نریندر مودی کا نام ایپسٹین فائلز میں آنا اس کے مشکوک عالمی کردار کا ثبوت ہے، پلوشہ خان - فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما پلوشہ خان نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگرد حملہ بھارت کی منصوبہ بند سازش ہے، سازش کے پیچھے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ہاتھ ہے۔ 

اسلام آباد سے بیان جاری میں پلوشہ خان نے کہا کہ نریندر مودی کا نام ایپسٹین فائلز میں آنا اس کے مشکوک عالمی کردار کا ثبوت ہے، اسرائیل کے دورے کے دوران مودی کا رقص کرنا خطے میں بہنے والے خون پر جشن کے مترادف ہے۔

بلوچستان، 9 شہروں میں حملے ناکام، 3 خودکش حملہ آوروں سمیت 92 دہشت گرد ہلاک، 15 سیکورٹی اہلکار اور 18 شہری شہید

راولپنڈی، کوئٹہ، مستونگ، سکیورٹی فورسز نے ’فتنہ.

..

انہوں نے کہا کہ ایپسٹین فائلز میں نام آنے والا شخص اگر اسرائیل میں ناچتا ہے تو اس کی سوچ عیاں ہوجاتی ہے، ایسے شخص سے خطے میں امن کی توقع نہیں کی جا سکتی۔

پلوشہ خان نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے دشمن کی سازش ناکام بنا دی، بلوچستان حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں اور شہریوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہوں۔

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پلوشہ خان نے کہا کہ مودی کا

پڑھیں:

سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 17 دہشت گرد جہنم واصل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 24 مئی ٹرین حادثے کے بعد سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز کئے، آپریشن کا سلسلہ مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ میں شروع کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کارروائیوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں ہندوستانی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 17 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد اور دیسی ساختہ بم بھی برآمد ہوئے، ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گرد کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہے، عزمِ استحکام کے تحت انسداد دہشتگردی مہم پوری قوت سے جاری رہے گی، ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • جانتی ہوں، عثمان ہادی کو کس نے قتل کروایا؟، ممتا بنر جی کے مودی سرکار سے متعلق سنسی خیز انکشافات
  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 17 دہشت گرد جہنم واصل
  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • لبنان میں اسرائیلی حملے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خاموش کیوں ہیں، جے رام رمیش
  • فراہمی آب کا ’کے فور منصوبہ‘ مزید تاخیر کا شکار، 2029ء تک مکمل ہونے کا امکان
  • کے فور منصوبہ مزید تاخیر کا شکار، 2029 تک مکمل ہونے کا امکان
  • بھارت: میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ حفاظتی خدشات کے باعث ہٹا دیا گیا
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی