کہتا ہوں کہ لڑکیوں کو چمٹا ضرور پکڑائیں لیکن استھیتھو اسکوپ نہ چھینیں۔ وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم پر حکومت خطیر رقم خرچ کرتی ہے جو ایسی صورت میں ضائع ہوجاتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :