ایک بیان میں صدر جعفریہ الائنس نے کہا کہ عالمی طاقتیں ایک مضبوط اور نیوکلیئر قوت سے مسلح پاکستان کو برداشت نہیں کر سکتیں، اسی لیے وہ ملک میں اپنے پراکسیز کے ذریعے دہشت گردوں کو پروان چڑھا رہی ہیں، جو گزشتہ کئی دہائیوں سے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے بلوچستان کے مختلف شہروں میں کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی جانب سے پاک فوج اور سرکاری عمارتوں پر کی گئی دہشت گردانہ کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان دہشت گردوں کے سرپرست دراصل غزہ امن بورڈ کے سرپرست ہیں، ہمیں ملکی سالمیت کے تحفظ کے لیے آزادانہ اور مستحکم پالیسیاں مرتب کرنی چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتیں ایک مضبوط اور نیوکلیئر قوت سے مسلح پاکستان کو برداشت نہیں کر سکتیں، اسی لیے وہ ملک میں اپنے پراکسیز کے ذریعے دہشت گردوں کو پروان چڑھا رہی ہیں، جو گزشتہ کئی دہائیوں سے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس وقت ملک کو مضبوط سیاسی اور عسکری یکجہتی کی اشد ضرورت ہے، تاکہ موجودہ بحران سے نکل کر پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشوں کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کیا جا سکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری

سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی  لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے  مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی


 

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار