ملک کے مختلف حصوں میں بارش و برفباری کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260202-01-23
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کاامکان ظاہرکیاگیاہے،تاہم مری،گلیات اورگردونواح میں موسم سرداورمطلع ابرآلود رہیگا،جہاں بارش اورہلکی برفباری بھی ہوسکتی ہے۔ملتان،جھنگ، سرگودھا اورفیصل آبادمیں چند مقامات پرہلکی بوندا باندی کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اورخشک رہیگا، تاہم صوبے کے پہاڑی اضلاع میں شدید سردی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔چترال، دیر،کوہستان اورکالام میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہیجبکہ سوات، کرم اور وزیرستان میں بھی کہیں کہیں ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کیمطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کی توقع ہے،بلوچستان کیبیشتر اضلاع میں موسم سرد اورمطلع ابرآلود رہنیکا امکان ہے،جبکہ کوئٹہ، ژوب،زیارت،چمن اور پشین میں ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اضلاع میں موسم سرد ہلکی برفباری کا امکان بارش اور
پڑھیں:
کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران چار ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ایک فرار ہونے والے مبینہ ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس اور چھیپا حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود میں سیکٹر 8، اللہ والا کالج کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت سبیل کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔
ادھر بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں کلفٹن، عبداللہ شاہ غازی مزار پل کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک مبینہ ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا، جس کی شناخت مانی کے نام سے ہوئی۔
اسے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس دوران فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دوسرے مبینہ ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت سکندر کے نام سے کی گئی۔
دوسری جانب شرافی گوٹھ پولیس نے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب راڈو بیکری کے علاقے میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک مبینہ ڈاکو اویس کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔
اسی طرح قائدآباد تھانے کی حدود میں لانڈھی شیر پاؤ کالونی، مولیٰ مدد قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک اور مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت وارث خان کے نام سے ہوئی۔