Jasarat News:
2026-06-02@22:23:45 GMT

بلوچستان میں دہشت گردی:صوبہ بھر میں دفعہ 144نافذ کردی گئی

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے تحت ایک ماہ کیلئے پابندیاں نافذ کردی۔

بلوچستان حکومت نے صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور گزشتہ روز ہونے والے افسوسناک دہشت گردانہ حملوں کے تناظر میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے پورے صوبے میں فوری طور پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ان پابندیوں کا اطلاق ایک ماہ تک رہے گا، یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات کو کم کرنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔دفعہ 144 کے دوران ہر قسم کے اسلحے کی نمائش اور استعمال پر سخت پابندی ہوگی، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور 5 یا اس سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق چہرہ ڈھانپ کر نقل و حرکت کرنے کو ممنوع قرار دیا گیا ہے، گاڑیوں کے کالے شیشوں اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے سڑکوں پر آنے پر مکمل روک تھام ہوگی۔ ان تمام پابندیوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ یہ سخت اقدامات گزشتہ روز صوبے میں ہونے والے حملوں کے بعد اٹھائے گئے ہیں، تاکہ شرپسند عناصر کی نقل و حرکت کو روکا جا سکے اور صوبے میں امن و امان کی فضا کو بحال رکھا جائے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 17 دہشت گرد جہنم واصل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 24 مئی ٹرین حادثے کے بعد سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز کئے، آپریشن کا سلسلہ مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ میں شروع کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کارروائیوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں ہندوستانی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 17 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد اور دیسی ساختہ بم بھی برآمد ہوئے، ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گرد کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہے، عزمِ استحکام کے تحت انسداد دہشتگردی مہم پوری قوت سے جاری رہے گی، ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کفایت شعاری اقدامات، حکومت نے مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی
  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی
  • شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 17 دہشت گرد جہنم واصل
  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • بلوچستان کے نام پر علیحدگی پسند سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جمال رئیسانی
  • پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع
  • فیفا ورلڈکپ 2026 ، کونسی ٹیم فیورٹ؟، اوپٹا سپر کمپیوٹر نے حیران کن پیشگوئی کردی