سیکیورٹی ایجنسیز بھارتی پراکسیز کا خاتمہ کرکے دم لیں گی، عطا اللہ تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
سیکیورٹی ایجنسیز بھارتی پراکسیز کا خاتمہ کرکے دم لیں گی، عطا اللہ تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2026 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کی جس کی اس کو بہت تکلیف ہے، سیکیورٹی ایجنسیز ان پراکسیز کا خاتمہ کرکے دم لے گی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ کل بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کی جانب سے بزدلانہ حملہ کیا گیا، سیکیورٹی فورسز پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اسی سے اوپر دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، بلوچستان بڑے نقصان سے بچ گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ بارہ شہروں پر حملوں کے لئے آئے تھے، بھرپور مقابلہ کیا اور دہشت گردوں کو ہرایا، انڈین میڈیا پر بیٹھ کر بلوچستان بلوچستان کیا جاتا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف صورتحال سے مکمل طور پر آگاہ رہے۔ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کی بھارت کو بہت تکلیف ہے، جب تم آئے تھے تو دم دبا کر بھاگے تھے، سیکیورٹی ایجنسیز ان پراکسیز کا خاتمہ کرکے دم لے گی۔عطا تارڑ نے کہا کہ کے پی کے کے ترجمان ٹی وی پر بیٹھ کر زبان درازی کرتے ہیں، آو پنجاب سے سیکھو، شہباز شریف پنجاب میں وزیر اعلی تھے تو بڑے بڑے پراجیکٹ بنے، اب وزیر اعلی پنجاب بڑے بڑے کام کررہے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ پوری قوم ان کو اربوں روپے دیتی ہے، ابھی تک کے پی کے میں ایک بھی کام نہیں کرسکے، ہمارے ہاں جب سیلاب آتا ہے تو وزیر اعلی پنجاب ان کی مدد کرتے ہیں، یہ کے پی کے والے بتائے تیراہ کو دیا گیا چار ارب روپے کہاں گیا، باڑہ کا سیاسی اتحاد کہہ رہا ہے بد انتظامی اور بدعنوانی بھی ہے، وہاں کے لوگوں پر فتنہ الخوارج حملہ کرتی ہے تو پاک فوج آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جی بھی ان کو مدد چاہیے ہوتی ہے کے پی کے کی حکومت غائب ہوتی ہے، ان کا کام صرف احتجاج اور اڈیالہ کے باہر بیٹھنا ہے، گورنر راج ایک آپشن ہے ہر وقت میسر ہوتی ہے، گورنر راج تب آتا ہے جب حکومت مکمل طور پر ناکام ہوجائے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کو مالی معاونت ملتی ہے سپورٹ ملتی ہے، بانی پی ٹی آئی کا ایک معمولی سا علاج ہوا اور اڈیالہ منتقل کردیا گیا، بانی پی ٹی آئی سے رضامندی کے بعد ان کا طبی علاج کیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسانحہ گل پلازہ، وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کو اب اس شہر کا فیصلہ کروانا چاہیے، خالد مقبول صدیقی ، کامران ٹیسوری سانحہ گل پلازہ، وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کو اب اس شہر کا فیصلہ کروانا چاہیے، خالد مقبول صدیقی ، کامران ٹیسوری پاکستان سمیت مسلم ممالک کی غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل کی مذمت نگران وزیر اطلاعات گلگت بلتستان غلام عباس کی بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت دہشتگردی کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر پوری قوت سے عمل جاری ہے، طلال چوہدری علی ہجویری کا مزار روحانی سکون، برداشت اور ہم آہنگی کا عظیم مرکز ہے، نوازشریف آسٹریلیا نے افغان سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کردیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پراکسیز کا خاتمہ کرکے دم سیکیورٹی ایجنسیز
پڑھیں:
’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘
طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔
سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔
دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔