علی مدد جتک بلوچستان کے صوبائی وزیر داخلہ مقرر
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
گورنر ہاؤس کوئٹہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ نو مقرر وزیر کی حلف برداری آج گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے رکن اسمبلی علی مدد جتک کو صوبائی وزیر داخلہ مقرر کر لیا ہے۔ گورنر ہاؤس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ نو مقرر وزیر کی حلف برداری آج گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ہوگی۔ علی مدد جتک سے گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل وزارت داخلہ کے قلمدان کا حلف لیں گے۔ واضح رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے ضیاء لانگو کو وزیر داخلہ مقرر کیا گیا تھا، تاہم الیکشن کمیشن کیجانب سے انکے حلقے میں دوبارہ انتخابات کے فیصلے کے بعد وہ رکن اسمبلی نہیں رہیں، جبکہ دو سال مکمل ہونے کے باوجود ان کے حلقے قلات میں تاحال انتخابات نہیں کروائے گئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گورنر ہاؤس
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔