وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کرنے والے پاکستان کے دشمن ہیں، ان کی کوئی ناراضی نہیں، یہ کہنا غلط ہے کہ دہشتگردوں سے بات کریں۔

اپنے ایک بیان میں رانا ثنااللہ نے کہاکہ مجرمانہ سرگرمیاں چند گروہ مل کر کہیں بھی کر سکتے ہیں، ان دہشتگردوں کی کوئی ناراضی نہیں بلکہ یہ پاکستان کے دشمن ہیں جو ملک کو توڑنا چاہتے ہیں، اس لیے ان سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہو سکتی۔

مزید یہ پڑھیں: بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال، دہشتگردی کے پیچھے کون؟

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ لوگ اس نظام پر یقین رکھتے ہیں یا کبھی اس کا حصہ بنے ہیں؟

رانا ثنااللہ نے کہاکہ سیکیورٹی فورسز کے 17 اہلکاروں اور 33 سویلینز کو شہید کیا گیا جبکہ کارروائیوں کے دوران 170 دہشتگرد ہلاک اور کچھ گرفتار بھی ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ابہام پیدا کرنے سے دہشتگردوں کو تقویت ملتی ہے، اس لیے کسی اگر مگر کے بغیر دہشتگردوں کو دہشتگرد کہا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ معرکہ حق میں دشمن کو ذلت آمیز شکست ملی اور اب ان دہشتگردوں کو بھی اسی انجام سے دوچار کیا جائے گا۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ جعفر ایکسپریس واقعے کے بعد دہشتگردوں کی لاشیں کس نے قبضے میں لیں۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں دہشتگرد بسیں روک کر بے گناہ لوگوں کو شہید کرتے ہیں، بچوں اور خواتین کے سامنے لوگوں کو گولیوں سے چھلنی کرنا بدترین درندگی ہے۔ جعفر ایکسپریس پر حملہ انسانیت کے خلاف سنگین ترین جرم ہے اور معصوم شہریوں کا قتل کسی جدوجہد یا ناراضی کا جواز نہیں بن سکتا۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کو بدترین شکست دی، یہ دہشتگرد دشمن کے آلۂ کار ہیں اور دشمن کی ایما پر سب کچھ کر رہے ہیں۔ معرکۂ حق میں پاک فوج نے بھرپور ہمت اور طاقت کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بہکے ہوئے عناصر کے ذریعے پراکسی جنگ لڑی جا رہی ہے، دہشتگرد دشمن ملک کی ایما پر آپریشن سندور ٹو کے تحت مجرمانہ کارروائیاں کر رہے ہیں۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ دہشتگرد ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کے لیے نکلے ہیں، تاہم یہ افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں فتنہ الہندوستان کے مزید 22 دہشتگرد ہلاک، مجموعی تعداد 177 ہوگئی

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کو وزیراعظم نے اچھے انداز میں ویلکم کیا۔ دہشتگردی کے خلاف واضح اور دو ٹوک مؤقف ہونا ناگزیر ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ سیکیورٹی ایجنسیاں جو کارروائیاں کر رہی ہیں، ان کی بھرپور حمایت ہونی چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بلوچستان دہشتگردی رانا ثنااللہ ناراضی وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلوچستان دہشتگردی رانا ثنااللہ وی نیوز رانا ثنااللہ نے کہا پاکستان کے نے کہا کہ انہوں نے نے کہاکہ

پڑھیں:

پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں ۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی ملاقات ہوئی ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ  سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ہدفی کارروائیاں مکمل عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ  دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد نیٹ ورک کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا، بیرونی سرپرستی میں چلنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دشمن کے مذموم عزائم کو مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے اتحاد و استقامت سے ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت اور ثابت قدم عوام صوبے کی سب سے بڑی طاقت ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبے بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوامی اور جامع حکمت عملی کے تحت جاری ہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔ 

بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار

اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار