بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد چیف الیکشن کمشنر کا نام دینگے: عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی سے حتمی مشاورت کے بعد چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کا نام دیں گے۔
نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران سے متعلق وزیرِ اعظم شہباز شریف سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی۔
عمر ایوب کا کہنا ہے کہ آج رات یا کل چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے حتمی ناموں پر اپوزیشن قیادت مشاورت کرے گی۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کی جانب سے مکمل خاموشی ہے، ہم 4 یا 5 نام دیں گے جن سے متعلق مشاورت ہو رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چیف الیکشن کمشنر
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔