بھارت نے ہم پر پراکسی وار مسلط کی ہے، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں 150 سے زائد دہشت گرد مارے گئے، بھارت صوبے میں دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا رقبہ زیادہ آبادی کم ہے، دہشت گرد اس کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ہم پر پراکسی وار مسلط کی گئی ہے، نئی دہلی دہشت گردوں کی مکمل فنڈنگ کر رہی ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ بلوچستان میں 150 سے زائد دہشت گرد مارے گئے، بھارت صوبے میں دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا رقبہ زیادہ آبادی کم ہے، دہشت گرد اس کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ ہماری افواج سالوں سے دہشت گردی کا مقابلہ کر رہی ہے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ہماری حراست میں بھارتی دہشت گرد کلبھوشن بھی بلوچستان سے پکڑا گیا، خیبر پختونخوا بھی دہشت گردوں کا ہدف بنا ہوا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے حکمرانوں کو قومی بیانیے کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے، کے پی حکومت فوج، وفاقی اداروں کو کھل کر سپورٹ کرے، دہشت گرد جو زبان سمجھتے ہیں انہیں اسی میں جواب دیا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہ بلوچستان کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
بھارت کے معروف سماجی کارکن سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طویل مذاکرات اور ملک میں ممکنہ تشدد کے خدشات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سونم وانگچک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ مختلف شرائط پر ہونے والے طویل مذاکرات کے بعد اور ملک میں کشیدگی کے امکانات کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اپنا احتجاج ختم کر دیا ہے۔
Just now in the presence of Union Ministers Sh. JP Nadda, Dr. Jitendra Singh and the senior leaders of Apex Body of Leh Ladakh I finally broke my fast after 26 days. Earlier 65 members of parliament from different political parties had visited or signed letters urging me to break… pic.twitter.com/RFCet7Oksy
— Sonam Wangchuk (@Wangchuk66) July 23, 202659 سالہ سونم وانگچک نے 28 جون کو بھوک ہڑتال کا آغاز کیا تھا۔ ان کی یہ ہڑتال بھارت میں نوجوانوں کی قیادت میں چلنے والی کاکروچ موومنٹ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تھی۔
اس تحریک کے شرکاء میڈیکل کالجوں کے داخلہ امتحانات کے پرچوں کے مبینہ لیک ہونے کے معاملے پر بھارتی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
مظاہرین کا مؤقف ہے کہ امتحانی نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لیے وزیرِ تعلیم کو اپنے عہدے سے الگ ہونا چاہیے۔
سونم وانگچک کے بھوک ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کے باوجود بھارت میں امتحانی نظام اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی تحریک بدستور جاری ہے۔