وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے، شہباز شریف سے ملاقات شروع
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات شروع ہو گئی۔وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے کے پی ہاؤس سے وزیراعظم کے دفتر پہنچے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے درمیان ملاقات شروع ہو گئی ہے۔مشیر خزانہ کے پی کے مزمل اسلم بھی ملاقات میں شامل ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر امیر مقام اور رانا ثنااللہ بھی ملاقات میں موجود ہیں۔ذرائع پی ٹی آئی کا بتانا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی ملاقات میں وادی تیراہ، امن جرگہ اور انسداد دہشتگردی کے معاملات پر بات کریں گے، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی ملاقات میں این ایف سی معاملات پر بھی بات کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔