بلوچستان میں دہشتگردی استحکامِ پاکستان کے خلاف گہری سازش ہے، سروش زیدی
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
اپنے بیان میں آئی ایس او پاکستان کے جنرل سیکریٹری نے مطالبہ کیا کہ ریاست دہشتگردی کے خلاف مؤثر، فیصلہ کن اور مستقل اقدامات کرے تاکہ ملک میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے اور دشمن کے عزائم کو ہمیشہ کے لیے ناکام بنایا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری سید سروش رضا نے بلوچستان میں پیش آنے والے حالیہ دہشتگردی کے واقعات کو شدید قابلِ مذمت اور تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی دراصل پاکستان کے استحکام، سلامتی اور وحدت کے خلاف ایک گہری اور منظم سازش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان واقعات کے پیچھے عالمی استکباری قوتوں کی منصوبہ بندی اور پراکسی عناصر کارفرما ہیں جو ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
سید سروش رضا نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں دشمن کے ناپاک عزائم کا واضح ثبوت ہیں اور ایسی کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔ آئی ایس او پاکستان کی جانب سے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا، جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریاست دہشتگردی کے خلاف مؤثر، فیصلہ کن اور مستقل اقدامات کرے تاکہ ملک میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے اور دشمن کے عزائم کو ہمیشہ کے لیے ناکام بنایا جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بنایا جا سکے پاکستان کے کے خلاف
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔