اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر + نوائے وقت رپورٹ) حکومت پاکستان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی منظوری دیدی تاہم حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم15  فروری2026 ء کو انڈیا کے خلاف مقرر شدہ میچ میں میدان میں نہیں آئیگی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کیساتھ ملاقات کے بعد حکومت کیجانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی 2026ء میں شرکت کی اجازت دیدی گئی ہے تاہم پاکستانی ٹیم15  فروری2026 ء کو انڈیا کے خلاف میچ نہیں کھیلے گی اور میچ کے روز گرائونڈ میں نہیں جائیگی، واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اس ضمن میں وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کیساتھ پہلے بھی ملاقات کی تھی۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ جے شا نے اپنے جانبدارانہ فیصلوں سے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کو انڈین کرکٹ کونسل بنا دیا۔ جانبدارانہ فیصلوں سے انصاف اور برابری کے اصول کی دھجیاں بکھر گئیں۔ آئی سی سی کے پلیٹ فارم پر ایک ملک کیلئے ایک اور دوسرے ملک کیلئے دوسرا معیار اپنایا جاتا ہے۔ دریں اثناء ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کے فیصلے کے پیچھے آئی سی سی کا بنگلہ دیش کیخلاف جانبدارانہ فیصلہ بھی ہو سکتا ہے۔ حکومت اس معاملے پر اظہار یکجہتی دکھانا چاہتی تھی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے آئی سی سی کو یرغمال بنا لیا ہے۔ بھارت کی وجہ سے کرکٹ جینٹل مین گیم نہیں رہی۔ آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر ردعمل میں کہا ہے کہ فیصلے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے باضابطہ فیصلے سے آگاہ کرنے کے منتظر ہیں۔ یہ فیصلہ عالمی مقابلوں کے بنیادی اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتا۔ عالمی مقابلوں میں توقع کی جاتی ہے کہ تمام ٹیمیں شیڈول کے مطابق یکساں شرائط پر کھیلیں۔ فیصلہ پاکستان کے کروڑوں شائقین سمیت دنیا بھر کے فینز کے مفاد میں نہیں۔ امید ہے پاکستان فیصلے کے منفی اثرات پر غور کرے گا اور پی سی بی قابل قبول حل نکالے گا۔ عالمی ایونٹ میں منتخب میچز کھیلنا قابل قبول نہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاکستان کرکٹ ورلڈ کپ

پڑھیں:

مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان

پاکستان سمیت آٹھ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں اور انتہا پسند عناصر کی حالیہ کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایسے اقدامات نہ صرف مذہبی تقدس کی پامالی ہیں بلکہ پورے خطے میں کشیدگی کو خطرناک حد تک بڑھا رہے ہیں۔

مشترکہ اعلامیے پر پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، مصر، اردن، ترکیہ اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی اشتعال انگیز کارروائیاں اور اسرائیلی انتہا پسند وزرا و گروہوں کی سرگرمیاں ناقابلِ قبول ہیں اور ان سے خطے میں امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔

وزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ مسجد اقصیٰ کی تاریخی، قانونی اور مذہبی حیثیت کا ہر صورت احترام کیا جانا چاہیے اور اس میں کسی بھی قسم کی یکطرفہ تبدیلی ناقابلِ قبول ہے۔

مشترکہ اعلامیے میں مسجد اقصیٰ کے انتظامی اور مذہبی امور پر اردن کے محکمہ اوقاف کے خصوصی اختیار کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ اس حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

اعلامیے میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ مسلمانوں کو مسجدِ اقصیٰ میں عبادت سے روکنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے، مذہبی آزادی کا احترام کیا جائے اور ایسے تمام اقدامات سے گریز کیا جائے جو مزید کشیدگی اور تصادم کا سبب بن سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت