بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری، مزید 22 خوارج جہنم واصل
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
(احمد منصور )بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن، سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران مزید 22 خوارج جہنم واصل کردیئےگئے،گزشتہ 3 روز میں 177 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ۔
تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے حملہ آور دہشتگردوں کے خلاف سینیٹیزیشن آپریشنز جاری ہے ۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات تعاقبی آپریشنز کے دوران مزید 22 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا ۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم کی زیرِ صدارت جیل اصلاحات سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ، اہم امور پر تبادلہ خیال
گزشتہ 3 روز کے دوران کئے جانے والے آپریشنز میں کم سے کم کل ملا کر 177 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے ۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز بشمول انٹیلی جنس ایجنسیز اور پولیس مختلف جگہوں پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں اور سہولت کاروں کے خلاف مزید گھیرا تنگ کر رہی ہیں۔
دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے مزید نقصانات اور ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: فتنہ الہندوستان کے جہنم واصل کے مطابق
پڑھیں:
سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔