ایک بیان میں کاظم میثم نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کی عفریت کو ختم کرنے کے لیے قوم کو متحد ہونا ہو گا، بلوچستان حکومت دہشتگردی کو روکنے میں یکسر ناکام ہو چکی ہے۔ پاکستان میں دہشتگردی کی بیخ کنی کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو سرجوڑنے کی ضرورت ہے اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ افسوسناک واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ملک میں دہشتگردی کی عفریت کو ختم کرنے کے لیے قوم کو متحد ہونا ہوگا، بلوچستان حکومت دہشتگردی کو روکنے میں یکسر ناکام ہو چکی ہے۔ پاکستان میں دہشتگردی کی بیخ کنی کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو سرجوڑنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک میں استحکام آئے۔ ملک میں جہاں کہیں بھی دہشتگردی ہو اس کے تانے بانے عالمی استعماری طاقتوں سے جا ملتی ہیں۔ ہنستے بستے ملک میں اپنی پراکسی کے لیے امریکہ نے مسلح جماعتوں کی تشکیل کی تھی اور یہ نحوست اسی ہزار سے زائد جانیں نگل چکی ہیں لیکن اس کے خاتمے کے لیے شاید مزید قربانیاں دینی پڑے۔ پاکستان میں دو حساس ترین علاقے بلوچستان اور گلگت بلتستان عالمی استعماری طاقتوں کی نگاہوں میں ہیں۔ سی پیک جس کا آغاز سوست گلگت بلتستان سے ہوتا ہے اور اختتام گواردر پر ہوتا ہے۔ گوادر پر اور بلوچستان میں حالات دیگر گوں ہیں لہذا علاقائی حساسیت کے پیش نظر گلگت بلتستان میں سکیورٹی امور پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: میں دہشتگردی کی گلگت بلتستان ملک میں کے لیے

پڑھیں:

گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی

گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔ 

ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔ 

ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل