سلام آباد:(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیان پر سخت ردعمل ۔یہ اچھا ہوا کہ وزیراعلیٰ نے پہلی بار اس حقیقت کا اعتراف کر لیا کہ دہشتگرد آئے اور عوام کے گھروں میں گھس گئے۔ اگر یہ احساس انہیں پہلے ہو جاتا تو شاید حالات اس حد تک نہ پہنچتے۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے حالیہ بیان کو بے بنیاد، گمراہ کن اور زمینی حقائق کے سراسر منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی جیسے سنگین قومی مسئلے کو سیاسی بیان بازی کی نذر کرنا نہایت افسوسناک اور شہداء و متاثرہ عوام کی قربانیوں کی کھلی توہین ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا یہ کہنا کہ ’’دہشت گرد آئے اور گھروں میں گھس گئے‘‘ دراصل ان کی اپنی ناکام طرزِ حکمرانی کا اعتراف ہے۔ سوال یہ ہے کہ دہشت گرد کس کی حکومت میں آئے اور صوبائی حکومت نے ان کے خلاف کیا مؤثر کارروائی کی؟وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پوری قوم نے بے مثال قربانیاں دی ہیں، جنہیں سیاسی مقاصد کے لیے متنازع بنانا انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قبائلی علاقوں کے نام پر صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت سے فنڈز لیے ہیں۔ انہیں ثبوت دینا چاہئے کہ فنڈز کہاں خرچ ہوئے۔ اپنی نااہلی چھپانے کے لیے اداروں پر الزام تراشی کر رہی ہے۔انجینئر امیر مقام نے وزیراعلیٰ کے گرینڈ جرگے اور اسلام آباد مارچ کو سیاسی شعبدہ بازی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دھمکی آمیز زبان، ریاستی اداروں کو نشانہ بنانا اور بغیر ثبوت الزامات لگانا قومی اتحاد اور یکجہتی کو کمزور کرتا ہے، جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) دہشت گردی کے خلاف واضح، سنجیدہ اور ذمہ دار مؤقف رکھتی ہے اور ہر مشکل گھڑی میں خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن