data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے تاجروں نے سانحہ گل پلازہ کے مسئلے پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پرآج شارع فیصل پر ہونے والے ’’جینے دو کراچی مارچ‘‘ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ آج جماعت اسلامی کراچی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری و سابق رکن سندھ اسمبلی یونس بارائی اور اسمال ٹریڈرز آرگنائزیشن کراچی کے صدر محمود حامد نے بولٹن مارکیٹ ٹریڈرز تاجر اتحاد کے صدر اور سندھ تاجر اتحاد کے کو چیئرمین شریف میمن سے ملاقات کی اور انہیں مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔ شریف میمن نے مارچ کے انعقاد پر جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ جماعت اسلامی ہر موقع پر تاجروں کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور یہ مارچ بھی تاجروں کے دل کی آواز ہے۔جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے لانڈھی بابر مارکیٹ کے رہنما محمد یاسین، ضمیر انصاری اور مسرت انصاری سے بھی ملاقات کی اور انہیں بھی مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔ کورنگی صرافہ مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری محمد مقیم نے یونس بارائی اور محمود حامد سے ملاقات میں یقین دہانی کرائی کہ ہم اس مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے، اس لیے کہ ہم اس بد امنی کے براہ راست متاثر ہیں اور ڈاکوؤں کی فائرنگ سے میرا بیٹا چند ماہ پہلے شہید ہوا ہے، بدامنی اور لاقانونیت کے خلاف جماعت اسلامی کا’’جینے دو کراچی مارچ‘‘ وقت کی ضرورت ہے۔ لانڈھی 89 میں واقع بابر جنرل مارکیٹ کے رہنماؤں سے بھی جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے ملاقات کی۔مارکیٹ کے رہنما شہزاد انصاری سے ملاقات کی اور انہیں مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔ تاجر نمائندوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ آج ہونے والے مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کے رہنماو ں ملاقات کی مارکیٹ کے کی اور

پڑھیں:

معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت میں ہونے والے احتجاج میں شامل ایک بھارتی طالبہ اپنی ہی حکومت کے مؤقف پر سوالات اٹھاتے ہوئے سخت تنقید کرتی نظر آ رہی ہے۔ ویڈیو میں طالبہ کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بھارتی رافیل طیارے گرائے اور بھارتی فوجیوں کو بھی مارا ہے تاہم اس وقت بھارتی حکومت نے ان تمام دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا۔

Array koi baat nahi it's ok pic.twitter.com/ZwimtIcx4a

— iffi (@iffiViews) July 22, 2026

طالبہ ویڈیو میں کہتی ہے کہ اب اگر ایک سال بعد حکومت خود یہ تسلیم کر رہی ہے کہ اس دوران چھ بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے تو اس سے عالمی سطح پر یہی تاثر جائے گا کہ پاکستان کے دعوے درست تھے۔ اس صورتحال نے بھارتی حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے آخر میں وہ یہ بھی کہتی ہے کہ اس کے بعد پاکستان کے سامنے بھی ہماری عزت نہیں رہی۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دیگر دعوے بھی درست تھے جبکہ کچھ صارفین نے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے حقائق چھپانے اور متضاد بیانات دینے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انڈین آرمی بھارتی طیارے پاک آرمی پاک فوج پاکستانی فوج رافیل ویڈیو وائرل

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی