اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائےدفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے مختلف شہروں میں حالیہ دہشت گرد حملوں نے ایک بار پھر صوبے کی سلامتی اور قومی استحکام کو چیلنج کیا ہے۔ ان حملوں کا ہدف نہ صرف سکیورٹی فورسز بلکہ عام شہری، ترقیاتی منصوبے اور ریاستی رِٹ ہے۔ ان واقعات کے پسِ پردہ بھارت، افغانستان اور اسرائیل کے درمیان ایک منظم گٹھ جوڑ کارفرما ہے جو پاکستان کو اندرونی طور پر کمزور کرنے کے لیے پراکسی نیٹ ورکس استعمال کر رہا ہے۔یہ حملے ایسے وقت میں کیے جا رہے ہیں جب بلوچستان میں معاشی سرگرمیوں، معدنی وسائل کی ترقی اور علاقائی رابطہ منصوبوں میں تیزی آئی ہے۔ دہشت گردی کا مقصد خوف و ہراس پھیلا کر سرمایہ کاری کو روکنا، عوام اور ریاست کے درمیان بداعتمادی پیدا کرنا اور صوبے کو ترقی کے راستے سے ہٹانا ہے.

چیرمین قایمہ کمیٹی براۓ دفاعی پیداوار نے مزید کہا ہے کہ افغانستان میں موجود محفوظ ٹھکانے، سرحد پار نقل و حرکت اور بیرونی مالی و ابلاغی معاونت اس نیٹ ورک کی عملی بنیاد بنتے دکھائی دیتے ہیں۔ اس نازک مرحلے پر پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پیشہ ورانہ مہارت اور قربانی کے جذبے سے دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں کر رہے ہیں۔ تاہم کامیابی کے لیے بلوچستان کی تمام سیاسی قیادت کا یک زبان ہو کر ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ناگزیر ہے۔ اختلافات سے بالاتر ہو کر قومی سلامتی پر اتفاقِ رائے ہی دہشت گردی کے بیانیے کو شکست دے سکتا ہے۔ اجتماعی اور مربوط حکمتِ عملی جس میں انٹیلی جنس شیئرنگ، سرحدی نظم و نسق، سماجی و معاشی ترقی اور مؤثر سفارتی اقدامات شامل ہوں کے ذریعے قوم ان ریاست دشمن عناصر کو شکست دے سکتی ہے۔ اتحاد، عزم اور قانون کی بالادستی ہی پاکستان کی اصل طاقت ہیں، اور انہی کے سہارے دہشت گرد نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑا جا سکتا ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کردیا گیا

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان آرمی کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے اور انہیں کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کو ترقی اور نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ جنرل عامر رضا قومی سلامتی سے متعلق اس اہم ذمہ داری کو پیشہ ورانہ مہارت اور قومی عزم کے ساتھ انجام دیں گے۔

کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا منصب ملک کی اسٹریٹجک صلاحیتوں اور قومی دفاعی حکمتِ عملی کے حوالے سے انتہائی اہم تصور کیا جاتا ہے جب کہ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی کو پاکستان کی عسکری قیادت میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کی ترقی قومی ترجیح، وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے تاریخی فیصلے کیے، وزیراعظم شہباز شریف
  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کردیا گیا
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی