2026-07-24@12:11:48 GMT
تلاش کی گنتی: 5602

«بلوچستان میں»:

(نئی خبر)
    چیئرمین علما کونسل مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ جس وقت ہماری فوج دہشت گردوں کیخلاف لڑ رہی ہے تو کچھ لوگ اپنا بیانیہ بنانے میں پڑے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہراشرفی نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کی سازش کی گئی۔پاک فوج کو خراج تحسین اور سلام پیش کرتے ہیں۔جو لوگ بلوچستان علیحدگی کی بات کرتے وہ ایک یونین کونسل پر قبضہ بھی نہیں کر سکے۔ہمیں نوجوانوں کو پیغام دینا یے کہ وہ دہشتگردوں کے آلہ کارنہ بنیں. حافظ طاہراشرفی نے مذید کہاکہ اللہ نے قران کریم میں حکم دیا ہےجہاں بھی ایسے دہشتگرد ملیں ملیں ان کو قتل کریں۔ بلوچستان کے اسکول ، اسپتالوں پرحملے کر کے...
    بلوچستان سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا ہے کہ کسی کا باپ بھی بلوچستان کو پاکستان سے الگ نہیں کر سکتا۔ ’وی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں دہشتگردی کرنے والے کوئی حقوق کی جنگ نہیں لڑ رہے، یہ صرف اور صرف فنڈنگ کی جنگ ہے، ان لوگوں کا بلوچستان کے عوام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ کوئی حقوق کی جنگ نہیں لڑ رہے یہ صرف اور صرف فنڈنگ کی جنگ ہے یہ لوگ اپنے ہی لوگوں کو استعمال کررہے ہیں ان کا بلوچستان کے لوگوں سے کوئی تعلق نہیں ہے ، انڈیا کو یہی پیغام ہے کہ بلوچستان کسی کے ہاتھ کا کھلونا نہیں بننے والا بلوچستان پاکستانی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان کا جغرافیہ اور سرحدی پھیلاؤ اس امر کا تقاضا کرتا ہے کہ وہاں بڑے پیمانے پر فوجی اہلکاروں کی تعیناتی کی جائے تاکہ امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے اور غیر قانونی سرگرمیوں کی مؤثر روک تھام ممکن ہو۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ حکومت نے اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کیے ہیں، جن کے نتیجے میں چمن بارڈر پر بڑے پیمانے پر احتجاج بھی دیکھنے میں آیا۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بعض حلقوں کی جانب سے یہ مطالبہ سامنے آتا ہے کہ نام نہاد نیشنلسٹ تحریکوں کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں، حقیقت یہ ہے...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان کے جغرافیے کی وجہ سے وہاں پر بڑے پیمانے پر فوجی اہلکاروں کی تعیناتی کی ضرورت ہے۔ قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے سختی کی، چمن بارڈر پر ایک بہت بڑا احتجاج بھی ہوا، لوگ کہتے ہیں نیشنلسٹ تحریکوں کے ساتھ مذاکرات ہونے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کی سیاسی نہ قوم پرست شناخت ہے،  بنیادی طور پر کاروباری نقصانات کے ازالے کیلئے تحریک چلائی جا رہی ہے،  یہ لوگ یومیہ تیل کی اسمگلنگ سے چار ارب روپے کما رہے تھے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ’بی ایل اے کے نام پر جرائم پیشہ لوگ ان اسمگلرز کو تحفظ فراہم...
    اسمگلنگ کی روک تھام کےلیے حکومت سخت اقدامات کر رہی ہے، خواجہ آصف - فوٹو: فائل وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں تیل اسمگلنگ سے دہشتگرد روزانہ 4 ارب روپے کمارہے ہیں۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں تیل سمیت مختلف اشیا کی اسمگلنگ ہوتی ہے۔ اسمگلنگ کی روک تھام کےلیے حکومت سخت اقدامات کر رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیے وزیرداخلہ، وزیراعلیٰ اور کور کمانڈر بلوچستان کی سی ایم ایچ کوئٹہ آمد۔ آپ نے شیروں کی طرح حملوں کا مقابلہ کیا، محسن نقوی بلوچستان کے اپنوں کی یہ خاموشی! انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے، سیکیورٹی فورسز کی...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مخصوص جغرافیائی حالات کی وجہ سے اس علاقے میں بڑی تعداد میں فوجی اہلکاروں کی تعیناتی لازمی ہے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے ہیں، جس کے نتیجے میں چمن بارڈر پر ایک بڑا احتجاج بھی ہوا۔ احتجاج کرنے والوں نے مطالبہ کیاکہ نیشنلسٹ تحریکوں کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں۔ خواجہ آصف نے واضح کیاکہ یہ لوگ نہ تو حقیقی سیاسی ہیں اور نہ قوم پرست، بلکہ بنیادی طور پر ان کی تحریک کاروباری نقصان کے ازالے اور روزانہ کی بنیاد پر تیل کی اسمگلنگ سے اربوں روپے کمانے کے لیے چلائی جا رہی ہے۔...
    بلوچستان حملے: چین کا پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2026 سب نیوز چین نے بلوچستان میں حملوں کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان میں چین کے سفارتخانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’چین ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ، سماجی استحکام کو برقرار رکھنے اور اپنے لوگوں کو محفوظ رکھنے میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔‘ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقازقستان،...
    وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کرنے والے پاکستان کے دشمن ہیں، ان کی کوئی ناراضی نہیں، یہ کہنا غلط ہے کہ دہشتگردوں سے بات کریں۔ اپنے ایک بیان میں رانا ثنااللہ نے کہاکہ مجرمانہ سرگرمیاں چند گروہ مل کر کہیں بھی کر سکتے ہیں، ان دہشتگردوں کی کوئی ناراضی نہیں بلکہ یہ پاکستان کے دشمن ہیں جو ملک کو توڑنا چاہتے ہیں، اس لیے ان سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہو سکتی۔ مزید یہ پڑھیں: بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال، دہشتگردی کے پیچھے کون؟ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ لوگ اس نظام پر یقین رکھتے ہیں یا کبھی اس کا حصہ بنے ہیں؟ رانا ثنااللہ نے کہاکہ...
    انور عباس : پاکستان میں چینی سفارت خانے کی جانب سے بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی گئی ہے۔  ترجمان چینی سفارت خانہ نے ایکس پر مذمتی بیان جاری کیا، جس کے مطابق ہم بلوچستان میں حالیہ متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ہم یمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں۔  ترجمان چینی سفارت خانہ نے کہا کہ ہم متاثرہ خاندانوں اور زخمیوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، چین دہشت گردی کی تمام اقسام کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ چین دہشت گردی کے خلاف جدوجہد، سماجی استحکام کے فروغ اور عوام کے تحفظ کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت جاری رکھے...
    سٹی 42: قائم مقام چیئرمین سینٹ نے کہا بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات ہوئےہیں۔ قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال ناصر کی زیرِ صدارت سینیٹ اجلاس شروع ہوگیا۔ قائم مقام چیئرمین  نے کہا حالیہ دہشتگردی کی لہر پر بحث کے لئے ایجنڈے کے ایٹم نمبر چھ سے 17 نمبر تک ملتوی کیا جاتا ہے۔  بلوچستان میں دہشتگرد حملوں میں شہید ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی کی گئیسینیٹ میں پینل آف چئیر کا اعلان  کیا گیا ۔ سلیم مانڈی والا ، شاہ زیب درانی اور عامر ولی الدین چشتی نامزد کو پینل میں نامزد کردیا گیا۔  بھاٹی گیٹ مین ہول حادثہ: ماں بیٹی کی موت کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی قائم مقام چیئرمین سید سیدال ناصر ...
    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف جاری کارروائیوں کے نتیجے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں فتنہ الہندوستان کے مزید 22 دہشتگرد ہلاک، مجموعی تعداد 177 ہوگئی دستیاب اعداد و شمار کے مطابق حالیہ آپریشنز کے دوران 177 دہشتگرد ہلاک کیے گئے جبکہ 17 سیکیورٹی اہلکار (10 پولیس، 6 ایف سی اور 1 لیویز) شہید ہوئے۔ اس کے علاوہ گوادر اور مکران میں 33 شہریوں کی شہادتیں رپورٹ ہوئیں۔ مزید پڑھیے: بلوچستان میں دہشتگردی کی وجہ محرومی نہیں، مصالحتی پالیسی کی وجہ سے واقعات میں اضافہ ہوا، سرفراز بگٹی بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے جس کا رقبہ 3 لاکھ 47 ہزار 190 مربع کلومیٹر ہے جو پاکستان کے...
    اسلام آباد:(نیوزڈیسک) سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز بلوچستان میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے حملہ آور دہشتگردوں کے خلاف سینیٹائزیشن آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ رات تعاقبی آپریشنز کے دوران مزید 22 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین روز کے دوران کیے جانے والے مختلف آپریشنز میں مجموعی طور پر کم از کم 177 دہشتگردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز، انٹیلی جنس ایجنسیز اور پولیس مشترکہ طور پر مختلف علاقوں میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر رہی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت...
    علی مدد جتک سے صحافی نے کہا کہ آپکے وزیر داخلہ بننے کی خبریں ہیں۔ جس پر انہوں نے کہا کہ اگر میں وزیر داخلہ بن جاؤں، تو یہ قیامت کی نشانی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے نئے وزیر داخلہ علی مدد جتک کا پرانا بیان ایک بار پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر موضوع بحث بن گیا ہے۔ ویڈیو میں علی مدد جتک سے بلوچستان اسمبلی میں ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ کے وزیر داخلہ بننے کی خبریں ہیں، کیا کہیں گے۔ جس پر رکن اسمبلی علی مدد جتک نے کہا کہ اگر میں وزیر داخلہ بن جاؤں، تو یہ قیامت کی نشانی ہوگی۔ دوسری جانب آج وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے علی مدد جتک کو...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک) بلوچستان اسمبلی کے رکن علی مدد جتک کو صوبہ بلوچستان کا نیا وزیر داخلہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ بلوچستان کے گورنر نے انہیں وزیر داخلہ کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ بلوچستان خود وزارتِ داخلہ کا قلمدان سنبھالے ہوئے تھے، تاہم اب یہ ذمہ داری علی مدد جتک کے سپرد کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب صوبے میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ دو دنوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں 177 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جو معصوم شہریوں اور سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنانے میں ملوث تھے۔
    ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز بلوچستان بھر میں فتنہ الہندوستان خوارج کے حملہ آوروں کے خلاف بھرپور سینیٹائزیشن اور فالو اپ آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں۔ رات گئے کارروائیوں میں 22 خوارج ہلاک ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات ہونے والی فالو اپ کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 22 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ یہ کارروائیاں ان عناصر کے خلاف کی گئیں جو حالیہ حملوں میں ملوث تھے۔ 3 دن میں ہلاک خوارج کی تعداد 177 ہوگئی ذرائع کے مطابق گزشتہ 3 دنوں کے دوران مجموعی طور پر کم از کم 177 خوارج کو مختلف کارروائیوں میں ہلاک کیا جا چکا ہے، جو سیکیورٹی فورسز کی مؤثر اور مربوط حکمتِ عملی کا مظہر ہے۔ خوارج اور سہولت کاروں...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف صدر مملکت سے ملاقات کے لیے ایوان صدر جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اور صدر مملکت کی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ ملاقات میں دہشت گردی کی حالیہ لہر کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی غور ہوگا۔ مزید پڑھیں بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری، 3 دن میں 177 دہشت گرد ہلاک 145 دہشت گردوں کی لاشیں ہمارے پاس موجود ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان بلوچستان میں آپریشن مکمل، خودکش حملہ آوروں سمیت 92 دہشتگرد ہلاک، 15 جوان اور 18 عام شہری شہید واضح رہے کہ دو روز قبل دہشت گردوں نے بلوچستان کے 12...
    کوئٹہ:بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کے بعد کوئٹہ شہر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی جبکہ ریڈ زون کے راستے سیل کر دیے گئے۔ پولیس کے مطابق ریڈ زون جانے والے راستوں میں کنٹینرز اور ٹرک کھڑے کر دیے گئے۔ امن وامان بحال کرنے کے لیے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں میں پولیس اور سیکیورٹی اہلکار ہائی الرٹ ہے، شہر بھر میں پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کا گشت جاری ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ دوسری جانب، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس تیسرے روز بھی معطل ہے۔ انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ حافی برادری انٹرنیٹ سروس معطلی کے...
    گورنر ہاؤس کوئٹہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ نو مقرر وزیر کی حلف برداری آج گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے رکن اسمبلی علی مدد جتک کو صوبائی وزیر داخلہ مقرر کر لیا ہے۔ گورنر ہاؤس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ نو مقرر وزیر کی حلف برداری آج گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ہوگی۔ علی مدد جتک سے گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل وزارت داخلہ کے قلمدان کا حلف لیں گے۔ واضح رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے ضیاء لانگو کو وزیر داخلہ مقرر کیا گیا تھا، تاہم الیکشن کمیشن کیجانب سے انکے حلقے میں دوبارہ انتخابات کے فیصلے کے بعد وہ رکن اسمبلی نہیں رہیں، جبکہ دو سال مکمل ہونے...
    کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک وزیر داخلہ بلوچستان مقرر کردیئے گئے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق  علی مدد جتک آج بطور وزیر داخلہ بلوچستان عہدے کا حلف اٹھائیں گے، گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل علی مدد جتک سے وزیر داخلہ کا حلف لیں گے۔ صوبائی وزیر داخلہ قلمدان دو سال سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے پاس تھا۔  مزید :
    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں، جن کے دوران گزشتہ 3 دنوں میں 177 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز فتنۃ الہندوستان کے حملہ آور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہیں۔ گزشتہ شب تعاقبی آپریشنز کے دوران مزید 22 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ گذشتہ 3 روز کے دوران کیے جانے والے آپریشنز میں مجموعی طور پر 177 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے۔سیکیورٹی فورسز، بشمول انٹیلی جنس ایجنسیز اور پولیس، مختلف علاقوں میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف مزید کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کے بعد کوئٹہ شہرمیں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی...
    بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور دہشت گرد عناصر کے مکمل خاتمے کے لیے سیکورٹی فورسز کی جانب سے سینیٹائزیشن آپریشنز بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اس دوران گزشتہ 3 دنوں میں بڑی تعداد میں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق ان کارروائیوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر کم از کم 177 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں، جسے حالیہ عرصے میں دہشت گردی کے خلاف ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ آپریشنز بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فتنۃ الہندوستان سے منسلک حملہ آور گروہوں کے خلاف کیے جا رہے ہیں، جن کا مقصد صوبے میں بدامنی...
    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں اور اس دوران 3 دنوں میں 177 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کے بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے حملہ آور دہشت گردوں کے خلاف سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں۔ گزشتہ رات تعاقبی آپریشنز کے دوران مزید 22 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، جس کے بعد گزشتہ 3 روز کے دوران کیے جانے والے آپریشنز میں کم سے کم کل ملا کر 177 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے ۔ مزید پڑھیں 145 دہشت گردوں کی لاشیں ہمارے پاس موجود ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان بلوچستان میں آپریشن مکمل، خودکش حملہ آوروں سمیت 92 دہشتگرد ہلاک، 15 جوان اور 18 عام...
    —فائل فوٹو سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات تعاقبی آپریشنز کے دوران مزید 22 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، جبکہ گزشتہ 3 روز کے دوران آپریشنز میں 177 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 108 دہشتگرد جہنم واصل، 10 جوان شہیدرات گئے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے بلوچستان کے 12مقامات پر بزدلانہ حملے کیے: سیکیورٹی ذرائع سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ دہشت گردوں، سہولت کاروں کے خلاف سیکیورٹی فورسز، انٹیلی جنس ایجنسیز  اور پولیس گھیرا تنگ کر رہی ہیں۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت...
    بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری، 3 دن میں 177 دہشت گرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2026 سب نیوز بلوچستان میںسکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں اور اس دوران 3 دنوں میں 177 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کے بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے حملہ آور دہشت گردوں کے خلاف سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں۔ گزشتہ رات تعاقبی آپریشنز کے دوران مزید 22 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، جس کے بعد گزشتہ 3 روز کے دوران کیے جانے والے آپریشنز میں کم سے کم کل ملا کر 177 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے ۔سیکیورٹی فورسز بشمول انٹیلی جنس ایجنسیز اور پولیس مختلف جگہوں پر...
    کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے حملہ آور دہشت گردوں کے خلاف تعاقبی آپریشنز میں مزید 22 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں   اور اس دوران 3 دنوں میں 177 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کے بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے حملہ آور دہشت گردوں کے خلاف سینیٹائزیشن آپریشنز جاری  ہیں۔ گزشتہ رات تعاقبی آپریشنز کے دوران مزید 22 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، جس کے بعد گزشتہ 3 روز کے دوران کیے جانے والے آپریشنز میں کم سے کم کل ملا کر 177 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جا...
    (احمد منصور )بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن، سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران مزید 22 خوارج جہنم واصل کردیئےگئے،گزشتہ 3 روز میں 177 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ۔     تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے حملہ آور دہشتگردوں کے خلاف سینیٹیزیشن آپریشنز جاری ہے ۔  سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات تعاقبی آپریشنز کے دوران مزید 22 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا ۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم کی زیرِ صدارت جیل اصلاحات سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ، اہم امور پر تبادلہ خیال  گزشتہ 3 روز کے دوران کئے جانے والے آپریشنز میں کم سے کم کل ملا کر 177 دہشتگردوں کو...
    —فائل فوٹو محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ بارش برسانے والا مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان سے نکل گیا ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم سرد ہے۔محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ قلات، زیارت، قلعہ عبداللّٰہ، قلعہ سیف اللّٰہ، مستونگ اور سوراب میں بھی صبح سے موسم شدید سرد ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق صوبے کے اکثر اضلاع میں آج موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔دوسری جانب محکمۂ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں خنکی برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ بلوچستان میں موسم سرد اور ابرآلود رہنے کا امکانبلوچستان کے مختلف اضلاع کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن، پشین اور...
    ایسا پہلی دفعہ نہیں ہوا کہ دہشتگردوں نے اپنے ناپاک ارادوں کے ساتھ اس ارضِ پاک پر حملہ کیا ہو۔ ایسا پہلی دفعہ نہیں ہوا کہ ان خوارجین نے بلوچستان میں نہتے عوام پر حملہ کیا ہو۔ ایسا پہلی دفعہ نہیں ہوا کہ دہشتگرد افغانستان سے تربیت لے کر آئے ہوں۔ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ ان دہشتگردوں کے پیچھے بھارتی معاونت کے واضح ثبوت ہوں۔ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے جان کے نذرانے پیش کر کے اس ارضِ مقدس کی حفاظت کی ہو۔ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ ہم نے شہدا کے جنازے اٹھائے ہوں۔ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ ریاست نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہو۔ ایسا پہلی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں ڈپلومیٹک انکلیو میں وزیراعلیٰ اور گورنر بلوچستان کیلئے مہمان خانے کی تعمیرکیس میں جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ حکومت کہیں بھاگ نہیں رہی، یہیں پر ہے،ویسے بھی بینک گارنٹی کی آخری تاریخ 30جون 2026 ہےعبوری حکومت تھی، وہ صاحب جلدی میں ہوں گے، انہوں نے تختی لگا دی ہو گی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں ڈپلومیٹک انکلیو میں وزیراعلیٰ اور گورنر بلوچستان کیلئے مہمان خانے کی تعمیرکے معاملے پر سماعت ہوئی،جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس عرفان سعادت پر مشتمل 2رکنی بنچ نے سماعت کی ۔  شاہ رخ اور گوری کی محبت کی وجہ میں بنی تھی‘  نیلم  کوٹھاری وکیل کنسٹرکیشن کمپنی نے کہاکہ...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) بلوچستان میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج سے وابستہ دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی بزدلانہ اور انسانیت سوز کارروائیوں کی جمعیت اہلحدیث پاکستان شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سینیٹرڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے  کہا کہ معصوم شہریوں، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا بدترین درندگی ہے جو کسی بھی مذہب، قوم یا نظریے سے تعلق نہیں رکھتی۔انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے بروقت، مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محض چند گھنٹوں کے اندر 145 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانا فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور عزم کا واضح ثبوت ہے۔ ہندوستان کی پراکسی...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کامیابی سے مکمل کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ خیال رہے کہ بلوچستان آپریشن کے دوران 2 روز میں سکیورٹی فورسز نے 133 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، آوان میں 3 خود کش سمیت 92 شرپسند ہلاک ہوئے، جبکہ آپریشن میں حصہ لینے والے 15 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔
    ریاض احمدچودھری امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا امریکا بلوچستان میں سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں اورحملوں کی شدید مذمت کرتا ہے،جن کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی ہے، جو امریکہ کی جانب سے نامزد کردہ ایک غیرملکی دہشت گرد تنظیم ہے۔پاکستانی عوام حق رکھتے ہیں کہ وہ تشدد اور خوف سے آزاد زندگی گزاریں۔اس سے قبل بھی کالعدم بی ایل اے نے تربت میں ایک مسافر بس پر حملہ کیا جس میں کئی معصوم شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اس حملے سے یہ ثابت ہوتا ہے دہشتگرد تنظیم بی ایل اے اپنے مذموم مقاصد کیلئے معصوم شہریوں کو نشانہ بناتی ہے، ایک جانب بی ایل...
    کوئٹہ: بلوچستان میں گزشتہ روز دہشت گردی کے 12 مختلف واقعات کے بعد کوئٹہ شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی جبکہ موبائل فون انٹر نیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شہر کے پوش علاقوں کے راستے سیل کر دیے گئے، امن و امان بحال کرنے کے لیے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں میں پولیس اور سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔ شہر بھر میں پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کا گشت جاری ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران درجنوں مشکوک افراد حراست میں لیے گئے۔ دوسری جانب، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس دوسرے روز بھی معطل ہے۔ ...
    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں 17 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے جب کہ 145 دہشتگردوں کی لاشیں ہمارے پاس موجود ہیں۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا دہشت گردوں نے 31 معصوم شہریوں کو شہید کیا، گوادر میں دہشتگردوں نے پانچ خواتین اور تین بچوں کو شہید کیا، شہید ہونے والی فیملی کا تعلق خضدار سے تھا اور وہ بلوچ تھے، یہ خود کو بلوچ کہتے ہیں لیکن یہ بلوچ نہیں دہشت گرد ہیں۔ ان کا کہنا تھا افغان سر زمین بھی پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے، اطلاعات ہیں کہ ان دہشتگردوں کے ساتھ افغانی بھی شامل ہیں، آج بشیر زیب، رحمان...
    راولپنڈی + کوئٹہ (این این آئی + آئی این پی + نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے دو دنوں میں آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے 145 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا افغان سرزمین بھی پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ ان دہشتگردوں کے ساتھ افغان بھی شامل ہیں۔ انٹیلی جنس رپورٹس تھیں کہ دہشتگردی کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے، دہشتگرد ہزار حملے کرلیں ہم سے دھرتی کا ایک انچ بھی نہیں لے سکتے۔ دہشتگردوں کے ساتھ مقابلے میں17 سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے جبکہ 145 دہشتگردوں کی نعشیں ہمارے پاس موجود ہیں۔ گزشتہ روز کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پورے...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے بزدلانہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بلوچستان میں حملے کرنے والے دہشت گردوں کو دلیری سے پسپا کرنے والی سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ بلوچستان پاکستان ہے اور پاکستا ن بلوچستان ہے۔ ہر پاکستانی بلوچستان اور بلوچستان کے عوام سے بے انتہا محبت کرتا ہے۔ بلوچستان کے چپے چپے کی حفاظت کریں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ بلوچستان پر اٹھنے والی ہر انگلی کاٹ دی جائے گی۔ ہر آنکھ نکال لی جائے گی۔ دہشت گرد جان لیں خون کی ایک ایک بوند کا بدلہ لیا جائے گا۔ پوری قوم پر عزم ہے، دہشت گردی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260202-08-18 کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد کوئٹہ میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی جب کہ موبائل فون انٹر نیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق شہر کے پوش علاقوں کے راستے سیل کر دیے گئے، امن و امان بحال کرنے کے لیے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں میں پولیس اور سیکورٹی اہلکار تعینات ہیں۔شہر بھر میں پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کا گشت جاری ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران درجنوں مشکوک افراد حراست میں لیے گئے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں 17 سیکورٹی اہلکار شہید ہوئے جب کہ 145 دہشت گردوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260202-01-26 اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے بلوچستان میں دہشت گردانہ واقعات کی مذمت کی ہے۔امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا کہ امریکا بلوچستان میں سیکورٹی اہلکاروں اور شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں اور حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حملوں کی ذمہ داری کالعدم بی ایل اے نے قبول کی ہے، جو امریکا کی جانب سے نامزد کردہ ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم ہے ، امریکا کی جانب سے میں دہشت گردی کے متاثرین، ان کے خاندانوں اور اس سے متاثر ہونے والے تمام افراد سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتی ہوں۔نیٹلی بیکر نے کہا کہ پاکستانی عوام حق رکھتے ہیں کہ وہ تشدد...
    ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں 150 سے زائد دہشت گرد مارے گئے، بھارت صوبے میں دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا رقبہ زیادہ آبادی کم ہے، دہشت گرد اس کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ہم پر پراکسی وار مسلط کی گئی ہے، نئی دہلی دہشت گردوں کی مکمل فنڈنگ کر رہی ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ بلوچستان میں 150 سے زائد دہشت گرد مارے گئے، بھارت صوبے میں دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا رقبہ زیادہ...
    پاکستان تحریک انصاف نے بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کے مسلح افراد کی جانب سے کیے جانے والے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو کسی صورت جگہ نہیں ملنی چاہیے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں نے  میری آڈیو معاملے پر  ویسے ہی تماشہ بنایا ہوا ہے، میری اس آ ڈیو میں کچھ بھی نہیں ہے۔ ان کا  کہنا تھا کہ یہ کہا گیا کہ میں نے سہیل آفریدی پر ملبہ ڈال دیا جبکہ ہم نے  وضاحت دی اس لیے یہ پروپیگنڈا ناکام  ہوا، سہیل آفریدی کو ہم سب سپورٹ کرتے ہیں کیونکہ بانی پی ٹی آئی...
    کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ 145 دہشت گردوں کی لاشیں ہمارے پاس موجود ہیں، گوادر میں دہشت گردوں نے پانچ خواتین اور تین بچوں کو شہید کیا، یہ بندوق کے زور پر اپنا نظریہ ہم پر مسلط کرنا چاہتے ہیں۔ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ہم بلوچستان کو امن کی طرف لے کر جائیں گے، ہمارے پاس دہشت گرد حملے کی انٹیلی جنس رپورٹ موجود تھی، ہم نے ایک دن پہلے آپریشن شروع کردیا تھا، بی ایل اے کوئی رجسٹرڈ سیاسی جماعت نہیں جس سے مذاکرات کئے جا رہے ہیں، یہ ہندوستان کی ایما پر ایسے واقعات کر کے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔یہ بات انہو ںنے یہاں کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے...
    وزیر اعلیٰ پنجاب کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان ہے اور پاکستان بلوچستان ہے جبکہ ہر پاکستانی بلوچستان اور اس کے عوام سے محبت کرتا ہے۔ بلوچستان پر اٹھنے والی ہر انگلی کاٹ دی جائے گی اور ملک دشمن عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان سے منسلک دہشتگردوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دہشتگرد حملوں کو بروقت ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور قوم اپنے بہادر محافظوں پر فخر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان ہے اور پاکستان...
    فائل فوٹو وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات میں مصالحتی پالیسی کی وجہ سے اضافہ ہوا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشتگرد جب بھی شہروں میں کارروائی کرتے ہیں تو انسانوں کو ڈھال بنالیتے ہیں۔ حملوں کے پیچھے بھارت ہے، اُسے پھر شکست دیں گے، محسن نقویوزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ حملوں کی پیچھے بھارت ہے، پہلے کی طرح اس بار بھی شکست دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی تعداد زیادہ سے زیادہ 200 بھی نہیں تھی، شعبان اور پنجگور میں حملوں سے متعلق خفیہ معلومات تھیں، عالمی میڈیا سے درخواست ہے کہ دہشت گردوں کو دہشت...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دنیا جانتی ہے بھارت بلوچستان میں دہشتگردوں کی سرپرستی کر رہا ہے، دہشتگردوں کو انہی کی زبان میں جواب مل رہا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت مئی کی جنگ میں اپنی شکست کے اثرات کم کرنے کے لیے یہ سب کر رہا ہے۔ مزید پڑھیں: بلوچستان کی طرف اٹھنے والی ہر آنکھ نکال لی جائےگی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز انہوں نے کہا کہ بھارت کا ایک دہشتگرد کلبھوشن یادیو پاکستان کی حراست میں ہے، جسے بلوچستان سے ہی گرفتار کیا گیا تھا۔ خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کامیابی حاصل کر رہا ہے اور حالیہ کارروائی میں بلوچستان میں 150 سے زیادہ...
    گورنر جی بی سید مہدی شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کے سیکیورٹی اداروں اور افواجِ پاکستان نے بروقت اور مؤثر کارروائی کے ذریعے دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا، جو قابلِ تحسین اور قومی وقار کی علامت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان و نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردانہ حملے کو بری طرح ناکام بنانے کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ گورنر جی بی سید مہدی شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کے سیکیورٹی اداروں اور افواجِ پاکستان نے بروقت اور مؤثر کارروائی کے ذریعے دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا، جو قابلِ تحسین اور قومی وقار کی علامت ہے۔ گورنر گلگت...
    بلوچستان میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک بحریہ کے شہید محمد شاہ زیب کو ان کے آبائی گاؤں عیسیٰ خیل ضلع میانوالی میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں پاک بحریہ کے افسران و جوانوں کے علاوہ سول و ملٹری حکام اور شہید کے لواحقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شہید محمد شاہ زیب نے پسنی میں دہشتگردی کے بزدلانہ حملے کے دوران دفاع کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ پاک بحریہ نے شہید کی عظیم قربانی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے...
    نگران وزیر داخلہ گلگت بلتستان ساجد علی بیگ نے کہا ہے کہ ہم بلوچستان میں 'فتنہ الہندوستان' کے ایجنٹوں کی طرف سے کی گئی حالیہ بزدلانہ دہشت گردی کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ گلگت بلتستان کے لوگ دشمن کی ان سازشوں سے بخوبی واقف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نگران وزیر داخلہ گلگت بلتستان ساجد علی بیگ نے کہا ہے کہ ہم بلوچستان میں 'فتنہ الہندوستان' کے ایجنٹوں کی طرف سے کی گئی حالیہ بزدلانہ دہشت گردی کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ گلگت بلتستان کے لوگ دشمن کی ان سازشوں سے بخوبی واقف ہیں۔ وہ پاکستان کی فوج اور پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ملک کے دفاع کے لیے پورے طور پر کھڑے ہیں۔ ہم...
    بابر شہزاد تُرک: پولیس سروس آف پاکستان کے مزید 7 افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی گئی ہے، افسران کو اے ایس پی سے ترقی دے کر ایس پی بنا دیا گیا۔ ترقیوں کی منظوری ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے دی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ مختلف نوٹیفکیشنز کے مطابق پولیس سروس کے اے ایس پی عبداللہ عمران کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر ان کا بلوچستان سے پنجاب حکومت تبادلہ کیا گیا ہے جبکہ اے ایس پی مجیدہ پروین ہالیپوٹو کی گریڈ 18 میں ترقی دے کر سندھ حکومت میں خدمات جاری رکھنے، اے ایس پی راحیلہ اقبال کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر پنجاب حکومت میں خدمات جاری رکھنے، اے ایس پی عبدالحمید...
    اپنے بیان میں آئی ایس او پاکستان کے جنرل سیکریٹری نے مطالبہ کیا کہ ریاست دہشتگردی کے خلاف مؤثر، فیصلہ کن اور مستقل اقدامات کرے تاکہ ملک میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے اور دشمن کے عزائم کو ہمیشہ کے لیے ناکام بنایا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری سید سروش رضا نے بلوچستان میں پیش آنے والے حالیہ دہشتگردی کے واقعات کو شدید قابلِ مذمت اور تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی دراصل پاکستان کے استحکام، سلامتی اور وحدت کے خلاف ایک گہری اور منظم سازش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان واقعات کے پیچھے عالمی استکباری قوتوں کی منصوبہ بندی اور پراکسی عناصر کارفرما ہیں...
    نجی ادارے کی رپورٹ میں سینئیر سکیورٹی اہلکار اور حکومت بلوچستان کے اہم اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا گیا ہے کہ ڈی سی نوشکی محمد حسین کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں کالعدم تنظیم کے حملے کے دوران اغواء ہونے والے ڈپٹی کمشنر محمد حسین ہزارہ کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ خطے کے تنازعات پر نظر رکھنے والی میڈیا اوٹلیٹ دی خراسان ڈائری کی جانب سے شائع رپورٹ میں ایک سینئیر سکیورٹی اہلکار اور حکومت بلوچستان کے اہم اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ ڈی سی نوشکی محمد حسین کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ گزشتہ روز بلوچستان کے 12 مقامات پر حملے کے دوران نوشکی...
    ایک بیان میں صدر جعفریہ الائنس نے کہا کہ عالمی طاقتیں ایک مضبوط اور نیوکلیئر قوت سے مسلح پاکستان کو برداشت نہیں کر سکتیں، اسی لیے وہ ملک میں اپنے پراکسیز کے ذریعے دہشت گردوں کو پروان چڑھا رہی ہیں، جو گزشتہ کئی دہائیوں سے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے بلوچستان کے مختلف شہروں میں کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی جانب سے پاک فوج اور سرکاری عمارتوں پر کی گئی دہشت گردانہ کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان دہشت گردوں کے سرپرست دراصل غزہ امن بورڈ کے سرپرست ہیں، ہمیں ملکی سالمیت کے تحفظ کے لیے آزادانہ اور مستحکم پالیسیاں...
    اپنے بیان میں جے یو آئی نظریاتی کے مرکزی رہنماؤں نے کہا کہ امریکہ خطے کی امن تباہ کرنے کیلئے خطرناک کھیل کھیلنے جا رہا ہے۔ آج بھی عالم اسلام متحد نہ ہوئے تو ایک ایک کو اس جنگ کی خمیازہ بھگتنا پڑیگا۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام نظریاتی کا کہنا ہے کہ گذشتہ کوئٹہ کی ناقص بدامنی کی ابتر صورتحال نے حکومتی رٹ کی بحالی کے دعوؤں کی حقیقت کھول کر رکھ دیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ امریکہ اس خطے میں بدامنی چاہتا ہے۔ حکمرانوں کو امریکی سازش سمجھنی ہوگی۔ اپنے مشترکہ بیان میں جے یو آئی نظریاتی کے امیر مولانا عبدالقادر لونی، مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین و دیگر رہنماؤں نے کہا کہ جمعیت نظریاتی کو...
    ( سٹی42)سینئر وائس چیئرمین امن کمیٹی برائے بین المذاھب ہم آہنگی پنجاب میاں صداقت مجید  کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں  ہونے والی دہشت گردی پر عوام میں شدید غم وغصہ اور تکلیف پائی جا رہی ہے، بلوچستان کے 12مختلف مقامات پر دہشت گردوں نے خون کی ہولی کھیلی ہے،ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ۔ چور شادی پر جانے والی فیملی کے گھر کا صفایا کر گئے ان خیالات کا اظہار سینئر وائس چیئرمین امن کمیٹی برائے بین المذاھب ہم آہنگی پنجاب میاں صداقت مجید نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا  کہ ہمارے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے نہتے اور مظلوم شہریوں کو بے دردی سے نشانہ بنایا...
    ایک بیان میں کاظم میثم نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کی عفریت کو ختم کرنے کے لیے قوم کو متحد ہونا ہو گا، بلوچستان حکومت دہشتگردی کو روکنے میں یکسر ناکام ہو چکی ہے۔ پاکستان میں دہشتگردی کی بیخ کنی کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو سرجوڑنے کی ضرورت ہے اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ افسوسناک واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ملک میں دہشتگردی کی عفریت کو ختم کرنے کے لیے قوم کو متحد ہونا ہوگا، بلوچستان حکومت دہشتگردی کو روکنے میں یکسر ناکام ہو چکی ہے۔ پاکستان میں...
    اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائےدفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے مختلف شہروں میں حالیہ دہشت گرد حملوں نے ایک بار پھر صوبے کی سلامتی اور قومی استحکام کو چیلنج کیا ہے۔ ان حملوں کا ہدف نہ صرف سکیورٹی فورسز بلکہ عام شہری، ترقیاتی منصوبے اور ریاستی رِٹ ہے۔ ان واقعات کے پسِ پردہ بھارت، افغانستان اور اسرائیل کے درمیان ایک منظم گٹھ جوڑ کارفرما ہے جو پاکستان کو اندرونی طور پر کمزور کرنے کے لیے پراکسی نیٹ ورکس استعمال کر رہا ہے۔یہ حملے ایسے وقت میں کیے جا رہے ہیں جب بلوچستان میں معاشی سرگرمیوں، معدنی وسائل کی ترقی اور علاقائی رابطہ منصوبوں میں تیزی آئی...
    وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کی وجہ لوگوں کی محرومی نہیں، جبکہ لاپتا افراد کا معاملہ تشدد کو جسٹیفائی کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگرد جب بھی شہروں میں کارروائی کرتے ہیں تو انسانوں کو ڈھال بنا لیتے ہیں۔ مزید پڑھیں: بلوچستان کی طرف اٹھنے والی ہر آنکھ نکال لی جائےگی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز انہوں نے بتایا کہ نوشکی میں کومبنگ آپریشن اب بھی جاری ہے، جبکہ دیگر شہروں میں آپریشن ختم ہو چکا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردوں کی تعداد 4 سے 5 ہزار سے زیادہ نہیں ہوگی، ہمارے آپریشن کی وجہ سے حالیہ دہشتگرد حملوں کی...
    اسلام ٹائمز: اس وقت ایک طرف پاک ایران تعلقات اپنے عروج پہ ہیں تو دوسری طرف حکومت پاکستان امریکی مسخرے صدر کی تقاریر میں وزیر اعظم پاکستان و فیلڈ مارشل کے نام پکارے جانے پہ بغلیں بجاتے نہیں تھکتے، جبکہ حقیقت میں امریکہ، اسرائیل کے ہر جرم میں برابر کا حصہ دار ہے جو کسی بھی طور پاکستان کے وجود کے استحکام کو اچھی نظر سے نہیں دیکھتا اور اس وقت کے انتظارمیں ہے کہ کب اسے پاکستان کی ایٹمی سایٹس کو تباہ کرنے کا موقع ملے۔ تحریر: ارشاد حسین ناصر پاکستان میں ایک بار پھر صوبہ بلوچستان میں کئی شہروں میں منظم حملوں میں بہت سے لوگ جان سے چلے گئے۔ بلوچستان میں 12 مقامات پر دہشت گردوں...
    اپنے بیان میں جے یو آئی رہنماؤں نے کہا کہ بلوچستان میں بہنے والا خون کسی ایک واقعے کا نتیجہ نہیں، بلکہ ایک مسلسل سیاسی جبر، انتخابی دھاندلی اور عوامی مینڈیٹ کی توہین کا انجام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے رہنماء مولانا عبدالرحمٰن رفیق، عین اللہ شمس، مولانا خورشید احمد اور دیگر رہنماؤں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہم واضح اور دوٹوک الفاظ میں اس امر کا اعلان کرتے ہیں کہ اگر 8 فروری 2024 کو عوام کے حق رائے دہی پر ڈاکہ نہ ڈالا جاتا، قوم کے فیصلے کو نادیدہ قوتوں کے ہاتھوں یرغمال نہ بنایا جاتا، تو آج بلوچستان بالخصوص کوئٹہ اس سنگین بدامنی، خونریزی اور عدم تحفظ کی صورتحال سے ہرگز...
    ترجمان نے کہا کہ حملوں میں متعدد معصوم شہریوں اور بہادر سیکورٹی اہلکاروں اور سپاہیوں کی شہادت ہوئی ہے، ایرانی حکومت اور عوام کی جانب سے حکومت پاکستان اور عوام بالخصوص سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ اسلام تائمز۔ بلوچستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں پر اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ حملوں میں متعدد معصوم شہریوں اور بہادر سیکورٹی اہلکاروں اور سپاہیوں کی شہادت ہوئی ہے، ایرانی حکومت اور عوام کی جانب سے حکومت پاکستان اور عوام بالخصوص سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ سفارتخانے نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اصولی...
    نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ 4300 ایکڑ رقبے پر محیط پاکستان کا دوسرا سب سے بڑا ہوائی اڈہ ہے اور اس پر مختلف قسم کے طیارے لینڈ اور ٹیک آف کر سکتے ہیں۔ مزید پڑھیں: نیوگوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ تجارت اور رابطوں کو آسان بنانے میں مصروف عمل ان طیاروں میں اے ٹی آر 72، بوئنگ 737، بوئنگ 747 اور ایئر بس اے 380 شامل ہیں۔ اس ایئرپورٹ کی توسیع گوادر کو تجارتی، رابطہ کاری اور سرمایہ کاری کے لیے ایک علاقائی مرکز میں تبدیل کرنے کے عمل میں اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ کراچی سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 503 کی کامیاب لینڈنگ کے بعد 2025 میں نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تجارتی پروازوں کا باقاعدہ...
    سیکیورٹی ایجنسیز بھارتی پراکسیز کا خاتمہ کرکے دم لیں گی، عطا اللہ تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2026 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کی جس کی اس کو بہت تکلیف ہے، سیکیورٹی ایجنسیز ان پراکسیز کا خاتمہ کرکے دم لے گی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ کل بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کی جانب سے بزدلانہ حملہ کیا گیا، سیکیورٹی فورسز پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اسی سے اوپر دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، بلوچستان بڑے نقصان سے بچ گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ بارہ شہروں پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے تحت ایک ماہ کیلئے پابندیاں نافذ کردی۔بلوچستان حکومت نے صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور گزشتہ روز ہونے والے افسوسناک دہشت گردانہ حملوں کے تناظر میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے پورے صوبے میں فوری طور پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ان پابندیوں کا اطلاق ایک ماہ تک رہے گا، یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات کو کم کرنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔دفعہ 144 کے دوران ہر قسم کے اسلحے کی نمائش اور استعمال پر سخت پابندی ہوگی، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور...
    نگران وزیر اطلاعات گلگت بلتستان غلام عباس کی بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2026 سب نیوز گلگت(آئی پی ایس )نگران صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات گلگت بلتستان، غلام عباس نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے ان واقعات میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ نہتے شہریوں اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا بزدلی کی انتہا ہے۔ دہشت گردوں کا کوئی مذہب یا صوبہ نہیں ہوتا، وہ انسانیت کے دشمن ہیں۔گلگت بلتستان کے عوام دکھ کی...
    دہشتگردی کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر پوری قوت سے عمل جاری ہے، طلال چوہدری WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2026 سب نیوز فیصل آباد (آئی پی ایس )وزیرِ مملکت برائے امورِ داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں نیشنل ایکشن پلان کے تحت پوری قوت سے جاری ہیں اور ریاستِ پاکستان زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ وہ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں نے سافٹ ٹارگٹس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور موثر کارروائیوں کے ذریعے ان حملوں کو ناکام بنایا۔طلال چوہدری نے واضح کیا کہ یہ تاثر سراسر غلط...
    نریندر مودی کا نام ایپسٹین فائلز میں آنا اس کے مشکوک عالمی کردار کا ثبوت ہے، پلوشہ خان - فوٹو: فائل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما پلوشہ خان نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگرد حملہ بھارت کی منصوبہ بند سازش ہے، سازش کے پیچھے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ہاتھ ہے۔ اسلام آباد سے بیان جاری میں پلوشہ خان نے کہا کہ نریندر مودی کا نام ایپسٹین فائلز میں آنا اس کے مشکوک عالمی کردار کا ثبوت ہے، اسرائیل کے دورے کے دوران مودی کا رقص کرنا خطے میں بہنے والے خون پر جشن کے مترادف ہے۔ بلوچستان، 9 شہروں میں حملے ناکام، 3 خودکش حملہ آوروں سمیت 92 دہشت گرد ہلاک، 15 سیکورٹی اہلکار اور 18 شہری...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ان حملوں کو دلیری سے پسپا کیا، جس پر وہ فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہاکہ بلوچستان پاکستان ہے اور پاکستان بلوچستان ہے، اور ہر پاکستانی بلوچستان اور اس کے عوام سے بے انتہا محبت کرتا ہے۔ مزید پڑھیں: نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق رائے موجود، دہشتگردی کے معاملے پر سیاسی الزام تراشی بند ہونی چاہیے، طلال چوہدری انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان کے چپے چپے کی حفاظت کی جائے گی اور بلوچستان پر اٹھنے والی ہر انگلی کاٹ دی جائے گی، ہر آنکھ نکال...
    بلوچستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں پر اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ حملوں میں متعدد معصوم شہریوں اور بہادر سیکورٹی اہلکاروں اور سپاہیوں کی شہادت ہوئی ہے، ایرانی حکومت اور عوام کی جانب سے حکومت پاکستان اور عوام بالخصوص سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ سفارتخانے نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اصولی طور پر ہر قسم کی دہشت گردی کی واضح الفاظ میں مذمت کرتا ہے ، دہشت گردی عالمی برادری کے لیے ایک سنگین خطرہ اور تشویش کا باعث ہے۔ بیرونی عناصر کی حمایت سے ایسی گھناوٴنی حرکتوں کا مقابلہ علاقائی اور بین الاقوامی...
    آسٹریلیا نے افغان سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2026 سب نیوز سڈنی (آئی پی ایس )آسٹریلیا نے افغان سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کردیا، آسٹریلوی محکمہ خارجہ و تجارتی امور کے مطابق افغان سفارتخانہ جون 2026 کے بعد اپنی سرگرمیاں بند کر دے گا۔ محکمہ خارجہ و تجارتی امور کا کہنا ہے کہ طالبان کے متعین سفارتکار، اعزازی قونصل سمیت کسی بھی نمائندے کو قبول نہیں کیا جائے گا. بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان رجیم کی غیر جمہوری اور پرتشدد پالیسیوں کے نتیجے میں افغانستان کو عالمی تنہائی کا سامنا ہے۔ آسٹریلوی جریدے کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے طالبان رجیم کو افغان عوام کے جائز نمائندے کے طور پر تسلیم کرنے...
    وزیرِ مملکت برائے امورِ داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں نیشنل ایکشن پلان کے تحت پوری قوت سے جاری ہیں اور ریاستِ پاکستان زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ وہ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں نے سافٹ ٹارگٹس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائیوں کے ذریعے ان حملوں کو ناکام بنایا۔ طلال چوہدری نے واضح کیا کہ یہ تاثر سراسر غلط ہے کہ دہشت گردوں نے کسی شہر یا علاقے پر قبضہ کیا، دہشت گرد کسی مقام پر زیادہ دیر ٹھہرنے میں ناکام رہے۔ وزیرِ...
    سٹی 42 : پاکستان میں ترکیہ سفارت خانہ کی جانب سے بلوچستان دہشت گرد حملوں کی مذمت کی گئی ہے ۔  مذمت ترکیہ سفارت خانہ نے اپنے ایکس پیغام میں جاری کی، جس کے مطابق ہم پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ہونے والے گھناؤنے دہشت گرد حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ہم جان بحق ہونے والوں کے لیے اللہ تعالیٰ کی رحمت کی دعا کرتے ہیں۔  ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے خواہاں ہیں۔ ہم دہشت گردی کی تمام اقسام کے خلاف جدوجہد میں برادر ملک پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔  چور شادی پر جانے والی فیملی کے گھر کا صفایا کر گئے
    وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل قومی اتفاق رائے موجود ہے، سیاسی فائدے کے لیے دہشتگردی کے معاملے پر الزام تراشی بند ہونی چاہیے۔ فیصل آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں دہشتگرد کسی بھی شہر یا علاقے پر قبضہ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: دہشت گرد بلوچوں کو ایندھن بنا رہے ہیں، پاکستان کا ایک انچ نہیں لے سکتے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں متعدد دہشتگرد ہلاک اور گرفتار ہوئے جبکہ فرار ہونے والے دہشتگردوں کا تعاقب جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے خواتین اور بچوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا، تاہم سیکیورٹی...
    سٹی 42 : فرانسیسی سفارت خانے کی جانب سے بلوچستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی مذمت کی گئی ہے ۔  ترجمان فرانسیسی سفارت خانہ کے مطابق ہم بلوچستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی سخت مذمت کرتے ہیں، ہم متاثرین کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور تمام متاثرہ افراد سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ۔  ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم دہشت گردی کی ہر شکل کے خلاف پاکستان کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں ۔  چور شادی پر جانے والی فیملی کے گھر کا صفایا کر گئے
    سٹی 42 : ڈیرہ غازی خان میں پنجاب سے بلوچستان جانے والے تمام راستے بند کردیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان نے بتایا ہے کہ بلوچستان جانے والی شاہراہ براستہ فورٹ منرو اور تونسہ موسیٰ خیل روڈ بند کر دی گئی ہے، فی الحال مسافر ڈی جی خان کے راستے بلوچستان نہیں جا سکتے۔  ڈی سی ڈی جی خان کے احکامات کے بعد بلوچستان سے ملنے والے سرحدی علاقے بواٹہ اور سخی سرور کے مقام پر ٹریفک کو روک دیا گیا ہے۔ چور شادی پر جانے والی فیملی کے گھر کا صفایا کر گئے دوسری جانب کوئٹہ سے اندرون ملک اور چمن کے لیے ٹرین سروس آج دوسرے روز بھی معطل ہے، پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس...
    بلوچستان میں دہشت گردی،سعودی عرب اور قطر سمیت دیگر ممالک کی مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی پر دیگر ممالک کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے واقعے کی بھرپور مذمت کی ہے۔فتتنہ الہندوستان کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے 31 جنوری کو بلوچستان کے مختلف شہروں میں امن خراب کرنے کی کوشش کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ان حملوں کا مقصد شہریوں کو نشانہ بنا کرصوبے میں عدم استحکام پیدا کرنا تھا۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 18 بے گناہ شہری شہید ہوئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی...
    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان سے منسلک دہشتگردوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشتگرد حملوں کو بروقت ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اور قوم اپنے بہادر محافظوں پر فخر کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان ہے اور پاکستان بلوچستان ہے۔ جبکہ ہر پاکستانی بلوچستان اور اس کے عوام سے محبت کرتا ہے۔ بلوچستان پر اٹھنے والی ہر انگلی کاٹ دی جائے گی اور ملک دشمن عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔مریم نواز نے کہا کہ دہشتگرد جان لیں کہ معصوم شہریوں کے خون کی ایک ایک بوند کا حساب لیا جائے...
    انور عباس : سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔  سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے مذمتی بیان جاری کر دیا، جس کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں علیحدگی پسندوں کے دہشت گرد حملوں کی سخت مذمت اور بھرپور مذمت کرتی ہے ۔سعودی عرب دہشت گردی اور انتہاء پسندی کی تمام سرگرمیوں کو مسترد کرنے کے عزم کی تجدید کرتا ہے۔ سعودی عرب پاکستان اور اس کی سیکیورٹی فورسز کی اپنی علاقائی سالمیت کے تحفط کی تمام کوششوں سے اظہار یکجہتی کرتا ہے۔ چور شادی پر جانے والی فیملی کے گھر کا صفایا کر گئے  سعودی وزارت خارجہ...
    فرانس کے سفارتخانے کی بلوچستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی سخت مذمت، متاثرین سے اظہار یکجہتی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )فرانس کے سفارتخانے نے پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے ۔ سفارتخانے کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ہم بلوچستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ ہم متاثرین کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور تمام متاثرہ افراد سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ہم دہشت گردی کی ہر شکل کے خلاف پاکستان کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز...
    ڈیرہ غازی خان میں پنجاب سے بلوچستان جانے والے تمام راستے بند کردیے گئے۔ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان کے مطابق بلوچستان جانے والی شاہراہ براستہ فورٹ منرو اور تونسہ موسیٰ خیل روڈ بند کر دی گئی ہے، فی الحال مسافر ڈی جی خان کے راستے بلوچستان نہیں جا سکتے۔ڈی سی ڈی جی خان کے احکامات کے بعد بلوچستان سے ملنے والے سرحدی علاقے بواٹہ اور سخی سرور کے مقام پر ٹریفک کو روک دیا گیا ہے۔دوسری جانب کوئٹہ سے اندرون ملک اور چمن کے لیے ٹرین سروس آج دوسرے روز بھی معطل ہے، پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس اور چمن کے لیے مسافر ٹرین روانہ نہیں ہوئیں۔
    بلوچستان کی کشیدہ صورتحال کے باعث پنجاب بلوچستان سرحدی راستے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد عثمان خالد کے مطابق بلوچستان جانے والی تمام ٹریفک کو فی الحال روک دیا گیا ہے اور مسافر ڈی جی خان کے راستے بلوچستان نہیں جا سکتے۔ انہوں نے بتایا کہ بین الصوبائی سرحدی گزرگاہیں بواٹہ، راکھی گاج اور تونسہ موسیٰ خیل روڈ ہر طرح کی ٹریفک کے لیے معطل کر دی گئی ہیں اور کسی بھی گاڑی کو پنجاب سے بلوچستان جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ واضح رہے کہ کوئٹہ، گوادر، پنجگور سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد حملوں کی کوششیں ناکام بنائی گئیں، جبکہ سکیورٹی فورسز...
    بلوچستان حکومت نے صوبے بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں اسلحے کی نمائش و استعمال، ڈبل سواری اور کالے شیشوں پر پابندی ہوگی۔بلوچستان میں قیام امن یقینی بنانے کے لیے پورے صوبے میں دفعہ 144 کے تحت ایک ماہ کے لیے پابندیاں نافذ کر دی گئی ہیں جب کہ محکمہ داخلہ بلوچستان نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔صوبائی محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں اسلحے کی نمائش اور استعمال، موٹر سائیکل پر ڈبل سواری، کالے شیشوں، غیر رجسٹرڈ گاڑیاں چلانے، 5 یا زائد افراد کے اجتماعات و جلوسوں، پبلک مقامات پر مفلر، رومال، ماسک سے چہرہ ڈھانپنے پر بھی مکمل...
      لاہور:(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان دہشت گردوں کے بزدلانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم جانوں پر حملہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے حملہ آوروں کا مقابلہ کر کے انہیں پسپا کرنے والی سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔ مریم نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان پاکستان ہے اور پاکستان بلوچستان ہے، جبکہ ہر پاکستانی بلوچستان اور وہاں کے عوام سے بے پناہ محبت کرتا ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ بلوچستان کے چپے چپے کی حفاظت کی جائے گی اور دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ...
    سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بلوچستان بھر میں دفعہ 144 کے تحت ایک ماہ کیلئے پابندیاں نافذ کردی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخل نے کہا ہے کہ  دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں اسلحہ کی نمائش اور استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ڈبل سواری، کالے شیشوں اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں پر اور پانچ یا زائد افراد کے اجتماعات و جلوسوں پر بھی پابندی ہو گی۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ گھروں سے باہر مفلر ، رومال ، ماسک سے چہرہ ڈھانپنے پر بھی مکمل پابندی عائد ہوگی۔ پابندیوں کا اطلاق فوری ہوگا ، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر بھی پابندی ہو گی۔
     (عیسیٰ ترین) حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے تحت ایک ماہ کیلئے پابندیاں نافذ کر دی ہیں۔  حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں اسلحہ کی نمائش/استعمال، ڈبل سواری، کالے شیشوں، غیر رجسٹرڈ گاڑیوں پر پابندی عائد  کر دی ہے ۔  دفعہ 144 کے تحت پانچ یا زائد افراد کے اجتماعات و جلوسوں اور پر ایک ماہ کیلئے مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ چور شادی پر جانے والی فیملی کے گھر کا صفایا کر گئے  نوٹیفکیشن کے مطابق پابندیوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کی جس کی اس کو بہت تکلیف ہے، سیکیورٹی ایجنسیز ان پراکسیز کا خاتمہ کرکے دم لیں گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ کل بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کی جانب سے بزدلانہ حملہ کیا گیا، سیکیورٹی فورسز پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اسی سے اوپر دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، بلوچستان بڑے نقصان سے بچ گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بارہ شہروں پر حملوں کے لئے آئے تھے، بھرپور مقابلہ کیا اور دہشت گردوں کو ہرایا، انڈین میڈیا پر بیٹھ...
    ڈیرہ غازی خان میں پنجاب سے بلوچستان جانے والے تمام راستے بند کردیے گئے۔ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان کے مطابق بلوچستان جانے والی شاہراہ براستہ فورٹ منرو اور تونسہ موسیٰ خیل روڈ بند کر دی گئی ہے، فی الحال مسافر ڈی جی خان کے راستے بلوچستان نہیں جا سکتے۔ڈی سی ڈی جی خان کے احکامات کے بعد بلوچستان سے ملنے والے سرحدی علاقے بواٹہ اور سخی سرور کے مقام پر ٹریفک کو روک دیا گیا ہے۔دوسری جانب کوئٹہ سے اندرون ملک اور چمن کے لیے ٹرین سروس آج دوسرے روز بھی معطل ہے، پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس اور چمن کے لیے مسافر ٹرین روانہ نہیں ہوئیں۔
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر بلوچستان نے سی ایم ایچ کوئٹہ میں زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کرتے ہوئے زخمی اہلکاروں کے بلند حوصلے کو بھی سراہا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے زخمی پولیس اہلکاروں کو داد دیتے ہوئے کہا آپ نے شیروں کی طرح دہشت گردوں کے حملوں کا مقابلہ کیا اورانہیں ناکام بنایا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے زخمی اہلکاروں کی حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش ناکام بنانے پر آپ کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں، آپ ہمارے شیر ہیں اور قوم آپ کے ساتھ ہے۔ زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ صحت...
    بلوچستان حملوں میں شدت پسندوں نے دو خواتین کو بھی استعمال کیا، خواجہ آصف کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس)وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ روز بلوچستان میں ہونے والے حملوں میں شدت پسندوں نے دو خواتین کو بھی استعمال کیا تھا۔ اتوار کے روز سیالکوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ شدت پسند نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں کی ذہن سازی کر رہے ہیں۔ ہفتہ کے روز بلوچستان کے مختلف شہروں میں ہونے والے حملوں کے متعلق وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ کل جو واقعات ہوئے ہیں ان میں دو جگہوں پر خواتین کو بھی استعمال کیا گیا...
    فائل فوٹو بلوچستان بھر میں دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ داخلہ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی عائد ہوگی۔نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کالے شیشوں والی اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں پر بھی پابندی نافذ کر دی گئی ہے، اس کے علاوہ 5 یا 5 سے زائد افراد کے اجتماع، جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔محکمہ داخلہ کے مطابق عوامی مقامات پر چہرے کو مفلر یا کسی اور چیز سے ڈھانپنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان پابندیوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور خلاف ورزی کی صورت...
    بلوچستان حکومت نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر دفعہ 144 کے تحت ایک ماہ کے لیے سخت پابندیاں نافذ کر دی ہیں۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں اسلحے کی نمائش اور استعمال، ڈبل سواری، کالے شیشوں والی اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ حکام کے مطابق 5 یا زائد افراد کے اجتماعات، جلسے جلوس اور چہرہ ڈھانپنے پر بھی ایک ماہ کے لیے پابندی ہوگی۔ پابندیوں کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ: دہشتگردی کے واقعات میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا، اعلیٰ حکام کی شرکت واضح رہے کہ گزشتہ روز...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان حملوں میں دو جگہ خواتین کو استعمال کیا گیا، جو لوگ گرفتار کیے گئے ہیں ان کے انکشافات سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارت ملوث ہے۔ سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے انسانی حقوق کا لبادہ بھی اوڑھ رکھا ہے، یہ مسنگ پرسن کا معاملہ ٹوٹل فراڈ ہے، صرف ایک بیانیہ بنایا گیا ہے، ان کے زیادہ تر لوگ دبئی اور مسقط میں رہتے ہیں، یہ لوگ ریاستی دفاتر پر حملے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بارہ مقامات پر دہشت گردوں کے حملے مکمل طور پر ناکام بنائے گئے، دہشت گرد بے شمار لاشیں چھوڑ کر فرار ہوئے، یہ لوگ...