وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کی ملاقات شروع
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کی ملاقات شروع ہو گئی۔
مشیر خزانہ کے پی کے مزمل اسلم بھی ملاقات میں شامل ہیں۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر امیر مقام اور رانا ثناء اللّٰہ بھی وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں تیراہ ،امن جرگہ اور انسداد دہشت گردی کے معاملات پر بات ہوگی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا تھا کہ مجھے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی طرف سے آج ملاقات کی دعوت ملی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔