بلوچستان میں دہشتگردانہ حملے ناکام بنانے پر گورنر و نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا فورسز کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
گورنر جی بی سید مہدی شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کے سیکیورٹی اداروں اور افواجِ پاکستان نے بروقت اور مؤثر کارروائی کے ذریعے دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا، جو قابلِ تحسین اور قومی وقار کی علامت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان و نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردانہ حملے کو بری طرح ناکام بنانے کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ گورنر جی بی سید مہدی شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کے سیکیورٹی اداروں اور افواجِ پاکستان نے بروقت اور مؤثر کارروائی کے ذریعے دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا، جو قابلِ تحسین اور قومی وقار کی علامت ہے۔ گورنر گلگت بلتستان نے اس کامیاب کارروائی پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے واضح کیا کہ پاکستان کے عوام اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔پاکستان کی سرزمین کے دفاع کے لیے آخری خون کے قطرے تک قربانی دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں اور ملک کی سلامتی کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ گورنر گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ دشمن قوتوں اور ان کے سہولت کاروں کی مذمت جتنی بھی کی جائے کم ہے۔ پاکستان کے خلاف ہر سازش ناکام ہوگی اور قومی اتحاد و یکجہتی کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان سمیت پورا پاکستان کل بھی افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑا تھا، آج بھی کھڑا ہے اور آئندہ بھی کھڑا رہے گا۔ دریں اثناء نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملے ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ نگران وزیر اعلیٰ نے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے والے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ بہادر سپوتوں نے جان دے کر بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ قوم کو اپنے بہادر بیٹوں پر ناز ہے۔ جام شہادت نوش کرنے والے جوان قوم کے ہیرو ہیں۔ شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یادرکھا جائے گا۔ نگران وزیر اعلیٰ نے کہاکہ پوری قوم کو اپنے بہادر افواج پر فخر ہے اور اپنے افواج کے ساتھ کھڑی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گورنر گلگت بلتستان نگران وزیر اعلی سید مہدی شاہ نے پاکستان کے عزائم کو پیش کیا کو خراج کے ساتھ کہا کہ
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ