بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں فتنہ الہندوستان کے مزید 22 دہشتگرد ہلاک، مجموعی تعداد 177 ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز بلوچستان بھر میں فتنہ الہندوستان خوارج کے حملہ آوروں کے خلاف بھرپور سینیٹائزیشن اور فالو اپ آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں۔
رات گئے کارروائیوں میں 22 خوارج ہلاکذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات ہونے والی فالو اپ کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 22 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ یہ کارروائیاں ان عناصر کے خلاف کی گئیں جو حالیہ حملوں میں ملوث تھے۔
3 دن میں ہلاک خوارج کی تعداد 177 ہوگئیذرائع کے مطابق گزشتہ 3 دنوں کے دوران مجموعی طور پر کم از کم 177 خوارج کو مختلف کارروائیوں میں ہلاک کیا جا چکا ہے، جو سیکیورٹی فورسز کی مؤثر اور مربوط حکمتِ عملی کا مظہر ہے۔
خوارج اور سہولت کاروں کے گرد گھیرا تنگسیکیورٹی فورسز، جن میں انٹیلی جنس ایجنسیاں اور پولیس بھی شامل ہیں، متعدد مقامات پر خوارج اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں ناکہ بندی، سرچ آپریشنز اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ خوارج اور ان کے سہولت کاروں کو مزید جانی و مالی نقصانات اٹھانا پڑے ہیں، جبکہ آپریشنز کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔
امن و استحکام کے لیے کارروائیاں جاریسیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں امن و استحکام کو یقینی بنانے اور دہشتگرد نیٹ ورک کے مکمل خاتمے تک آپریشنز بلا تعطل جاری رہیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق
پڑھیں:
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
اسلام آباد: مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ کروڈ پہلی بار 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا، جبکہ امریکی خام تیل بھی 90 ڈالر فی بیرل سے اوپر پہنچ گیا۔
تازہ عالمی مارکیٹ رپورٹس کے مطابق خطے میں جاری غیر یقینی صورتحال اور سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات نے خام تیل کی قیمتوں کو نئی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔
ماہرین توانائی کا کہنا ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ کی صورتحال مزید کشیدہ ہوئی اور تیل کی ترسیل متاثر ہوئی تو برینٹ کروڈ کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔
تیل کی قیمتیں کیوں بڑھ رہی ہیں؟
تجزیہ کاروں کے مطابق ایران سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات، بحیرہ احمر میں حوثیوں کی جانب سے بحری سرگرمیوں میں رکاوٹ اور اہم تجارتی راستوں پر بڑھتے ہوئے خطرات نے عالمی توانائی مارکیٹ کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے اہم آئل ٹرمینل جزیرہ خارگ کو کسی بھی ممکنہ نقصان یا تیل کی صنعت میں ہڑتال کی صورت میں عالمی سطح پر سپلائی مزید متاثر ہو سکتی ہے، جس سے قیمتوں میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔
پاکستان پر کیا اثر پڑ سکتا ہے؟
توانائی ماہرین کے مطابق اگر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو پاکستان میں بھی پیٹرول، ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ، بجلی کی پیداوار، صنعتی لاگت اور مہنگائی پر بھی اس کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ عالمی تیل منڈی میں جاری غیر یقینی صورتحال برقرار رہی تو نہ صرف توانائی کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں بلکہ عالمی معیشت اور سپلائی چین بھی شدید دباؤ کا شکار ہو سکتی ہے۔