Jang News:
2026-07-24@00:55:13 GMT

بارش برسانے والا مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان سے نکل گیا

اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT

بارش برسانے والا مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان سے نکل گیا

—فائل فوٹو

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ بارش برسانے والا مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان سے نکل گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم سرد ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ قلات، زیارت، قلعہ عبداللّٰہ، قلعہ سیف اللّٰہ، مستونگ اور سوراب میں بھی صبح سے موسم شدید سرد ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق صوبے کے اکثر اضلاع میں آج موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمۂ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں خنکی برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

بلوچستان میں موسم سرد اور ابرآلود رہنے کا امکان

بلوچستان کے مختلف اضلاع کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن، پشین اور گوادر میں صبح کے اوقات میں ہلکی بارش و ہلکی برفباری کی توقع ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجۂ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 27 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں شمال سے ہوائیں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 58 فیصد ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں گزشتہ روز رات کے وقت کم سے کم درجۂ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: موسمیات کے مطابق رہنے کا امکان موسمیات نے ہے محکمہ

پڑھیں:

لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ

پنجاب میں بارشوں کے بعد لاہور کے ڈی ایچ اے میں بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا۔ رابی پیرزادہ نے بھی اپنے گھر کے قریب کھڑے پانی کی ویڈیو بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکوہ کر ڈالا۔

رابی پیرزادہ نے اپنے فیس بک پیج پر بارش کے بعد کھڑے ہوئے پانی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا کیپشن ’’بارش کے بعد لاہور کی صورت حال اور مریم نواز کا ستھرا پنجاب‘‘ دیا ہے۔ اور ویڈیو پر لکھا ہے ’’مریم نواز صاحبہ، دیکھیں لاہور کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘‘۔

رابی پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’مریم نواز صاحبہ! یہ میں اپنے گھر میں کھڑی ہوں، جو کہ لاہور کے مہنگے ترین علاقے میں آتا ہے، یہ ڈی ایچ اے فیز ون ہے۔ میرے آفس ، میرے اسکول کے اندر بہت نقصان ہوا ہے۔ وہ شعیب صاحب جن سے آپ ساری انفارمیشن لیتی ہیں وہ پتا نہیں کس علاقے میں رہتے ہیں۔ ڈی ایچ اے کا حال بہت خراب ہے۔ مجھے نہیں پتا وہ 960 گاڑیاں کہاں کام کررہی ہیں۔‘‘

https://www.facebook.com/RabiPirzadaMusic/videos/%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%B1%DB%8C%D9%85-%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%AA%DA%BE%D8%B1%D8%A7-%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8lahore-rain-suthrapunj/1344354571218376/

رابی پیرزادہ نے بارش کے بعد علاقے کی زبوں حالی کا شکوہ کیا۔ بعد ازاں ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا ’’یہ ویڈیو ڈی ایچ اے میں ضرور ریکارڈ ہوئی ہے، مگر بارش کے بعد تقریباً پورے لاہور کا یہی حال ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد کسی مخصوص علاقے یا ادارے پر تنقید کرنا نہیں، بلکہ اربابِ اختیار تک عوام کی مشکلات پہنچانا ہے تاکہ بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔‘‘

رابی پیرزادہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم کئی صارفین نے کمنٹ کیا کہ شدید بارش کے بعد پانی کا کھڑا ہونا عام بات ہے، جو کہ فوری نہیں نکالا جاسکتا۔ لیکن چند گھنٹوں بعد پانی کی نکاسی کردی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا