Islam Times:
2026-07-24@01:52:30 GMT

انقلاب اسلامی کا پارٹ ٹو

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT

انقلاب اسلامی کا پارٹ ٹو

اسلام ٹائمز: 1979ء میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد سے اب تک پہلی بار دشمنان انقلاب اسلامی اس درجے تک اپنے لاؤ لشکر سمیت اس صبح نور کو اندھیری شب میں بدلنے کے لیے مجتمع ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ دشمنان اسلام و ایران کی اس تمام تر معرکہ آرائی کے نتیجے میں افق عالم پر جس طرح کی جوہری تبدیلی رونما ہوگی وہ یقیناً انقلاب جمہوری اسلامی ایران کے دوسرے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگی اور پھر دنیا کے جغرافیے پر وہ کچھ نمودار ہوگا جو آج سے پہلے نہیں دیکھا گیا۔ تحریر: پروفیسر سید تنویر حیدر نقوی

1979ء میں وقوع پذیر ہونے والے انقلاب اسلامی ایران کو 47 سال ہوا چاہتے ہیں۔ یکم فروری کو ایک طویل جلاوطنی کے بعد امام خمینیؒ نے تہران کے مہرآباد ایرپورٹ پر اپنا قدم رنجہ فرمایا۔ 11 فروری کو انقلاب اسلامی کا سورج اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ افق عالم پر طلوع ہوا۔ یکم فروری سے گیارہ فروری تک کے ایام کو آیہ مبارکہ ”والفجر ولیال عشر“ کی مناسبت سے عشرہءفجر“ کا عنوان دیا گیا ہے۔ گیارہ فروری کے دن کو ”یوم اللہ“ بھی کہا جاتا ہے۔ تب سے لے کر آج تک مطلع عالم پر طلوع ہونے والے اس آفتابِ عالم تاب کی شعاوں کو روکنے کے لیے اس کے راستے میں کئ طرح کی سیاہ گھٹائیں نمودار ہوئیں لیکن اس آفتاب کی جلوہ نمائی کو روک نہ سکیں۔

آٹھ سالہ جنگ تحمیلی ہو، اقتصادی زنجیریں ہوں، ضد انقلاب کی منظم سازشیں ہوں یا ایران اسلامی کے خلاف مسلح جارحیتیں ہوں، جن میں بالخصوص گزشتہ سال امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ جارحیت شامل ہے، یہ سب کچھ آفتاب انقلاب اسلامی  کے راستے میں محض ایک دھواں ثابت ہوا، جس کا سینہ چاک کر کے اسلامی جمہوری ایران کی کامیابیوں کا سورج اب اس سطح تک پہنچ چکا ہے جہاں اس کے مقابل آنے والی ان سیاہ گھٹاوں کا وجود فضاء کہیں غائب ہونے کے قریب ہے۔ چنانچہ اب یہ گھنگھور گھٹائیں اپنے وجود کی بقا کے لیے اپنی آخری کوشش کے طور پر اپنی تمام تر گرج چمک کے ساتھ اس آفتاب کے مقابل  صف آراء ہیں۔

1979ء میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد سے اب تک پہلی بار دشمنان انقلاب اسلامی اس درجے تک اپنے لاؤ لشکر سمیت اس صبح نور کو اندھیری شب میں بدلنے کے لیے مجتمع ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ دشمنان اسلام و ایران کی اس تمام تر معرکہ آرائی کے نتیجے میں افق عالم پر جس طرح کی جوہری تبدیلی رونما ہوگی وہ یقیناً انقلاب جمہوری اسلامی ایران کے دوسرے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگی اور پھر دنیا کے جغرافیے پر وہ کچھ نمودار ہوگا جو آج سے پہلے نہیں دیکھا گیا۔ 
آیا گزر کے خوں کے جو دریا سے انقلاب
جراءت کہاں گھٹاؤں میں روکیں وہ آفتاب

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انقلاب اسلامی عالم پر کے لیے

پڑھیں:

’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران پر اب تک کے سب سے بڑے فوجی حملے کی منظوری دینے کے قریب ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں ایران پر ایک بہت بڑے حملے پر غور کر رہا ہوں جو پہلے ہونے والے تمام حملوں سے کہیں بڑا ہوگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ تمام عسکری آپشنز زیر غور ہیں۔ میں فیصلہ کرنے کے بہت قریب ہوں اور اس کی تمام تیاریاں بھی مکمل ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اگر وہ چاہیں تو اسرائیل دو منٹ میں اس کارروائی میں شامل ہو جائے گا تاہم ہمیں کسی کی ضرورت نہیں۔

قبل ازیں ایران کے حمایت یافتہ یمنی حوثیوں کے بحیرہ احمر میں دو سعودی آئل ٹینکروں پر حملے کے بعد امریکی صدر نے ایران اور حوثیوں دونوں کو بڑی فوجی سزا دینے کی دھمکی بھی دی تھی۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ اگر حوثیوں نے دوبارہ ایسے حملے کیے تو امریکا انھیں ایران کی کارروائی تصور کرے گا کیونکہ حوثی اس کے حمایت یافتہ گروہ ہیں۔

دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت ایک بار پھر 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہے۔

بحیرہ احمر اور باب المندب میں جہاز رانی کو لاحق خطرات نے عالمی توانائی منڈی میں تشویش بڑھا دی ہے۔

ادھر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔ خطہ مسلسل وسیع ہوتے تصادم کی لپیٹ میں آ رہا ہے۔ ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے اور ہر نئی کشیدگی اگلی کشیدگی کا سبب بن رہی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی