data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی:جماعت اسلامی کراچی کے تحت منعقد ہونے والے ’’جینے دو کراچی مارچ‘‘ میں شرکت کے لیے شہر کے مختلف اضلاع سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ شارع فیصل اور اس سے ملحقہ راستوں پر عوامی جوش و خروش نمایاں ہے، جہاں بڑی تعداد میں خواتین، بچے، نوجوان اور بزرگ مارچ میں شرکت کے لیے پہنچ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ضلع ملیر، ایئرپورٹ، شرقی، وسطی، غربی، کیماڑی، جنوبی، کورنگی اور سائٹ ایریا سمیت کراچی کے مختلف علاقوں سے کارکنان اور شہری منظم قافلوں کی صورت میں مقررہ راستوں کے ذریعے شارع فیصل پہنچ رہے ہیں۔ کئی قافلے پارٹی پرچم، بینرز اور پلے کارڈز کے ساتھ مارچ گاہ کی طرف رواں دواں ہیں، جن پر کراچی کے مسائل، بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی اور شہریوں کے حقوق سے متعلق نعرے درج ہیں۔

مارچ میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد کی شرکت نے اس عوامی احتجاج کو مزید نمایاں بنا دیا ہے۔ خواتین شرکاء کا کہنا ہے کہ کراچی میں پانی، بجلی، ٹرانسپورٹ، سڑکوں کی خستہ حالی اور عدم تحفظ جیسے مسائل نے روزمرہ زندگی کو مشکل بنا دیا ہے، اسی لیے وہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے مارچ میں شریک ہوئی ہیں۔ بچوں اور نوجوانوں کی شرکت اس بات کا اظہار ہے کہ شہر کے مسائل سے نئی نسل بھی شدید متاثر ہو رہی ہے۔

نوجوانوں کی بڑی تعداد بھی مارچ میں شریک نظر آ رہی ہے جو بے روزگاری، تعلیمی مواقع کی کمی اور شہری سہولتوں کے فقدان کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں، کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہونے کے باوجود بنیادی سہولتوں سے محروم ہے اور اب شہریوں کا صبر جواب دے چکا ہے۔

جماعت اسلامی کراچی کے ترجمان کے مطابق مارچ کے لیے کیے گئے تمام انتظامات مؤثر انداز میں جاری ہیں۔ شارع فیصل پر خواتین اور مردوں کے لیے علیحدہ انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ مرکزی اسٹیج نرسری پیڈسٹرین برج کے قریب قائم کیا گیا ہے۔ ہنگامی طبی امداد کے لیے مرکزی کیمپس، ایمبولینسز اور موبائل واش رومز کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ میڈیا نمائندگان کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ مارچ کی سرگرمیوں کو بروقت عوام تک پہنچایا جا سکے۔ سیکیورٹی اور نظم و ضبط کے لیے رضاکاروں کی بڑی تعداد تعینات ہے، جو شرکاء کی رہنمائی کر رہی ہے۔

مارچ میں شریک شہریوں کا کہنا ہے کہ ’’جینے دو کراچی‘‘ صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ کراچی کے باسیوں کی اجتماعی آواز ہے، جو اپنے شہر میں جینے کا حق اور بنیادی سہولتیں مانگ رہے ہیں۔ عوامی جوش و خروش کو دیکھتے ہوئے توقع کی جا رہی ہے کہ یہ مارچ کراچی کی حالیہ تاریخ کے بڑے عوامی اجتماعات میں شمار ہوگا۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بڑی تعداد کراچی کے رہے ہیں کے لیے رہی ہے

پڑھیں:

گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست

فیصل کریم کنڈی نے خط میں کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف نہیں مل سکتا۔ اسلام تائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان کے نام خط لکھ کر ضم شدہ قبائلی اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے اور اس میں توسیع کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کر کے انضمام کے وقت کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے خط میں مطالبہ کیا کہ قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف نہیں مل سکتا۔

انہوں نے تجویز دی کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی قائم کر کے قبائلی اضلاع کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے ٹیکسوں کے نفاذ سے قبل ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کی معاشی و مالی صورتحال کا جائزہ لینا ضروری ہے، جبکہ ٹیکسوں کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل یا کسی مناسب آئینی فورم پر فوری طور پر پیش کیا جائے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ قبائلی عوام نے پاکستان کے امن، استحکام اور سلامتی کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ وفاق اور صوبے کی یکساں ٹیکس پالیسی قبائلی عوام کا ریاست پر اعتماد بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوگی، جبکہ ٹیکس ریلیف سے ضم شدہ اضلاع کی سماجی و معاشی ترقی اور قومی دھارے میں انضمام کا عمل مزید تیز ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار