امریکا کی بلوچستان میں دہشت گردی کی مذمت، پاکستان سے یکجہتی کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2026 سب نیوز

اسلام آباد: (آئی پی ایس) امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے بلوچستان میں دہشت گردانہ واقعات کی مذمت کی ہے۔
امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا کہ امریکا بلوچستان میں سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں اور حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حملوں کی ذمہ داری کالعدم بی ایل اے نے قبول کی ہے، جو امریکا کی جانب سے نامزد کردہ ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم ہے، امریکا کی جانب سے میں دہشت گردی کے متاثرین، ان کے خاندانوں اور اس سے متاثر ہونے والے تمام افراد سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتی ہوں۔

نیٹلی بیکر نے کہا کہ پاکستانی عوام حق رکھتے ہیں کہ وہ تشدد اور خوف سے آزاد زندگی گزاریں، امریکا امن و استحکام کو یقینی بنانے کی پاکستان کی کوششوں میں ایک ثابت قدم شراکت دار ہے۔

امریکی ناظم الامور نے کہا کہ ہم اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

قبل ازیں برطانیہ، سعودی عرب اور قطر نے بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور واضح کیا ہے کہ وہ امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اپنے بیان میں برطانوی ہائی کمیشن نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کیا، اور کہا کہ ہماری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، امن و سلامتی کیلئے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کی پُرتشدد کارروائیوں پر تشویش ہے، پاکستانی فورسز دہشت گردی کے خلاف بہترین حکمت عملی کے ساتھ مقابلہ کر رہی ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی حکومت اورعوام کے ساتھ ہیں۔

اسی طرح قطر کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قطر ہر قسم کے تشدد، دہشت گردی اور مجرمانہ کارروائیوں کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے، شہدا کے لواحقین، پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایرانی سپریم لیڈر کئی ہفتوں بعد منظر عام پر آگئے، صدر کے ہمراہ امام خمینی کے مزار پر حاضری ایرانی سپریم لیڈر کئی ہفتوں بعد منظر عام پر آگئے، صدر کے ہمراہ امام خمینی کے مزار پر حاضری بلوچستان میں فورسز کا آپریشن مکمل: دو دن میں 133 دہشتگرد ہلاک، 15 جوان شہید امن پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، شہداکے لواحقین سے وعدہ ہے خون کے ہر قطرے کا حساب لیں گے: وزیراعلی بلوچستان ایرانی آرمی چیف نے امریکا اور اسرائیل کو حملے سے خبردار کر دیا طالبان کی پالیسیوں نے تقریبا ڈیڑھ کروڑ افغان شہریوں کو صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم کردیا بحریہ ٹا ئون کے ملک ریاض پاکستان میں مقدمات سے پریشان ، صحت بگڑنے لگی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بلوچستان میں دہشت پاکستان کے ساتھ امریکا کی نے کہا کہ کا اظہار گردی کے

پڑھیں:

چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس

چیف جسٹس آف پاکستان نے ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے پاکستان کی عدلیہ کی جانب سے شہدا کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار مستونگ میں دورانِ ڈیوٹی دہشت گرد حملے میں شہید ہوئے تھے۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی عدلیہ اس ناقابلِ تلافی سانحے پر سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید پڑھیں

مستونگ: قومی شاہراہ پر فائرنگ، سیشن جج گن مین سمیت شہید، ایڈیشنل سیشن جج سمیت 2 افراد شدید زخمی

چیف جسٹس آف پاکستان نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی جلد صحت یابی کی دعا کی جبکہ شہداء سے اظہارِ عقیدت اور بلوچستان کی ضلعی عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے 25 جولائی کو شیڈول جوڈیشل ویلبیئنگ کانفرنس مؤخر کر دی گئی۔

چیف جسٹس نے کہا پاکستان کی عدلیہ بلاخوف و خطر انصاف کی فراہمی کے عزم پر قائم ہے، تشدد اور دہشت گردی کے واقعات قانون کی حکمرانی کے لیے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عدلیہ ہر حال میں انصاف کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار