ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کا امکان، سردی کی شدت برقرار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
ملک کے مختلف علاقوں میں ایک نیا موسمی نظام داخل ہو چکا ہے جس کے باعث آئندہ چند روز کے دوران موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن، قلعہ عبداللہ اور پشین میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ بلند مقامات کوژک ٹاپ، شیلا باغ اور لوئی بند میں برفباری شروع ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: آج ملک کے کن حصوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 2 سے 4 فروری کے دوران گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارش متوقع ہے، جبکہ بعض پہاڑی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی برفباری بھی ہو سکتی ہے۔ پنجاب کے اضلاع مری، گلیات، ملتان، جھنگ، سرگودھا اور فیصل آباد میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
خیبر پختونخوا کے علاقوں چترال، دیر، کوہستان، سوات اور کالام میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جبکہ ایبٹ آباد اور اس کے نواحی علاقوں میں بھی آج سے بارش کا آغاز ہو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے سیاحوں اور مقامی افراد کو شدید سردی اور ممکنہ برفباری کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی مپڑھیے: ہلکی بارش اور برفباری کا امکان، موسمی صورتحال سے متعلق ایڈوائزری جاری
ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں ابر آلود موسم کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیے گئے درجۂ حرارت کے مطابق اسلام آباد میں 6، لاہور میں 10، کراچی میں 17، پشاور میں 7، کوئٹہ میں 2، مری میں منفی ایک، گلگت میں 3 اور مظفرآباد میں 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بارش برف موسم.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بارش اور برفباری کا امکان محکمہ موسمیات علاقوں میں ابر آلود ملک کے
پڑھیں:
پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘حکومتی دعوﺅں کے برعکس حالیہ بارشوں میں پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے‘کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے‘ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 38 مکانات متاثر ہوئے.(جاری ہے)
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے. ادھرمحکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر تے ہوئے نشیبی علاقے زیر آب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ظاہر کیئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورے ملک میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے. صوبائی دارلحکومت لاہور میں آج ہونے والی بارش سے واپڈا ٹاﺅن‘ جوہر ٹاﺅن‘ گلبرگ اور ڈیفنس ‘ او پی ایف سوسائٹی‘ ایل ڈی اے ایونیو‘ فیصل ٹاﺅن‘ماڈل ٹاﺅن‘علامہ اقبال ٹاﺅن‘مسلم ٹاﺅن‘گارڈن ٹاﺅن‘سبزہ زار‘ملتان روڈسمیت شہر بھر میں تیزبارش سے شہر کی مرکزی شاہرائیں ندیوں کا منظرپیش کرتی رہیں جبکہ شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھر میں داخل ہوگیا. شمالی لاہوراور اندرون شہر میں بھی بارش کی پانی کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثرہوئے . محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بھی مزید بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے وقت درجہ حرات 28ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث موسم مرطوب مگر خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے.