فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا نہ دین اسلام سے کوئی تعلق,نہ بلوچ قومیت سے: وزیر اعلیٰ پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان سے منسلک دہشتگردوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشتگرد حملوں کو بروقت ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اور قوم اپنے بہادر محافظوں پر فخر کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان ہے اور پاکستان بلوچستان ہے۔ جبکہ ہر پاکستانی بلوچستان اور اس کے عوام سے محبت کرتا ہے۔ بلوچستان پر اٹھنے والی ہر انگلی کاٹ دی جائے گی اور ملک دشمن عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔مریم نواز نے کہا کہ دہشتگرد جان لیں کہ معصوم شہریوں کے خون کی ایک ایک بوند کا حساب لیا جائے گا۔ جبکہ دشمن کے ہاتھوں میں کھیلنے والے دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا نہ دین اسلام سے کوئی تعلق ہے۔ اور نہ بلوچ قومیت سے۔ بلکہ یہ عناصر پاکستان کے امن، اتحاد اور سلامتی کے دشمن ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
بلوچستان کے عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا:شہباز شریف
ویب ڈیسک :وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، بلوچستا ن میں بسنے والے بلوچوں اور پشتونوں نے قیام پاکستان میں کلیدی کردار ادا کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان جغرافیائی لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، جبکہ اسلام آباد چاروں صوبوں کا مشترکہ مسکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بسنے والے بلوچوں اور پشتونوں نے قیامِ پاکستان میں کلیدی کردار ادا کیا، وزیراعظم کے مطابق قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے تحت پنجاب نے بلوچستان کے لیے 150 ارب روپے کا حصہ دیا، جبکہ دیگر تین صوبوں نے بھی بلوچستان کے مفاد میں اپنا حصہ ڈالا، یہ کسی پر احسان نہیں بلکہ قومی بھائی چارے اور یکجہتی کی مثال ہے۔
اوپن مارکیٹ میں مہنگائی برقرار، آٹا، گھی اور دالیں مہنگی
شہباز شریف نے بتایا کہ کراچی سے چمن تک دو رویہ شاہراہ کی تعمیر جاری ہے اور بلوچستان کے 27 ہزار ٹیوب ویلز کو سولر توانائی پر منتقل کیا جا چکا ہے تاکہ صوبے میں زرعی اور توانائی کے شعبوں کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔
وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کے عوام کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور اس جنگ میں 90 ہزار پاکستانی شہید ہوئے۔
پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری