لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے بزدلانہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بلوچستان میں حملے کرنے والے دہشت گردوں کو دلیری سے پسپا کرنے والی سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ بلوچستان پاکستان ہے اور پاکستا ن بلوچستان ہے۔ ہر پاکستانی بلوچستان اور بلوچستان کے عوام سے بے انتہا محبت کرتا ہے۔ بلوچستان کے چپے چپے کی حفاظت کریں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ بلوچستان پر اٹھنے والی ہر انگلی کاٹ دی جائے گی۔ ہر آنکھ نکال لی جائے گی۔ دہشت گرد جان لیں خون کی ایک ایک بوند کا بدلہ لیا جائے گا۔ پوری قوم پر عزم ہے، دہشت گردی کو شکست دے کر دم لیں گے۔  دشمن کے ہاتھوں میں کھیلنے والے دہشت گردکسی رعایت کے مستحق نہیں ۔ وزیرعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد جہنم کا ایندھن ہیں۔ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردو ں کا نہ دین سے کوئی تعلق ہے، نہ بلوچ قومیت سے، یہ محض غدار ہیں ۔ پنجاب سمیت پورے پاکستان کے عوام بلوچستان کے محب وطن عوام کے ساتھ ہیں اور پورا ساتھ دیں گے۔ قرآن و سنت میں ملک و قوم کے ساتھ بغاوت کرنے والوں کو سخت ناپسند کیا گیا ہے۔ کیا بے گناہ عوام اور بے ضرر عورتوں، بچوں پر حملہ کرنے والا مسلمان ہو سکتا ہے؟ حضرت محمدؐ نے جنگ کے دوران بھی عورتوں، بچوں اور بے گناہ لوگوں پر حملے سے منع کیا تھا۔ کیا اللہ اور اس کے رسولؐ کی تعلیمات کی کھلم کھلا نفی کرنے والے مسلمان کہلا سکتے ہیں ۔ فتنہ الہندوستان کے پرورداہ دہشت گرد جہنمی ہیں، دنیا اور آخرت میں بربادی یقینی ہوگی۔ علاوہ ازیں بھکر میں علم ودانش کے دئیے روشن ہو گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دانش سکول منکیرہ کا افتتاح کیا اور گورنمنٹ پرائمری سکول کیسانوالہ میں سکول میل پروگرام کا آغاز کیا۔ منکیرہ کے3 سکولوں کی اپ گریڈیشن کا اعلان کیا، فوری عملدرآمد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری ہو گیا۔ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کیسانوالہ کو پرائمری سے ایلیمنٹری،کری اور نورپورشاہ کے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکولوں کو ہائی گریڈ دے دیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گورنمنٹ پرائمری سکول کیسانوالہ کی طالبات میں لنچ بکس تقسیم کئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف گورنمنٹ پرائمری سکول کیسانوالہ کے کلاس روم میں پہنچ گئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ملک پیک ریپرسے بننے والے ڈیسک دیکھ کر اظہار مسرت کیا، بات چیت کی اور طالبات میں گھل مل گئیں ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے سوال پر طالبہ نے معصومیت سے جواب دیا، ع سے عین ہوتا ہے۔ معصوم طالبہ نے گفتگوکرتے ہوئے کہا آپ کا ڈریس بہت اچھا ہے، ٹی وی پر روز دیکھتی ہوں آج آپ کو خود دیکھا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بچیوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا دودھ پئیں، اچھی غذا کھائیں اور سٹرونگ ہو جائیں۔ سفید پگڑی پہنے دو نوں بچوں کا ہاتھ پکڑکر افتتاح کے لئے ساتھ لے آئیں۔ دانش سکول منکیرہ کی کمپیوٹر لیب اور لائبریری کا بھی دورہ کیا۔ کہاکہ کتابیں پڑھنی چاہئیں، کتابیں پڑھنے سے علم اور عزت بڑھتی ہے۔ بچوں سے مختلف سوال پوچھے، سب کے پاس باری باری جاکر تصاویر بنوائیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دانش سکول گرلز کیمپس کے ہاسٹل میں جاکر 3 طالبات کی سالگرہ منائی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والی نرمل تحریم، شکیلہ نور اور انوشے کنول کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے طالبات کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے طالبات کے ساتھ بیٹھ کر دوپہرکا کھانا کھایا اور کہاکہ طلبہ خوب محنت کریں آگے بڑھیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ محنت کرکے وہ حاصل کر سکتے جو بظاہر ناممکن لگتا ہے۔ کبھی ڈرنا نہیں اور پریشان بھی نہیں ہونا، اگر کچھ نہیں آتا تو سیکھیں اور جاننے کی کوشش کریں۔ بیٹیاں ہر فیلڈ میں آگے بڑھتی ہے تو بہت خوشی ہوتی ہے۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سی ایم سکول میل پروگرام اور دانش سکولوں پر بریفنگ دی۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ مریم نواز نے لودھراں میں بس اور ٹرک تصادم میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی و تعزیت کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: فتنہ الہندوستان کے مریم نواز شریف نے دانش سکول

پڑھیں:

دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں، عوام کی غیرمتزلزل حمایت کے ساتھ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنائیں گی۔

فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی، پاکستان میں جہاں بھی دہشت گردوں کا انفرا اسٹرکچر ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بنے گا، اسے ختم کرنے کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی، عدم استحکام اور امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم مسلح افواج عوام کی یک جہتی اور ثابت قدمی کے ساتھ ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان کو پاکستان کا فخر قرار دیا اور کہا کہ یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل، محب وطن، باصلاحیت اور باہمت عوام سے مالا مال ہے، جو بلوچستان کی اصل طاقت ہیں۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوام دوست اور جامع منصوبوں پر عمل پیرا ہیں، جن کا مقصد صوبے کی تقدیر بدلنا ہے۔

انہوں نے قومی یک جہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے کے لیے قومی اتحاد، استقلال اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں تقریب کے اختتام پر شرکا کے ساتھ تفصیلی سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی، امن اور خودمختاری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار