ڈی جی خان سے بلوچستان جانے والے تمام راستے بند کردیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
بلوچستان کی کشیدہ صورتحال کے باعث پنجاب بلوچستان سرحدی راستے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد عثمان خالد کے مطابق بلوچستان جانے والی تمام ٹریفک کو فی الحال روک دیا گیا ہے اور مسافر ڈی جی خان کے راستے بلوچستان نہیں جا سکتے۔ انہوں نے بتایا کہ بین الصوبائی سرحدی گزرگاہیں بواٹہ، راکھی گاج اور تونسہ موسیٰ خیل روڈ ہر طرح کی ٹریفک کے لیے معطل کر دی گئی ہیں اور کسی بھی گاڑی کو پنجاب سے بلوچستان جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
واضح رہے کہ کوئٹہ، گوادر، پنجگور سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد حملوں کی کوششیں ناکام بنائی گئیں، جبکہ سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں تین خودکش بمباروں سمیت 92 دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور معاونین کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر رکشے کو آگ لگا دی
حافظ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حافظ آباد میں رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر اپنے رکشے کو آگ لگا دی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ٹریفک وارڈن کی جانب سے ریلوے پھاٹک کے قریب رکشہ ڈرائیور کا چالان کیا گیا جس پر ڈرائیور مشتعل ہوگیا اور اس نے اپنے رکشے کو آگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ آئے روز کے بھاری جرمانوں سے تنگ ہوکر رکشے کو آگ لگائی ہے۔
دوسری جانب ڈی پی او کامران حمید کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد متعلقہ ٹریفک وارڈن کو معطل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
مزید :