2025-08-01@12:29:09 GMT
تلاش کی گنتی: 610
«کامران ایوب نے»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی کاوشوں کی بدولت پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کی دو روز میں عمران خان سے ملاقات متوقع ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات کے معاملے پر عمرایوب کے پیغام کے بعدا سپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے تحریک انصاف کے رہنماؤں اسد قیصراور عمرایوب سے رابطہ کیا۔ ذرائع کے مطابق عمرایوب نے اسپیکر ایازصادق کو آج دن میں موبائل پر میسج بھیجا تھا۔ اسپیکر ایاز صادق کے رابطہ کرنے پر پی ٹی آئی مذاکراتی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے معاملے پر بات چیت کی جس پر ایاز صادق نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروانا پہلے بھی میری ذمہ داری نہیں تھی...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2025ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کیلئے مایوس کن ہفتہ، رواں کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ 4 ہزار سے زائد پوائنٹس کی مندی کا شکار ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا، ایک ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 4 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی آئی۔ اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران 3 ارب 91 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا، سٹاک مارکیٹ میں ہفتے بھر 159 ارب روپے مالیت کا کاروبار ہوا۔ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پاکستان ا سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے منفی کے دوران 100 انڈیکس میں 4 ہزار 340 پوائنٹس کمی ہوئی، ایک ہفتے میں 100...
کیا آپ تصور کر سکتے ہیں کہ ایک شخص تین دہائیوں تک کسی دوسرے انسان سے بات کیے بغیر زندگی گزارے؟ یقین کرنا مشکل ہوگا، مگر اٹلی کے مایورو مورانڈی نے حقیقت میں ایسا کیا۔ مایورو مورانڈی، جو کہ “روبنسن کروسو” کے نام سے مشہور ہیں، بحیرہ روم میں واقع Budelli جزیرے پر 30 سال سے زائد عرصہ گزار چکے ہیں۔ ان کا سفر 1989 میں ایک سمندری حادثے کے بعد شروع ہوا تھا، جب ان کی کشتی ڈوب گئی۔ اس حادثے کے بعد، مایورو نے معاشرتی زندگی سے فرار اختیار کیا اور جزیرے پر رہنے کا فیصلہ کیا۔ اس جزیرے پر مایورو کو نگہبانی کا کام ملا اور انہوں نے وہاں اپنا گھر بنایا۔ یہاں انہوں نے قدرتی وسائل...
ٹخنے کی انجری کا شکار قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر صائم ایوب کا لندن میں علاج چل رہا ہے، جس کے باعث شائقین کرکٹ یہ سوال اٹھا رہے ہیں کیا وہ چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ کے لیے دستیاب ہوں گے یا نہیں۔ صائم ایوب نے اس حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ میں شرکت کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔ یہ بھی پڑھیں صائم ایوب صحتیاب ہورہے ہیں، میڈیکل رپورٹ آگئی نوجوان کرکٹر نے کہاکہ میڈیکل پینل کے فیصلے کا انتظار ہے، میڈیکل رپورٹس کے بارے میں پی سی بی سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں علاج کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اقدامات سے مطمئن...
لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم کے نام بھجوانے کا وقت کل ختم ہوجائے گا۔ ذرائع کے مطابق 12 جنوری سے 11 فروری تک بورڈ از خود کھلاڑی تبدیل کرسکتے ہیں۔ 12 فروری کے بعد کھلاڑی کی تبدیلی کے لیے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی کی منطوری لینا ہوگی۔11 فروری تک ممکنہ 15 سے زیادہ نام بھی بھیجے جاسکتےہیں۔ دوسری جانب پی سی بی کی جانب سے پندرہ کھلاڑیوں کے ساتھ ریزورز نام بھی بھیجے جانے کا امکان ہے۔صائم ایوب کی ٹرافی میں شمولیت کا فیصلہ ان کی رپورٹس آنے پر ہی ہوسکے گا۔ صائم ایوب کا نام فٹنس سے مشروط کرکے بھی بھیجا جاسکتاہے۔ واضح رہےابھی تک صرف انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ہی اپنی ٹیم...
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ + نمائندہ نوائے وقت) اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات کیلئے مقرر دن پر کوئی ملنے نہیں آیا۔ ملاقات کا دن ہونے کے باوجود کوئی رہنما، وکیل اور فیملی ممبر اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے نہیں آسکا۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن ہونے کے باجود مذاکراتی کمیٹی کا کوئی رکن بھی اڈیالہ جیل ملاقات کیلئے نہیں پہنچا۔ منگل اور جمعرات بانی پی ٹی آئی سے معمول کی ملاقات کا دن مقرر ہے۔ جیل مینوئل کے مطابق آج ملاقاتوں کا وقت بھی ختم ہوگیا۔ ملاقات کی اجازت ملنے یا نہ ملنے کے باوجود پارٹی رہنما اور وکلاء اڈیالہ جیل پہنچتے ہیں۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران...
لندن(اسپورٹس ڈیسک )پاکستانی بلے باز صائم ایوب کا لندن میں ابتدائی چیک اپ مکمل کرلیا گیا۔صائم ایوب جنوبی افریقا کیخلاف کیپ ٹائون ٹیسٹ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے اور ابتدائی رپورٹس میں ان کے ٹخنے میں فریکچر آیا ہے۔ پی سی بی نے بلے بازکے بہترین علاج کیلئے انہیں لندن بھجوانے کا فیصلہ کیا تھا۔ گزشتہ روز اظہر محمود کے ہمراہ صائم لندن پہنچے تھے اور لندن میں ٹخنوں کے مسائل کے ماہر ڈاکٹر لکی جیاسیلن نے صائم ایوب کا معائنہ کیا۔ صائم ایوب کا لندن میں آج ایک اور معائنہ شیڈولڈ ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے کا شاہراہِ دستور، مارگلہ ایونیو اور سرینا چوک انٹرچینج منصوبہ کا دورہ، تعمیراتی کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت
چیئرمین سی ڈی اے کا شاہراہِ دستور، مارگلہ ایونیو اور سرینا چوک انٹرچینج منصوبہ کا دورہ، تعمیراتی کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا شاہراہِ دستور، مارگلہ ایونیو اور سرینا چوک انٹرچینج منصوبہ کا دورہ، چیئرمین سی ڈی اے نے مارگلہ روڈ سیکریٹریٹ تا بری امام سیکشن پر کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ ایم پی او ڈائریکٹوریٹ فوری طور پر تعمیراتی کام مکمل کرے،گرین بیلٹس اور میڈین سٹرپس کو ڈویلپ کرکے پھول لگائے جائیں،روڈ کے اطراف دیدہ زیب لینڈ سکیپنگ کی جائے، سیکرٹریٹ تا بری امام تک بنائی گئی مارگلہ...
اسلام آباد: قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی صحت نے مطالبہ کیا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ بایومیٹرک کیا جائے، مشکل امتحان کی وجہ سے بچے کورٹ میں گئے، اگر پورے ملک میں ایک جیسا پپیر ہوتو بچوں کو کوئی مشکل نہ ہوگی، بچے ان امتحانات کے نتائج کے باعث خودکشیاں کر رہے ہیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس چیئرمین کمیٹی مہیش کمار ملانی کے صدارت پی ایم ڈی سی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ امتحان کے حوالے سے بریفنگ میں صدر پی ایم ڈی سی پروفیسر ڈاکٹر رضوان نے ایم ڈی کیٹ 2024 کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ رجسٹرڈ امیدوار 12,717 ہیں ان میں...