بدامنی نے بلوچستان حکومت کے دعوؤں کی حقیقت کھول دی، جمعیت نظریاتی
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
اپنے بیان میں جے یو آئی نظریاتی کے مرکزی رہنماؤں نے کہا کہ امریکہ خطے کی امن تباہ کرنے کیلئے خطرناک کھیل کھیلنے جا رہا ہے۔ آج بھی عالم اسلام متحد نہ ہوئے تو ایک ایک کو اس جنگ کی خمیازہ بھگتنا پڑیگا۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام نظریاتی کا کہنا ہے کہ گذشتہ کوئٹہ کی ناقص بدامنی کی ابتر صورتحال نے حکومتی رٹ کی بحالی کے دعوؤں کی حقیقت کھول کر رکھ دیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ امریکہ اس خطے میں بدامنی چاہتا ہے۔ حکمرانوں کو امریکی سازش سمجھنی ہوگی۔ اپنے مشترکہ بیان میں جے یو آئی نظریاتی کے امیر مولانا عبدالقادر لونی، مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین و دیگر رہنماؤں نے کہا کہ جمعیت نظریاتی کو صوبہ بھر میں بگڑتی صورتحال پر تشویش ہے۔ دوسری جانب امریکہ خطے کی امن تباہ کرنے کے لئے خطرناک کھیل کھیلنے جا رہا ہے۔ آج بھی عالم اسلام متحد نہ ہوئے تو ایک ایک کو اس جنگ کی خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ خطے میں بدامنی اور عدم استحکام سے امریکہ اپنی دھونس اور اجارہ داری قائم کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی جارحیت اور فساد سے دنیا کے کونے کونے میں امت مسلمہ جبر و تشدد کے نشانہ پر ہے۔ دنیا کے کونے کونے میں امت مسلمہ بے بسی، اذیت ناک، انسانیت سوز مظالم کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں جاری شورش بدامنی، خون کی ہولی فساد امریکی جارحیت کا تسلسل ہے۔ مذموم عزائم اور نام نہاد دہشت گردی کی جنگ کے نام پر پہلے سے اس خطہ کا امن برباد کیا۔ اب خطے میں مزید بدامنی پیدا کرنا چاہتا ہے۔ عالم اسلام حکمرانوں کے بے حسی اور بے بسی سے پورا خطہ اور اسلامی ممالک امن کے حوالے سے بہت بڑے خطرے سے دوچار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے حکمران خونخوار اقدامات اور خونریزی پر غلامی کی آڑ میں بزدلی کے شکار ہیں۔ اسلامی ممالک کو امن و سلامتی اور معیشت کے کئی چیلنجز درپیش ہیں۔ عالمی استعمار اور اقوام متحدہ کی دوغلاپن اور منافقت سے دنیا میں سوا ارب آزاد مسلمان سیاسی، معاشی استحصالی کا سامنا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو درپیش بدامنی بحران اور مسائل پر دفاعی و معاشی معاہدے اور وحدت یکجہتی کی اہم ضرورت ہے۔ امریکہ سازشی منصوبے کے تحت عالم اسلام پر امن حالات کو خراب کرنے کے لیے خطرناک ارادے رکھتی ہے۔ مسلم ممالک کے درمیان دفاعی معاہدات استحکام اور روابط کے لیے ایک مضبوط اتحاد ناگزیر ہوچکا ہے۔ مسلم ممالک پر سفاکانہ پابندیوں کے باعث انسانی بحران کا المیہ ہے۔ مسلم ممالک ایک دوسرے کو تنہاء چھوڑنے سے مسلسل ظلم اور بربریت اورمعاشی استحصالی کا سامنا کر رہے ہیں۔ عالم اسلام کی معیشت، دفاعی قوت، امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی چھینی جا رہی ہے۔ اسلامی ممالک کی جانب سے موجودہ درپیش حالات کو سنجیدگی سے لیا جائے۔ جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے رہنماؤں نے گذشتہ روز کے واقعات میں ہونے والی جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تمام متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ عالم اسلام رہے ہیں
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں اپنے منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قومی اتحاد، استحکام اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے اور یہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت، باہمت اور ثابت قدم عوام ہی اس صوبے کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صوبے کی سماجی اور معاشی ترقی کو یقینی بنانا، عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تعاون سے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی یہی مشترکہ کاوشیں صوبے میں پائیدار امن کی بنیاد بنیں گی۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے اور یہ کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل جاری رہیں گی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ہر قسم کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی اور ملکی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔