ایرانی پارلیمنٹ نے یورپی یونین کے ممالک کی افواج کو دہشتگرد گروہ قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
ایرانی پارلیمنٹ نے یورپی یونین کے ممالک کی افواج کو دہشتگرد گروہ قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2026 سب نیوز
تہران(آئی پی ایس )ایرانی پارلیمنٹ نے یورپی یونین کے ممالک کی افواج کو دہشتگرد گروہ قرار دے دیا۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ اقدام یورپی یونین کی جانب سے ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا ردعمل ہے، پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران ارکان نے پاسداران انقلاب سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر پاسداران کی سبز وردیاں پہن رکھی تھیں۔
ایران کے سرکاری ٹیلی وژن پر نشر ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اراکین نے اجلاس میں امریکا مردہ باد، اسرائیل مردہ باد اور یورپ شرم کرو کے نعرے لگائے۔ یورپی یونین کے فیصلے کو غیر ذمہ دارانہ اقدام قرار دیتے ہوئے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے خلاف جوابی اقدامات سے متعلق قانون کے آرٹیکل 7 کے تحت یورپی ممالک کی افواج کو دہشت گرد گروہ تصور کیا جائے گا۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق فی الحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس فیصلے کے فوری طور پر کیا اثرات مرتب ہوں گے، یہ قانون پہلی مرتبہ 2019 میں منظور کیا گیا تھا جب امریکا نے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔محمد باقر قالیباف نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی یورپی ممالک کے فوجی اتاشیوں کو ملک بدر کرنے کے معاملے پر غور کرے گی اور اس سلسلے میں وزارتِ خارجہ سے رابطہ کیا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکل وزیراعظم کی جانب سے دعوت ملی ہے، صوبے کے مسائل کا مقدمہ رکھوں گا،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کل وزیراعظم کی جانب سے دعوت ملی ہے، صوبے کے مسائل کا مقدمہ رکھوں گا،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی حکومت نے ملک مشکلات سے نکال کر ترقی کے راستے پر ڈال دیا،سعد رفیق پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیکر7سال بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کردیا پاکستان کا ٹی 20ورلڈ کپ میں شرکت کرنے، بھارت کیخلاف میچ نہ کھیلنے کا اعلان جمہوریت کے نام پر سرمایہ دارانہ نظام ایک عذاب بنا ہوا ہے، مولانا فضل الرحمان جنگ بندی کی خلاف ورزی، اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 32 فلسطینی شہیدCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: یورپی یونین کے
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئےفتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 17 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 24 مئی کو پیش آنے والے ٹرین واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ میں انٹیلی جنس بنیادوں پر متعدد آپریشنز کیے۔
مزید پڑھیں: بلوچستان میں دہشتگردی کرنے والے پاکستان کے دشمن، ان کی کوئی ناراضی نہیں، رانا ثنااللہ
آئی ایس پی آر کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ شدید اور سخت فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندستان سے تعلق رکھنے والے 17 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے، جس سے ان علاقوں میں سرگرم دہشتگرد نیٹ ورکس کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مارے گئے دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے۔
ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد اور تیار شدہ دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈیز) بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ان علاقوں سے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سرچ آپریشنز بدستور جاری ہیں۔
مزید پڑھیں: علما کرام کی جانب سے بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت، امن اور مکالمے پر زور
بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ وژن ’عزمِ استحکام‘ کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسداد دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی تاکہ ملک سے بیرونی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئی ایس پی آر بلوچستان دہشتگرد ہلاک سیکیورٹی فورسز وی نیوز