2026-07-24@16:23:08 GMT
تلاش کی گنتی: 42089
«ایک سینٹ»:
(نئی خبر)
بھارت میں ابھی معروف اداکارہ راجپال یادیو کی گرفتاری اور پھر بھرپور عوامی دباؤ کے بعد رہائی کا معاملہ تھما نہیں تھا کہ ایک اداکارہ کا بھی ایسا ہی کیس سامنے آگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر مرادآباد کی ایک عدالت نے 2017 کے ایک ایونٹ سے متعلق چیک باؤنس اور معاہدے کی مبینہ خلاف ورزی پر بڑا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے متعدد سمن جاری ہونے کے باوجود اداکارہ اداکارہ کے پیش نہ ہونے پر اس کیس میں امیشا پٹیل کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔ تاہم اداکارہ کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا جس پر سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہوگیا اور شوبز دنیا میں بھی حیرانی اور پریشانی کی لہر دوڑ گئی۔ البتہ اب اس معاملے پر امیشا...
رانا ثناء : فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ایک دن بھی جیل میں نہیں رہنا چاہتے وہاں ان کا دل نہیں لگ رہا۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی لیونگ کنڈیشن جیل میں اے ون ہے، علاج بھی بہترین ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو پہیہ جام کی کال دی اس کے لیے ان کی کیا تیاری تھی؟ بانی پی ٹی آئی 8 فروری کو بھی اس یقین میں تھے کہ پورا ملک جام ہوجائے گا، یہ عید کے بعد تحریک کی بات کرتے ہیں اس سے کچھ بھی نہیں ہونے والا۔رانا ثناء...
ایک بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ ماہِ رمضان میں ہمیں نادار و مفلس لوگوں کا خاص خیال رکھنا ہے، ماہِ رمضان ضرورتمندوں کے احساس کا نام ہے، ایک دوسرے کے کام آنا سب سے بڑی نیکی ہے، اسلام ہمیں غریبوں کے کام آنے اور ان کی ضرورتوں کو پورا کرنے کا درس دیتا ہے۔ اسام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رمضان المبارک کے بابرکت ماہ کی آمد پر مسلم امہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماہِ رمضان برکتوں کا مہینہ ہے، رمضان المبارک گناہوں سے توبہ اور نیکیاں سمیٹنے کا مقدس مہینہ ہے۔ ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ماہِ رمضان میں ہمیں نادار و مفلس لوگوں کا خاص خیال رکھنا...
ویب ڈیسک : سانحہ سمجھوتا ایکسپریس کو 19 سال گزر گئے،سمجھوتا ایکسپریس کو پانی پت کے مقام پر آئی ای ڈی بلاسٹ کے بعد آگ لگائی گئی، بھارتی تفتیشی ایجنسی نے تمام مجرموں کو بری کیا۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سمجھوتا ایکسپریس حملے میں 43 پاکستانی اور 10بھارتی شہریوں سمیت 68 افراد جان سے گئے۔ رپورٹ کے مطابق انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس کے رکن کمل چوہان کی گرفتاری نے بھارتی سازش بےنقاب کی۔ اس نے ساتھیوں کی مدد سے دلی سے چلنے والی ٹرین میں بارودی مواد نصب کیا تھا۔ بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی کرنل پروہت نے بھی سمجھوتا ایکسپریس سانحہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا، حملہ کی ماسٹر مائنڈ ابھینو بھارت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ملک میں فری لانسنگ کے شعبے نے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے معیشت کے لیے اہم ستون کی حیثیت اختیار کرلی ہے اور اندازہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستانی فری لانسرز ایک ارب ڈالر کے برآمدی کلب میں شامل ہو جائیں گے جو ڈیجیٹل معیشت کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔Pakistan Freelancers Association کے بانی چیئرمین ابراہیم امین کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستانی فری لانسرز نے تقریباً 70 کروڑ ڈالر زرمبادلہ کمایا تھا جبکہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ہی یہ آمدنی 55 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے، موجودہ رفتار برقرار رہی تو سال کے اختتام تک مجموعی آمدنی...
سپریم کورٹ نے بعد میں بامبے ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف خصوصی اسپیشل لیو پٹیشن (SLP) کا فیصلہ کرتے ہوئے ریزرویشن کو منسوخ کر دیا، جس سے اس شق کو مؤثر طریقے سے باطل قرار دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مہاراشٹر حکومت کے سماجی انصاف کے محکمے نے آج ایک سرکاری قرارداد "جی آر" جاری کیا اور مسلمانوں کو تعلیمی اداروں اور سرکاری اور نیم سرکاری ملازمتوں کے لیے پانچ فیصد ریزرویشن دینے کی اپنی سابقہ قرارداد کو منسوخ کر دیا۔ حالانکہ اس ریزرویشن کو ایک دہائی قبل قانونی طور پر کالعدم قرار دیا گیا تھا۔ جولائی 2014ء میں ایک آرڈیننس کے ذریعے ریزرویشن کو متعارف کرایا گیا تھا، مسلمانوں کو اسپیشل بیک ورڈ کلاس-اے (SBC-A) زمرہ کے تحت درجہ...
کراچی: ملیر فلک ناز ٹاور میں قائم نجی انٹر نیٹ آفس میں جنریٹر کا دھواں بھرنے کے باعث ایک نوجوان دم گُھٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔ ایکسپریس کے مطابق ایئر پورٹ تھانے کے علاقے ملیر فلک ناز ٹاور نجی انٹرنیٹ آفس میں جنریٹر کا دھواں بھرنے کے باعث ایک نوجوان دم گُھٹنے سے جاں بحق ہو گیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردی گئی۔ متوفی نوجوان کی شناخت 22 سالہ اویس ولد خدا داد کے نام سے ہوئی، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد نوجوان کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔
اسلام ٹائمز: آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد ہم ایران کے سرحدی علاقے سے ایران کا تیل اپنے لیے حاصل کر سکتے ہیں لیکن ہم نے اس حوالے سے ایران سے زیادہ قربت نہیں رکھی۔ گیس کی پائپ لائن جو بننی تھی وہ بھی نہ بن سکی۔ ایران نے حال ہی میں آبنائے ہرمز کے پانیوں میں فوجی بحری مشقیں کی ہیں۔ آئندہ آنے والی ممکنہ کوئی جنگ بھی آبنائے ہرمز پر تسلط پائے بغیر نہیں جیتی جا سکتی۔ کون کس کی گردن پر تلوار رکھے گا، اس کی پیشن گوئی کی جا سکتی ہے۔ تحریر: پروفیسر تنویر حیدر نقوی ”آبنائے ہرمز“ یا ”اسٹریٹ آف ہرمز“ (Strait of Hormoz) خلیج فارس کے پانیوں میں ایسی تنگنائے یا چھوٹی...
سوشل میڈیا کی دنیا میں ایک دلچسپ اور سبق آموز واقعہ پیش آیا جب ایک چینی خاتون انفلوئنسر کی لائیو اسٹریم کے دوران بیوٹی فلٹر میں خرابی آگئی اور اس کا اصل چہرہ سامنے آ گیا۔ اس واقعے کے فوری بعد انفلوئنسر کو شدید نقصان ہوا اور اس کے 1 لاکھ 40 ہزار فالوورز کم ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: چینی انفلوئنسر لی زی چی کی سوشل میڈیا پر واپسی، 3 برس کہاں غائب رہیں؟ واقعہ اس وقت پیش آیا جب انفلوئنسر اپنے فالوورز کے ساتھ لائیو سیشن کررہی تھیں۔ وہ عام طور پر بیوٹی فلٹرز استعمال کرتی تھیں جو ان کی جلد کو ہموار، چہرے کو پرکشش اور آنکھوں کو بڑا دکھاتے تھے۔ اسٹریم کے دوران فلٹر اچانک فیل ہوگیا اور...
اسلام ٹائمز: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: "اے لوگو تم پر عظیم مہینہ سائیہ افگن ہو رہا ہے، مبارک مہینہ، ایسا مہینہ کہ اس میں ایک رات ہے، جو ہزار ماہ سے افضل ہے۔ اللہ نے اس کے روزے فرض اور اس کی راتوں کے قیام کو نفل قرار دیا ہے۔ جس نے اس میں ایک بھلائی کا کام کیا تو گویا اس نے غیر رمضان میں ایک فرض ادا کیا اور جس نے اس ماہ میں ایک فرض ادا کیا تو گویا اس نے غیر رمضان میں ستر فرض ادا کیے۔ یہ صبر کا مہینہ ہے اور صبر کا اجر جنت ہے۔ یہ غم خواری کا مہینہ ہے، یہ وہ مہینہ ہے، جس میں مؤمن کا...
کولمبو: (ویبڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کےآل راؤنڈر شاداب خان کاکہنا ہے کہ بھارت سے شکست پر بہت باتیں ہو رہی ہیں، ہمارا فوکس ایک میچ پر نہیں، ورلڈکپ جیتنے پر ہے۔ کولمبو میں نمیبیا کے خلاف 102 رنز سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد آل راؤنڈر شاداب خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نےآج کے میچ کو آسان نہیں لیا تھا، ایک میچ پر بہت باتیں ہو رہی ہیں، ہمیں وہ میچ جیتنا چاہیے تھا، ہمارا فوکس ایک میچ پر نہیں،ورلڈ کپ جیتنے پر ہے۔ انہوں نےکہا کہ سابق کرکٹرز کی اپنی رائے ہے، وہ لیجنڈز رہے ہیں، ورلڈ کپ میں وہ بھی وہ کچھ نہیں کر سکے جو ہم کر چکے ہیں ہم نے ورلڈ کپ...
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت میں ایچ 125 ہیلی کاپٹر اسمبلی لائن کا افتتاح کیا، اسکے علاوہ دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں 21 معاہدوں پر دستخط کئے۔ اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون بھارت کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی۔ اس ملاقات کے دوران بھارت اور فرانس کے درمیان کئی اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید برآں بھارت-فرانس تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششوں کے حصے کے طور پر کئی اقدامات کا اعلان کیا گیا۔ دونوں ممالک نے مل کر آگے بڑھنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت میں ایچ 125...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایک ماہ کیلئے بجلی ایک روپیہ 78 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں دائر کردی ہے۔ سی پی پی اے نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست نیپرا میں دائر کی ہے۔ نیپرا اتھارٹی اضافے سے متعلق درخواست پر سماعت 26 فروری کو کرے گی۔ سی پی پی اے کا مؤقف ہے کہ فروری میں 9 ارب 14 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کرکے کمپنیوں کو 8 ارب 76 کروڑ 20 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔ سی پی پی اے کے مطابق جنوری کے لئے ریفرنس کاسٹ 10 روپے 39 پیسے فی یونٹ مقرر تھی جبکہ بجلی کی فی...
دریائے راوی میں مبینہ طور پر خاتون نے دو بچوں کے ساتھ چھلانگ لگا دی جبکہ ریسکیو ٹیموں نے ماں اور ایک بچے کو نکال لیا اور دوسرے بچے کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق دریائے راوی میں خاتون نے دو بچوں کے ساتھ چھلانگ لگائی اور فوری طور پر ریسکیو ٹیم نے تینوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا اور ماں اور بچے کو دریائے راوی سے نکال لیا۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ ایک بچے کی تلاش جاری ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کولمبو: پاکستانی بیٹنگ لائن کے ابھرتے ہوئے ستارے صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں اپنا نام سنہری حروف میں درج کرا لیا، صاحبزادہ فرحان نے نمیبیا کے خلاف اہم میچ میں شاندار ناقابلِ شکست سنچری اسکور کرکے ایک نیا سنگِ میل عبور کر لیا، اس کارنامے کے ساتھ ہی وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سنچری بنانے والے پاکستان کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔گروپ مرحلے کے اس فیصلہ کن مقابلے میں صاحبزادہ فرحان نے نہایت پُراعتماد اور جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 100 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، جو ان کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر کی پہلی سنچری بھی ثابت ہوئی، ان کی اس یادگار کارکردگی نے نہ صرف پاکستان کو مضبوط...
وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں عوامی معاہدے کے 37 مطالبات میں سے 17 پر مکمل عمل درآمد ہو چکا ہے۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے بتایا کہ کابینہ کے حجم کو 20 وزراء تک محدود کر کے ایک اہم عوامی مطالبہ پورا کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: احتجاج کو روکنے کا اختیار، عوامی ایکشن کمیٹی ہمارے ساتھ حکومت کا حصہ بن جائے، وزیراعظم آزاد کشمیر کی پیشکش انہوں نے کہاکہ معطل ملازمین کو بحال کر دیا گیا ہے اور 3 ستمبر 2025 کے واقعات میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضے اور نوکریاں فراہم کی جا چکی ہیں،...
ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے 34ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے متحدہ عرب امارات کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر مردوں کے ٹی20 ورلڈ کپ میں اپنی جیت کا تسلسل برقرار رکھا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ: صاحبزادہ فرحان سینچری بنانے والے دوسرے پاکستانی، 2 اور ریکارڈ بھی بنا لیے متحدہ عرب امارات نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز بنائے۔ علی شان شرافو نے سب سے زیادہ 45 رنز بنائے جبکہ محمد وسیم نے 12 گیندوں پر 22 اور آرینش شرما نے 13 رنز کا اضافہ کیا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کاربن بوش نے 4 اوورز میں 3 وکٹیں لے کر 12 رنز دیے۔ اینریچ نورٹے نے...
وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کی ایک آنکھ کی بینائی 6/6 ہے جو اس عمر میں معجزے سے کم نہیں۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی کی بینائی پر بے بنیاد خبریں پھیلائی گئیں۔ بانئ پی ٹی آئی کی ایک آنکھ کی بینائی عینک لگا کر 70 فیصد ہے: اعظم نذیر تارڑطبی ٹیم نے بانئ پی ٹی آئی کے جاری علاج پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا، اپوزیشن رہنماؤں اور بانی کے ذاتی معالجین کو تفصیلی بریفنگ دی گئی: اعظم نذیر تارڑ اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی نے بتایا...
2 روز کی شدید مندی کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس سے ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 77 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہوگیا۔ ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 3800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 77 ہزار 23 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1303 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 73 ہزار 150 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں استحکام رہا، ڈالر...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی انفلوئنسر کشف علی نے موبائل فونز کو فتنہ قرار دے دیا۔ کشف علی نے ہراسانی کرنے والے شخص کو سوشل میڈیا پر بے نقاب کر کے ہر ایک کی توجہ حاصل کر لی تھی، اب حال ہی میں کشف علی نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف سماجی موضوعات پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔ اگرچہ وہ خود ایک انفلوئنسر ہیں، تاہم موبائل فونز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے حوالے سے ان کے خیالات نے کئی لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔ کشف علی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا نے جنریشن زی کو شدید دباؤ میں مبتلا کر دیا ہے، نوجوانوں کی زندگیوں کے معیار کا اندازہ اس...
اسلام ٹائمز کے نمائندے سینیئر صحافی نادر بلوچ کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے سینیٹر نے کہا کہ آج جنہیں ہم فتنۃ الخوارج کہہ رہے ہیں، لوگوں کو نہیں معلوم وہ کب مجاہد بن جائیں گے، ریجن کی قیادت کو دہشت گردی کیخلاف آپس میں بیٹھنا ہوگا، یہ دہشت گردی پاکستان، ہندوستان، افغانستان، چین سمیت سب کیلئے نقصان دہ ہے، سب کا باہم مل کر اس کا حل نکالنا ہوگا، غزہ پیس آف بورڈ کے نام پر جو تماشہ ہورہا ہے یہ پاکستان کیلئے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔ متعلقہ فائیلیںسابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے سینیٹر پیر نور الحق قادری پاکستان کی مذہبی و سیاسی تاریخ کی ایک معتبر...
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمن اور ادارے کے ممبران نے فائیو جی سپیکٹرم نیلامی سے متعلق نیوز کانفرنس میں اہم اعلانات کیے۔ چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ مارچ میں فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کی جائے گی، جبکہ امیدوار کمپنیاں 27 فروری تک اپنی بولیاں جمع کرا سکتی ہیں۔ ڈی جی لائسنسنگ عامر شہزاد کے مطابق نیلامی میں حصہ لینے والی کمپنیوں کو 15 ملین ڈالر سیکیورٹی ڈپازٹ (بینک گارنٹی) جمع کرانا ہوگی۔ مزید پڑھیں: مریم نواز کی پلاننگ فلاپ، ملک میں فائیو جی انٹرنیٹ کب آرہا ہے؟ سپیکٹرم کی دستیابی اور حکومتی اقدامات ڈی جی لائسنسنگ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سپیکٹرم کی دستیابی کے حوالے سے پاکستان اس...
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد آج پھر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ملک میں فی تولہ سونا 1300 روپے اضافے کے بعد 516,062 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1114 روپے اضافے کے بعد 442,439 روپے کا ہو گیاہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 405,583 روپے ہوگئی۔ جبکہ عالمی بازار میں سونا 13 ڈالر اضافے کے بعد 4933 ڈالر فی اونس کا ہو گیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا...
جب کبھی عمران خان کی رہائی کی کوئی صورت بنتی نظر آتی ہے، تحریک انصاف اپنی بے بصیرتی سے اسے ضائع کر دیتی ہے۔ اب تو میں یہ سوچنے پر مجبور ہوں کہ تحریک انصاف عمران خان کی رہائی چاہتی بھی ہے یا نہیں۔ یہی حالت رہی تو کچھ عجب نہیں کہ ایک وقت آئے جب عمران خان کے چاہنے والوں کو ایک نئی تحریک چلانی پڑے کہ عمران خان کو تحریک انصاف سے بچاؤ۔ سیاست دھوپ چھاؤں کا نام ہے۔ یہاں ایک راستہ بند ہوتا ہے تو دو راستے نکل بھی آتے ہیں۔ اس کے لیے مگر سیاسی بصیرت اور تدبر درکار ہوتا ہے۔ تحریک انصاف کا معاملہ یہ ہے کہ اس نے سیاسی فہم اور تدبر کو اپنا...
ی کرکٹر حسن علی کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔حسن علی کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی خوشخبری انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر دی۔کرکٹر نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ ہیلینا، ہیزل، سمیعہ اور میں نے گزشتہ رات اپنے خاندان میں ایک نئے اضافے کو خوش آمدید کیا ہے۔انہوں نے لکھا کہ الحمدللہ، ہمارا خوبصورت بیٹا (حمدان حسن علی) خیریت سے ہے اور اس کی ماما (میری ملکہ) تیزی سے صحتیاب ہو رہی ہیں۔اس کے ساتھ ہی حسن علی نے اپنے چاہنے والوں کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی بھی درخواست کی۔
زکوٰۃ کی رقم ایک فرد کو دینا بھی جائز ہے اور متعدد مستحق افراد میں تقسیم کرنا بھی جائز ہے، دونوں صورتوں میں زکوٰۃ ادا ہو جاتی ہے۔ شریعت نے اس معاملے میں زکوٰۃ دینے والے کو اختیار دیا ہے کہ وہ حالات اور ضرورت کے مطابق فیصلہ کرے۔ البتہ افضلیت کا دارومدار مستحق افراد کی ضرورت پر ہوتا ہے۔ اگر کوئی ایک مستحق شخص شدید ضرورت مند ہے، مثلاً وہ مقروض ہے، اس کے اہل و عیال زیادہ ہیں یا اس کی بنیادی ضروریات پوری نہیں ہو رہیں، تو ایسی صورت میں اسے زکوٰۃ کی پوری رقم دینا افضل ہے تاکہ اس کی مشکل مکمل طور پر حل ہو سکے اور وہ کسی حد تک خود کفیل بن جائے۔...
ویمنز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں پاکستان نے یو اے ای کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ تھائی لیںڈ کے دارلحکومت بینکاک میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر یو اے ای کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ یو اے ای کی پوری ٹیم 17.2 اوورز میں 79 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ تھیرتا ستیش 32 اور رینیتھا رجت 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔ پاکستان کی جانب سے انوشہ ناصر نے 3، حفصہ خالد نے 2 جبکہ وحیدہ اختر، عمیمہ سہیل، مومنہ ریاست اور گل رخ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان ٹیم نے 80 رنز کا ہدف باآسانی 11 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ACC Asia Cup...
امریکی محکمہ خارجہ کے اعلیٰ عہدیدار کرسٹوفر یو نے انکشاف کیا ہے کہ چین نے جون 2020 میں اپنی ایٹمی تجربہ گاہ لوپ نور میں ایک خفیہ زیر زمین ایٹمی دھماکا کیا تھا۔ ان کا دعویٰ ہے کہ قازقستان میں نصب زلزلے کی پیمائش کرنے والے آلات نے اس دھماکے کو ریکارڈ کیا تھا جس کی شدت 2.75 تھی۔ عالمی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق، ایٹمی انجینئرنگ میں مہارت رکھنے والے کرسٹوفر یو نے واشنگٹن میں ہونے والی ایک حالیہ تقریب کے دوران بتایا کہ ڈیٹا کو دیکھنے کے بعد اس بات کا بہت کم امکان ہے کہ یہ کوئی معمولی دھماکا یا زلزلہ ہو، بلکہ یہ زلزلہ بالکل ویسا ہی تھا جیسا کہ ایک ایٹمی تجربے کے نتیجے...
اسلام کی عالمگیر تاریخ کا ایک نہایت اہم اور ایمان افروز باب ہندوستان میں پہلی مسجد کی تعمیر ہے، جسے آج ”چیرامن جُمعہ مسجد“ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ مسجد ریاست کیرالہ کے تاریخی شہر کوڈُنگَلور میں واقع ہے اور اسے برصغیر میں اسلام کی آمد کی اولین اور اہم ترین نشانیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ تاریخی روایات کے مطابق اس مسجد کی تعمیر 629 عیسوی میں ہوئی، جو نبی کریم حضرت محمد ﷺ کے مبارک دور کا زمانہ ہے، اور یہی وجہ ہے کہ اس مسجد کو عالم اسلام میں ایک منفرد اور غیر معمولی مقام حاصل ہے۔ کیرالہ کی اسلامی روایات اور بعض تاریخی ماخذ کے مطابق اس مسجد کی تعمیر کا پس منظر...
رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس پشاور میں ہو رہا ہے اور رمضان المبارک کا چاند آج پشاور میں دیکھا جائے گا، پورے ملک میں روزہ ایک ساتھ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جب قومیں متحد ہوتی ہیں تو ملک آگے بڑھتے ہیں، دشمن چالاک ہے اور دو ممالک ہمارے خلاف مل گئے ہیں، مئی میں اللہ نے ہمیں بنیان المرصوص میں فتح دی، بلوچستان اور اسلام آباد میں حملے ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں سجدہ ریز لوگوں پر دھماکہ ہوا جو کوئی مسلمان سوچ بھی نہیں سکتا، باجوڑ میں مسجد میں دھماکہ ہوا، دشمن کا کوئی ایجنڈا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹوکیو: جاپان کے ایک چڑیا گھر میں ماں سے محروم بندر کے بچے کی جذباتی ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کو متاثر کر دیا ہے۔6 ماہ کے اس ننھے بندر، جسے ’پنچ‘ کہا جاتا ہے، کو ایک کھلونا بندر سے لپٹ کر سکون حاصل کرتے دیکھا گیا اور یہی منظر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔رپورٹس کے مطابق پنچ کو پیدائش کے کچھ عرصے بعد اس کی ماں نے قبول نہیں کیا، جس کے بعد اسے خصوصی دیکھ بھال میں رکھا گیا۔ ویڈیو میں وہ کبھی کھلونے کو بانہوں میں بھرتا ہے تو کبھی اس میں چہرہ چھپا کر جیسے ماں کی آغوش کا احساس ڈھونڈتا دکھائی دیتا ہے۔ایک اور منظر میں وہ اسی کھلونے کو...
لاس اینجلس (نیوز ڈیسک)کائلی جینر اور ٹموتھی شالمے کے درمیان شادی میں تاخیر کی اصل وجہ سامنے آ گئی ہے۔ غیر ملکی میگزین ہیٹ کے مطابق کائلی جینر اس وقت شادی سے پہلے ایک اور بچے کی خواہش رکھتی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کائلی “بچے کی شدید خواہش” محسوس کر رہی ہیں اور چاہتی ہیں کہ شادی سے قبل وہ ٹموتھی شالمے کے ساتھ ایک بچہ پیدا کریں۔ قریبی ذرائع کے مطابق دونوں اس وقت اکٹھے رہ رہے ہیں اور بچوں کے بارے میں کھل کر بات چیت کر چکے ہیں۔ ٹموتھی شالمے والد بننے کے خواہشمند ہیں جبکہ کائلی کو اپنے بچوں اسٹورمی اور آئر کے بڑے ہونے پر دوبارہ ننھے بچے کی کمی محسوس ہونے...
ممبئی (نیوز ڈیسک)سنی دیول کی نئی فلم گبرو کی ریلیز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ فلم بارڈر 2 کی کامیابی کے بعد سنی دیول ایک بار پھر شائقین کے سامنے نئی فلم کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ سنی دیول نے بتایا کہ وہ فلم بارڈر 2 کی کامیابی کے بعد مسلسل محنت میں مصروف ہیں اور اب اپنی اگلی فلم گبرو کی تیاری مکمل کر چکے ہیں۔ فلم گبرو کو رواں برس سینما گھروں میں نمائش کی اجازت مل چکی ہے۔ فلم کی ہدایت کاری ششانت اُدپورکر نے کی ہے جبکہ اسے وشال رانا اور اوم چھنگانی نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔ سنی دیول کے مطابق فلم گبرو ان کے دل کے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ایرک ٹرمپ نے ایک ڈرون بنانے والی اسرائیلی کمپنی میں سرمایہ کاری کی ہے جس کے بعد مفادات کے ٹکراؤ سے متعلق خدشات ایک بار پھر سامنے آ گئے ہیں۔ عرب میڈیا ’الجزیرہ‘ کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایرک ٹرمپ ایک ڈیڑھ ارب ڈالر کے معاہدے کے تحت اسرائیلی ڈرون کمپنی ایکسٹینڈ اور امریکا کی تعمیراتی کمپنی جے ایف بی کنسٹرکشن ہولڈنگز کے انضمام میں سرمایہ لگا رہے ہیں۔ اس معاہدے کا مقصد ایکسٹینڈ کو رواں سال اسٹاک مارکیٹ میں لانا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایکسٹینڈ کے ڈرونز اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں استعمال کیے جا چکے ہیں جن میں زیرِ زمین سرنگوں کی نقشہ سازی بھی...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر عماد وسیم کی دوسری اہلیہ، وکیل و سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ نے قومی ٹیم کے کھلاڑی سے دوسری شادی پر خاموشی توڑ دی۔ نائلہ راجہ جو فیشن اور سوشل ٹرینڈز سے متعلق مواد بنانے والی ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں، وہ اس وقت خبروں کی زینت بنی تھیں جب ان کا نام کرکٹر عماد وسیم کے ساتھ مبینہ تعلقات کی افواہوں میں سامنے آیا۔ اس وقت دونوں نے ان افواہوں کی تردید کی تھی، جبکہ عماد وسیم کی پہلی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے بذریعہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کھل کر اپنے شوہر کے مبینہ تعلقات اور بیٹے کی پیدائش کے موقع پر ان کی عدم موجودگی کے بارے میں بات کی تھی۔...
آج کے پاکستانی گھر میں ایک عجیب خاموش کشمکش چل رہی ہے۔ ایک طرف والدین ہیں جو اپنی تربیت کو کامیاب سمجھتے ہیں کیونکہ انہوں نے سختی، نظم و ضبط اور ’بڑوں کی بات ماننے‘ کے اصولوں پر پرورش پائی۔ دوسری طرف آج کے بچے ہیں، جن کی دنیا موبائل اسکرین کے اندر سمٹ آئی ہے۔ یہ دو دنیائیں ایک ہی چھت کے نیچے رہتے ہوئے بھی ایک دوسرے سے اجنبی ہوتی جا رہی ہیں۔ ہمارے ہاں تربیت کا مطلب اکثر حکم دینا اور بچوں سے بلا چون و چرا اطاعت کروانا سمجھا جاتا ہے۔ ’ہم نے تو ایسے ہی سیکھا تھا‘ والدین کا سب سے مضبوط جملہ بن چکا ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ کیا آج کا زمانہ...
مرکز اطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق قصبہ جفتلک کے میئر احمد غوانمہ نے بتایا کہ قصبے کے پانچ بچے قریبی گاؤں فروش بیت دجن کی اراضی میں موجود تھے کہ اس دوران قابض اسرائیلی فوج کا چھوڑا ہوا ایک بارودی مواد (لینڈ مائن) زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر اریحا کے شمال میں واقع وسطی وادی اردن کے قصبے جفتلک میں قابض اسرائیلی فوج کے چھوڑے ہوئے بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں دو فلسطینی بچے شہید اور 3 دیگر زخمی ہو گئے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق قصبہ جفتلک کے میئر احمد غوانمہ نے بتایا کہ قصبے کے پانچ بچے قریبی گاؤں فروش بیت دجن کی اراضی میں موجود تھے کہ...
چند دن قبل ایک 70 سالہ تاجر، حاجی فضل، سے گفتگو ہوئی۔ فرمانے لگے: ’رمضان کے بعد عمرہ کریں گے، پھر حج پر جائیں گے۔‘ میں نے حیرت سے پوچھا: ’رمضان میں کیوں نہیں؟‘ جواب آیا: ’یہ رمضان کا مہینہ ہے، دکان بند نہیں کر سکتے۔ الحمدللہ اس مہینے میں بہت زیادہ منافع ہوتا ہے۔‘ یہ سن کر دل ٹھٹھک گیا۔ جس مہینے کو تقویٰ، ایثار اور نفس کشی کا مہینہ کہا جاتا ہے، وہی مہینہ منافع خوری کا سنہری موقع بن چکا ہے۔ عبادت کو مؤخر اور کاروبار کو مقدم رکھنا ہمارے اجتماعی اخلاقی زوال کی ایک واضح جھلک ہے۔ یہی سوچ وہ بنیاد ہے جس پر رمضان میں مہنگائی، ذخیرہ اندوزی اور استحصال کی پوری عمارت کھڑی کی...
بالی ووڈ اداکارہ پراوینہ دیش پانڈے 60 سال کی عمر میں خون کے کینسر کے باعث چل بسیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پراوینہ دیشپانڈے نے بالی ووڈ فلم ’ریڈی‘ میں سلمان خان کے ساتھ بھی کام کیا تھا جبکہ وہ ایک اور کامیاب فلم ’ایک ولن‘ کا بھی حصہ تھیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی موت 17 فروری کو ہوئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پراوینہ دیش پانڈے نے ہندی اور مراٹھی فلموں کے علاوہ ٹی وی انڈسٹری میں بھی کام کیا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، جہاں 100 انڈیکس میں ابتدائی اوقات کے دوران 2,900 سے زائد پوائنٹس کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ کئی روز سے جاری فروخت کے دباؤ کے بعد آج صبح 10 بج کر 40 منٹ پر بینچ مارک کے ایس ای انڈیکس 2,934.45 پوائنٹس یعنی 1.69 فیصد اضافے کے بعد 176,084.86 پوائنٹس کی سطح پر موجود تھا۔ یہ بھی پڑھیں: سرمایہ کاروں کا اعتماد اسٹاک ایکسچینج میں بہتری کا باعث، کیا معیشت مستحکم ہورہی ہے؟ اہم شعبوں میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا جن میں آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں، بجلی پیدا کرنے والی کمپنیاں اور ریفائنریز شامل ہیں۔...
ماسکو (نیوز ڈیسک) خلیج فارس میں امریکی بحری بیڑے کی موجودگی کے بعد روس اور چین نے بھی اپنے بحری بیڑے اتار لیے۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں روسی صدارتی معاون کا کہنا تھا کہ روس اور چین ایران کے ساتھ آبنائے ہرمز میں مشترکہ بحری مشقیں کریں گے۔ روسی صدارتی معاون نے بتایا کہ ان بحری مشقوں کا مقصد دوست ممالک کا ایک دوسرے کی بحری صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا ہے۔
کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد چھ زخمیوں سمیت سات ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے چند گھنٹوں میں مقابلے کے بعد شہری کو زخمی کر کے موٹر سائیکل چھینے والے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ سامان اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ پاپوش نگر پولیس نے مقابلے کے دوران ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور چھینا ہوا سامان برآمد کر لیا، ادھر گلبرگ پولیس نے طاہر ولا چورنگی کے قریب مبینہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ...
ویب ڈیسک: سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی سی پی اے) نے بجلی ایک روپے 78 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرا دی۔سی پی پی اے کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ جنوری میں بجلی کمپنیوں کو 8 ارب 76 کروڑ 20 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، جنوری میں بجلی کی فی یونٹ لاگت12 روپے17 پیسے فی یونٹ رہی۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا میں جمع کرائی گئی درخواست میں بجلی 1 روپے 78 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔ سابق ایم پی اے قربان علی چوہان پیپلز پارٹی میں شامل سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی منہگی کرنے کی درخواست...
ڈی آئی خان(نیوز ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں رات گئے دہشت گردوں نے مسافر بسوں اور کسٹم آفس پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر دیا، حملے کے نتیجے میں علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس کے مطابق خوارج عناصر نے نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم پولیس کے کوئیک رسپانس یونٹ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کا مقابلہ کیا، پولیس کی بروقت جوابی فائرنگ کے باعث دہشت گرد فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔ حملے کے دوران پولیس کا ایک جوان شہید جبکہ دو اہلکار زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں علاج معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے۔...
امریکی اداروں پر روسی حملے، یوکرین کا سخت ردِعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2026 سب نیوز یوکرین کے وزیرِ خارجہ آندری سیبیہا کا کہنا ہے کہ روس جان بوجھ کر یوکرین میں امریکی کاروباری اداروں کو نشانہ بنا رہا ہے، جن میں کیف میں بوئنگ کا دفتر، موکاچیفو میں فلیکس پلانٹ، اور دنیپرو میں بنجے کی سہولت شامل ہیں۔ روس نہ صرف یوکرینی عوام پر حملہ کر رہا ہے بلکہ امریکی ٹیکس دہندگان کو بھی نشانہ بنا رہا ہے۔ یہ حملے دراصل امریکی معیشت کے خلاف تھے۔ یوکرین میں امریکن چیمبر آف کامرس کی رپورٹ کے مطابق، یوکرین میں موجود 47 فیصد امریکی کمپنیوں کو روسی حملوں سے نقصان پہنچا، 57 فیصد نے اپنے عملے کے زخمی ہونے...
اگرچہ جنگ بندی کا اعلان ہو چکا ہے، مگر غزہ کے زخم ابھی تازہ ہیں اور مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑھتی کارروائیوں نے فلسطینیوں کے دلوں پر اداسی کی چادر تان رکھی ہے۔ ایسے میں رمضان کی پہلی رات آنسوؤں، دعاؤں اور امیدوں کا سنگم بن گئی۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ مشرقی یروشلم کی فضا اس وقت ایمان کی حرارت سے بھر گئی جب اسرائیلی پابندیوں اور رکاوٹوں کے باوجود دسیوں ہزار مسلمان پہلی تراویح کی ادائیگی کے لیے مسجد اقصیٰ پہنچ گئے۔ چاند نظر آنے کے ساتھ ہی جب رمضان المبارک کی آمد کا اعلان ہوا تو عاشقانِ رسولؐ کے قدم خود بخود قبلۂ اول کی جانب اٹھنے لگے۔ گلیوں، دروازوں اور چوکیوں سے گزرتے ہوئے وہ سب ایک...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور قطر نے انسدادِ منشیات کے شعبے میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی، جہاں مشترکہ آپریشن کے دوران اسلام آباد ایئرپورٹ پر 4.48 کلوگرام کوکین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے قطری حکام کے تعاون سے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کامیاب کارروائی کی۔ ذرائع کے مطابق اے این ایف نے ایک پاکستانی خاتون مسافر کو ایئرپورٹ پر روکا جو شارجہ سے دوحہ کے راستے اسلام آباد پہنچی تھی۔ خاتون کے ہاتھ میں موجود ٹرالی بیگ کی مکمل تلاشی کے دوران 4.48 کلوگرام کوکین برآمد کی گئی، جو انتہائی مہارت کے ساتھ بیگ میں چھپائی گئی تھی۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمہ نے انکشاف کیا کہ اس کا...
مولانا عبدالخبیر آزاد— فائل فوٹو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ انشا اللّٰہ اس سال بھی ملک بھر میں ایک دن روزہ رکھا جائے گا۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ آج مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہو رہا ہے، کچھ سال سے ملک بھر میں ایک ہی روز روزہ رکھنے کا اعلان ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی میں وزارتِ سائنس، محکمہ موسمیات اور سپارکو بھی ہے۔مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ وزارتِ سائنس اور محکمہ موسمیات چاند دیکھنے میں ہماری رہنمائی کرتے ہیں۔ مسجد الحرام، مسجد نبوی میں پہلی تراویح کے روح پرور مناظرمسجد الحرام اور...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزادنے کہا ہے کہ اس سال بھی ملک بھر میں ایک دن روزہ رکھا جائے گا۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہاکہ آج مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہو رہا ہے ،کچھ سال سے ملک بھر میں ایک ہی روز روزہ رکھنے کا اعلان ہو رہا ہے،انشااللہ اس سال بھی ملک بھر میں ایک دن روزہ رکھا جائے گا،ان کاکہنا تھا کہ رویت ہلال کمیٹی میں وزارت سائنس، محکمہ موسمیات، سپارکو بھی ہے،وزارت سائنس، محکمہ موسمیات چاند دیکھنے میں ہماری رہنمائی کرتے ہیں ۔ بھارتی ٹک ٹاکر کو ریل بنانے کیلئے بائیک اسٹنٹ اور چلتی بسوں کے دروازے کھولنا...
آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ میں آج پاکستان اور نمیبیا کے درمیان گروپ مرحلے کا انتہائی اہم مقابلہ کھیلا جائے گا، جس میں سپر ایٹ مرحلے تک رسائی کا فیصلہ ہوگا۔ پاکستان کے لیے اس میچ کا ہدف واضح طور پر ہار سے بچنا ہے۔ پاکستان اگر یہ میچ جیت لیتا ہے تو سپر ایٹ میں جگہ پکی کرلے گا، جبکہ بارش کے باعث میچ منسوخ ہونے کی صورت میں بھی ایک پوائنٹ ملنے سے قومی ٹیم اگلے مرحلے میں پہنچ جائے گی۔ تاہم اگر نمیبیا نے اپ سیٹ کردیا تو پاکستان کو لگاتار تیسری مرتبہ کسی مردانہ آئی سی سی ایونٹ کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہونا پڑے گا۔ مزید پڑھیں:بھارت سے شکست: پاکستان کو سپر ایٹ...
ڈیرہ اسماعیل خان: خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں رات گئے مسافر بسوں اور کسٹم آفس پر مسلح دہشت گردوں نے اچانک حملہ کر دیا، جس کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے پہلے نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا اور پھر گھات لگا کر پولیس پر بھی فائرنگ شروع کر دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی کوئیک رسپانس ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور بھرپور جوابی کارروائی کی۔ شدید مقابلے کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس کے مؤثر ردعمل کے باعث حملہ آور فرار ہونے پر...
غزہ: مقبوضہ مشرقی یروشلم کی فضا اس وقت ایمان کی حرارت سے بھر گئی جب اسرائیلی پابندیوں اور رکاوٹوں کے باوجود دسیوں ہزار مسلمان پہلی تراویح کی ادائیگی کے لیے مسجد اقصیٰ پہنچ گئے۔ چاند نظر آنے کے ساتھ ہی جب رمضان المبارک کی آمد کا اعلان ہوا تو عاشقانِ رسولؐ کے قدم خود بخود قبلۂ اول کی جانب اٹھنے لگے۔ گلیوں، دروازوں اور چوکیوں سے گزرتے ہوئے وہ سب ایک ہی جذبے سے سرشار تھے—اللہ کے حضور جھکنے کا جذبہ۔ نمازیوں نے قبلہ اول کے احاطوں کو بھر دیا۔ قبلی مسجد کے اندر صفیں در صفیں بندھ گئیں، جبکہ سنہری گنبد والی ڈوم آف راک کے اطراف بھی عبادت گزاروں کا سمندر امنڈ آیا۔ عشاء...
ساہیوال(نمائندہ نوائے وقت) سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں بارودی مواد سمیت ایک دہشت گرد گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی ٹیم نے جہاز چوک اوکاڑہ میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشتگر د کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے بارودی مواد آئی ای ڈی ٗبیٹری ٗڈیٹونیٹر ٗپرائما کارڈ ودیگر سامان برآمد کیاہے۔ ملزم کی شناخت محمدخضرسکنہ شجاع آباد کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔پولیس تھانہ سی ٹی ڈی ساہیوال نے ملزم کے خلاف دہشت گر دی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔
محمد آصف رمضان المبارک اسلامی تقویم کا نواں مہینہ اور روحانی تربیت، تزکیئہ نفس، صبر و تقویٰ اور اجتماعی ہمدردی کا عظیم ترین موسمِ بہار ہے ۔ اس بابرکت مہینے کا استقبال دراصل اپنی زندگی میں ایک نئی روح پھونکنے ، دل کی زمین کو نرم کرنے اور اعمال کی کھیتی کو سنوارنے کا عہد تازہ کرنے کا نام ہے ۔ قرآنِ کریم نے رمضان کو نزولِ قرآن کا مہینہ قرار دیا، اور اسی نسبت سے یہ مہینہ انسان کو ہدایت، شعور اور بصیرت کی طرف بلاتا ہے ۔ استقبالِ رمضان کا صحیح مفہوم یہ ہے کہ بندہ اس مہینے کی آمد سے پہلے اپنے باطن و ظاہر کا محاسبہ کرے ، گزشتہ کوتاہیوں پر ندامت محسوس کرے اور آئندہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست مغربی بنگال میں نپا وائرس سے متاثر نرس کی دورانِ علاج موت واقع ہوگئی، جو سرکاری اسپتال کے (سی سی یو) کریٹیکل کیئریونٹ میں زیرِ علاج تھی۔حکام کے مطابق صوبے کی سطح پر اس مہلک وائرس سے یہ پہلی ہلاکت سامنے آئی ہے۔اس حوالے سے اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ مریضہ کی حالت کچھ بہتر ہو رہی تھی، تاہم پھیپھڑوں میں دوبارہ انفیکشن پیدا ہونے سے صورتحال اچانک بگڑ گئی ۔ اسی اسپتال میں وائرس سے متاثرہ ایک اور نرس بھی داخل ہے، جسے ماہر ڈاکٹروں کی کڑی نگرانی میں رکھا گیا ہے اور اس کی حالت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گلستان جوہر میں پلاٹ کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک راہ گیر سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملیر کینٹ تھانے کی حدود گلستان جوہر PIA سوسائٹی گیٹ نمبر 3 بھٹائی آباد کے قریب گولی لگنے سے 22 سالہ شاہ روم ولد افضل خان ، اور 30 سالہ طحہ شاہ ولد قاسم شاہ جاں بحق ہوئے ۔ فائرنگ کرنے والے تین ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے اور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان طحہ شاہ کو نشانہ بنانے کے لیے آئے تھے، تاہم فائرنگ کے دوران ایک معصوم راہ گیر بچہ ، شاہ روم، جو آٹھویں جماعت کا طالب علم تھا، بھی اپنی...
دبئی: متحدہ عرب امارات میں رمضان کا چاند نظر آنے کے بعد دبئی کی انتظامیہ نے گرانفروشوں کیلئے انتباہ جاری کر دیا ہے۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں قیمتوں میں ہیرا پھیری پر ایک لاکھ درہم جرمانہ ہو گا۔ دبئی: دبئی میں رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضروریہ پر گہری نظر رکھی جائے گی، جبکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ناجائز اضافے اور ہیرا پھیری کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق دبئی کی کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹیز نے رمضان سے قبل مختلف مارکیٹس اور تجارتی مراکز کے دورے شروع کر دیے ہیں تاکہ قیمتوں پر کڑی نظر رکھی جا سکے۔چاول، دودھ، چینی، کوکنگ آئل اور دیگر بنیادی اشیائے خور و نوش کی قیمتوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سندھ صدیوں تک علم، فہم اور فکری بالیدگی کی علامت رہا ہے۔ یہ وہ دھرتی ہے جہاں درسگاہیں صرف تعلیمی عمارتیں نہیں بلکہ سماجی شعور، تہذیبی تسلسل اور اخلاقی تربیت کے مراکز سمجھی جاتی تھیں۔ یہاں علم کو محض روزگار کے حصول کا ذریعہ نہیں بلکہ انسان سازی، شعور کی بیداری اور معاشرتی توازن کا بنیادی وسیلہ تصور کیا جاتا تھا۔ موئن جو دڑو سے لے کر بھٹائی کے افکار تک، سندھ کی فکری روایت ہمیشہ سوال، مکالمے اور بصیرت سے جڑی رہی ہے۔ مگر آج کا سندھ ایک ایسے گہرے تعلیمی بحران سے دوچار ہے جس نے نہ صرف تعلیمی معیار کو کمزور کر دیا ہے بلکہ طلبہ، اساتذہ اور اداروں کے درمیان اعتماد کے رشتے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا کے مختلف خطّوں میں مسلمان رمضان المبارک کے استقبال کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ کہیں بازار روشن ہیں، کہیں افطار کے دسترخوانوں کی فہرستیں بن رہی ہیں، کہیں مساجد کی صفائی اور آرائش جاری ہے، اور کہیں ٹی وی اسکرینوں پر خصوصی نشریات کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے۔ رمضان ہمارے ہاں ایک روحانی موسم بھی ہے اور ایک سماجی تہوار بھی۔ مگر اسی دنیا میں ایک خطہ ایسا بھی ہے جہاں رمضان کیلنڈر کے صفحوں پر نہیں بلکہ کفنوں پر لکھا جا رہا ہے؛ جہاں سحری کی اذان سے پہلے گھروں کی چھتیں نہیں بلکہ دل لرزتے ہیں؛ جہاں افطار کی میز پر کھجور نہیں بلکہ خون اور ملبہ رکھا ہے۔ یہ وہ رمضان ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">معلومات کے اس جدید دور میں جہاں کچھ اہم واقعات دنیا بھر کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں، وہیں کچھ دوسرے مساوی اہمیت کے حامل واقعات نظر انداز کر دیے جاتے ہیں۔ گزشتہ چند دنوں میں بھی ایسا ہی ہوا، جب عالمی میڈیا، بین الاقوامی اشرافیہ اور سرکردہ سیاست دانوں کی تمام تر توجہ ’ایپسٹین فائلز‘ (Epstein files) پر مرکوز رہی۔ وہ 30 لاکھ سے زائد ای میلز اور 1400 ویڈیوز کے اثرات پر غور کر رہے ہیں جن سے مغربی دارالحکومتوں میں ہلچل مچنے کا امکان ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ اْن کے پاس اس کے علاوہ کرنے کے لیے کچھ نہیں۔ لندن، واشنگٹن، پیرس، برلن اور روم سمیت تمام بڑے دارالحکومت اسی معاملے میں الجھے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈیجیٹل عہد نے جہاں انسانی سہولت کو نئی وسعتیں عطا کی ہیں وہیں جرائم کی دنیا کو بھی ایسی باریک راہیں دکھا دی ہیں جن کا تصور چند برس قبل ممکن نہ تھا۔ کبھی نوسر باز جعلی کالز اور مشکوک لنکس کے ذریعے شہریوں کے واٹس ایپ یا دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرتے تھے، مگر اب دھوکے کی یہ صنعت ایک نئی سطح پر پہنچ چکی ہے۔ سیلیکون انگوٹھوں کے ذریعے سم کارڈز نکلوا کر مالیاتی کھاتوں تک رسائی حاصل کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ مجرمانہ ذہن ٹیکنالوجی کی رفتار سے ہم قدم بلکہ بعض اوقات اس سے بھی آگے بڑھ رہا ہے۔حال ہی میں کراچی کے ایک شہری کے ساتھ پیش...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اْن لوگوں کی طرح نہ ہو جاؤ جو اللہ کو بھول گئے تو اللہ نے اْنہیں خود اپنا نفس بھلا دیا، یہی لوگ فاسق ہیں۔ دوزخ میں جانے والے اور جنت میں جانے والے کبھی یکساں نہیں ہو سکتے جنت میں جانے والے ہی اصل میں کامیاب ہیں۔ اگر ہم نے یہ قرآن کسی پہاڑ پر بھی اتار دیا ہوتا تو تم دیکھتے کہ وہ اللہ کے خوف سے دبا جا رہا ہے اور پھٹا پڑتا ہے یہ مثالیں ہم لوگوں کے سامنے اس لیے بیان کرتے ہیں کہ وہ (اپنی حالت پر) غور کریں۔ وہ اللہ ہی ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں، غائب اور ظاہر ہر چیز کا جاننے والا، وہی رحمن اور رحیم...
کراچی: کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 2 میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی تھانہ اجمیر نگری کی حدود میں کی گئی، جہاں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مقابلے کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہو گیا جسے گرفتار کر لیا گیا۔ مزید پڑھیں کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، دو زخمی ملزمان گرفتار ایدھی حکام کے مطابق زخمی ملزم، جس کی شناخت عبدالقادر کے نام سے ہوئی ہے، کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم...
اسلام ٹائمز: مختصر یہ کہ ڈانا ایڈن جیسے لوگوں کا کردار ایک سادہ سیریز کے تخلیق کار سے زیادہ ہے۔ وہ ایک فریبی بیانیہ کی پیداوار اور اس کے استحکام کا باعث بن جاتا ہے، جس کا مقصد سیاسی مقاصد کے لیے خوف کا تاثر دے کر ایران کے خلاف معاندانہ کارروائیوں کو جائز بنانا ہے۔ آرٹ کے ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے، وہ ایران کے جوہری خطرے کے "وہم" کو ایک بصری اور جذباتی جہت دیتا ہے اور اپنی مقبولیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس جھوٹے بیانیے کو حقیقت بنانے کی کوشش کرتا ہے۔ تحریر: سید مجتبیٰ ڈانا ایڈن کی موت نے حقیقت کو غلط ثابت کرنے اور انٹیلی جنس کارروائیوں کو قانونی حیثیت دینے میں آرٹ کے...
کراچی: سندھ میں اب گاڑی مالکان اپنے قومی شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ گاڑی کی نمبر پلیٹ کے مالک ہوں گے۔ محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے شناختی کارڈ کی بنیاد پر گاڑیوں کی نمبر پلیٹس سے متعلق پراونشل موٹر وہیکل کے ترمیمی ایکٹ 2024 نافذ کر دیا۔ ترجمان کے مطابق قومی شناختی کارڈ پر مشتمل گاڑیوں کی دو نئی نمبر سیریز بھی جاری کر دی گئیں۔ محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ نے توثیق کر دی۔ ایکٹ کے تحت گاڑی مالکان قومی شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ پرانی نمبر پلیٹ کو دوسری خریدی گئی گاڑی پر بھی...
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی 6 /6 ہے جبکہ دوسری آنکھ کی بینائی چشمہ لگا کر 70 فیصد ہے۔ شیخورہ بار کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا وکلا کے مسائل کا ادراک ہے اور ان مسائل کا حل ہماری ترجیح ہے، انصاف کی فراہمی میں بار اور بینچ میں تعاون ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں مشکل فیصلوں کے نتائج برآمد ہو رہے ہیں اور ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام اشد ضروری ہے، ریاست پاکستان چار اکائیوں پر...
اسلام ٹائمز: ایک ہی لمحے میں کتنے خواب بکھر گئے، کتنے گھر اُجڑ گئے، کتنی ماؤں کی گودیں خالی ہو گئیں۔ وہ بچے جو چند لمحے پہلے مسکرا رہے تھے، ہمیشہ کے لیے خاموش ہو گئے۔ کئی ایسے گھر تھے جہاں شام کو دروازہ کھلنے کا انتظار کرنے والی آنکھیں ہمیشہ کے لیے منتظر رہ گئیں۔ شرپسند دشمنان اہل بیتؑ نے پانی کے ٹینکر میں ہلاکت خیز بارودی مواد بھر کر ہزارہ ٹاون میں واقع مقامی بازار سے متصل کرانی روڈ پر دھماکہ کر دیا۔ رپورٹ: سید عدیل عباس صوبہ بلوچستان رقبے کے اعتبار سے مملکت پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے جبکہ آبادی کے اعتبار سے سب سے چھوٹا، بلوچستان پاکستان کا وہ واحد صوبہ ہے کہ...
قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے شازیہ مری کی جانب سے پیش کیا گیا قانون شہادت بل بحث کے بعد منظور کرلیا۔ اجلاس کے دوران ڈرافٹمین وزارت قانون نے بتایا کہ ترمیمی بل آرٹیکل 59، 61 اور 84 میں معمولی ترمیم کر کے پیش کیا ہے۔اس موقع پر رکن کمیٹی سید حفیظ الرحمان کا کہنا تھا کہ فارنزک کے لیے ایکسپرٹ کی تعریف واضح ہونی چاہیے، ہر کوئی کھڑا ہو کر کہہ دیتا کہ وہ فرانزک ایکسپرٹ ہے۔اس پر نمائندہ وزارت قانون و انصاف کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 59 میں ایکسپرٹ کی تعریف واضح کی گئی ہے۔ فارنزک میں ہینڈ رائٹنگ ایکسپرٹ کو ہم نے لازمی قرار دیا تو مسائل جنم لیں گے۔نمائندہ وزارت قانون نے...
آئی جی خیبرپختونخوا کے مطابق عدالت عالیہ نے واضح کیا تھا کہ عوام کے حقِ نقل و حمل (Right to Movement) میں رکاوٹ ڈالنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں پولیس نے صوبے بھر کی بند شاہراہوں پر دھرنا دے کر بیٹھے مظاہرین کو منتشر کر کے سڑکوں کو کھول دیا۔ پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے عوامی شاہراہوں کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے فوری طور پر بحال کرنے کے احکامات کے بعد خیبرپختونخوا پولیس اور انتظامیہ مکمل طور پر متحرک ہو گئی ہے اور صوبے بھر میں بند سڑکیں کھولنے کا عمل بڑے پیمانے پر شروع کر کے متعدد اہم شاہراہوں کو بحال کر دیا۔ آئی جی خیبرپختونخوا کے مطابق...
کرکٹ کی غیر متوقع دنیا میں توہمات اور دلچسپ اتفاقات ہمیشہ شائقین کی توجہ حاصل کرتے ہیں لیکن جب کوئی سلسلہ 3 دہائیوں تک حیران کن درستگی کے ساتھ خود کو دہراتا رہے تو وہ محض اتفاق نہیں رہتا بلکہ کرکٹ کی روایت کا حصہ بن جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا اور آئر لینڈ ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر، زمبابوے کی سپر ایٹ مرحلے میں رسائی وی نیوز انگریزی کی ایک رپورٹ کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں سب سے بڑا اپ سیٹ اس وقت سامنے آیا جب آسٹریلیا گروپ مرحلے ہی میں باہر ہو گیا۔ مگر پاکستانی شائقین کے لیے یہ خبر مایوسی کے بجائے امید کی کرن لے کر آئی ہے کیونکہ...
اپنے ایک ٹویٹ میں بدر البوسعیدی کا کہنا تھا کہ اس قدر پیشرفت كے باوجود ابھی بہت كام باقی ہے۔ جلد ہی اگلے اجلاس كیلئے نئے لائحہ عمل کا اعلان ہو جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر عمان کے وزیر خارجہ "بدر البوسعیدی" نے ایک ٹویٹ کیا۔ جس میں انہوں نے جنیوا میں ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے اختتام کی خبر دی۔ مذاکرات کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر بات چیت نہایت تعمیری رہی، جس کے مستقبل میں مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ مذاکرات مشترکہ اہداف کی پہچان اور تکنیکی مسائل کے جائزے کے ساتھ ختم ہوئے۔ فریقین نے مذاکرات کو جاری رکھنے کے لئے سنجیدگی کے ساتھ رہنماء...
حکومتِ سندھ نے امریکی محکمہ زراعت کے تعاون سے صوبے کے 1300 سرکاری پرائمری اسکولوں میں زیرِ تعلیم دو لاکھ سے زائد طلبہ کو مفت پکا ہوا کھانا اور گھروں کے لیے راشن فراہم کرنے کا معاہدہ طے کیا ہے۔ منصوبے کے تحت امریکا میک گورن ڈول پروگرام کے ذریعے 80 ملین ڈالر کی مالی معاونت فراہم کرے گا۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوئی، جہاں سندھ حکومت کی نمائندگی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے کی، جبکہ امریکا کی جانب سے امریکی قونصل جنرل چارلس گڈمین نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ تقریب میں سیو دی چلڈرن پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر محمد خرم گوندل اور ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکو...
ایک نئی فلکیاتی تحقیق کے مطابق کائنات ممکنہ طور پر تقریباً 20 ارب سال بعد ایک بڑے سکڑاؤ یعنی ‘بگ کرنچ’ کا شکار ہو سکتی ہے۔ یہ تحقیق کارنیل یونیورسٹی کے فزکس کے ماہر ہنری ٹائی کی قیادت میں کی گئی جس میں ڈارک انرجی سروے کے بڑے ڈیٹا شامل تھے۔ محققین کے مطابق، ممکن ہے کہ ڈارک انرجی مستقل نہ ہو۔ تحقیق اور طریقہ کار محققین نے ڈارک انرجی سروے اور ڈارک انرجی اسپیکٹروسکوپک انسٹرومنٹ کے ڈیٹا سے ایک ماڈل تیار کیا۔ اس تھیوری میں ایک ہلکی ذرات ایکسائیون اور منفی کاسمولوجیکل کانسٹینٹ شامل کیا گیا ہے۔ نیا فریم ورک اس امکان کو پیش کرتا ہے کہ ڈارک انرجی وقت کے ساتھ کم ہو سکتی ہے جبکہ روایتی ماڈل...
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکشن لینے سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے تمام انٹرویوز اور بیانات کی تفصیلات بھی منگوائیں، ویڈیوز اور بیانات کا جائزہ لینے کے بعد علی امین گنڈاپور کےخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے بشریٰ بی بی اور علیمہ خان سے متعلق بیانات پر سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کی جانب سے علی امین گنڈاپور کے بشریٰ بی بی اور علیمہ خان سے متعلق بیانات کا جائزہ لیا گیا، پارٹی قیادت نے اڈیالہ ملاقاتوں کے بعد علی امین گنڈاپور کے خلاف ایکشن کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کا...
ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X اور اس کے مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ گروک کے خلاف یورپ میں دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آئرلینڈ ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن نے یورپی یونین کے سخت ڈیٹا تحفظ قوانین کے تحت ایلون مسک کے چیٹ بوٹ کے خلاف باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ایلون مسک کے چیٹ بوٹ گروک پر الزام تھا کہ وہ صارفین کی درخواستوں پر غیر رضامندانہ اور جنسی نوعیت کی ڈیپ فیک تصاویر تیار کر رہا تھا جن میں بعض مبینہ طور پر بچوں سے متعلق بھی تھیں۔ آئرش ریگولیٹر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ تحقیقات اس بات پر مرکوز ہوں گی کہ آیا پلیٹ فارم نے یورپی صارفین...
پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر خیبرپختونخوا پولیس کا ایکشن، تمام شاہراہوں کو کھول دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پشاور ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں پولیس نے صوبے بھر کی بند شاہراہوں پر دھرنا دے کر بیٹھے مظاہرین کو منتشر کر کے سڑکوں کو کھول دیا۔پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے عوامی شاہراہوں کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے فوری طور پر بحال کرنے کے احکامات کے بعد خیبرپختونخوا پولیس اور انتظامیہ مکمل طور پر متحرک ہو گئی ہے اور صوبے بھر میں بند سڑکیں کھولنے کا عمل بڑے پیمانے پر شروع کر کے متعدد اہم شاہراہوں کو بحال کر دیا۔ آئی جی خیبرپختونخوا کے مطابق عدالت عالیہ نے واضح کیا تھا...
عالمی سیاست میں توانائی ایک بار پھر مرکزی موضوع بن چکی ہے اور ماہرین کے مطابق بڑی طاقتوں کے درمیان جاری کشمکش میں تیل کلیدی عنصر کے طور پر سامنے آ رہا ہے، امریکا اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی معاشی و تزویراتی مسابقت نے مشرقِ وسطیٰ کو عالمی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے، جہاں ایران ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ عالمی اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں تیل کے بڑے ذخائر رکھنے والے ممالک میں وینزویلا، سعودی عرب، ایران، کینیڈا اور روس شامل ہیں۔ دوسری جانب سب سے زیادہ تیل استعمال کرنے والی معیشتوں میں امریکا، چین اور بھارت نمایاں ہیں۔ ماہرین کے مطابق توانائی تک رسائی صنعتی پیداوار، دفاعی صلاحیت اور عالمی اثر و...
راولپنڈی: باجوڑ کے ضلع میں سکیورٹی فورسز نے ایک خطرناک دہشتگردانہ حملے کو ناکام بنا کر 12 خوارج کو ہلاک کردیا، تاہم حملے میں 11 بہادر اہلکار شہید ہوگئے۔ یہ واقعہ 16 فروری کو پیش آیا جب شدت پسندوں نے باجوڑ کی ایک چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگرد ابتدا میں چیک پوسٹ کی حفاظتی لائن توڑنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن سکیورٹی اہلکاروں کی ہوشیاری اور بھرپور جوابی کارروائی کے باعث ان کا منصوبہ ناکام ہوگیا۔ ناکامی کے بعد حملہ آوروں نے دھماکہ خیز گاڑی چیک پوسٹ کی دیوار سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں اہلکار شہید ہوگئے۔ دھماکے کی شدت کے...
مشہور زمانہ فلم گاڈ فادر کے اداکار رابرٹ ڈیوول انتقال کرگئے، لیجنڈری اداکار نے فلم میں مافیا وکیل کا کردار ادا کیا تھا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق گاڈ فادر اور اپوکالیپس ناؤ میں اپنے کرداروں کی وجہ سے شہرت پانے والے معروف اداکار رابرٹ ڈیوول 95 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ لیجنڈری اداکار کی اہلیہ لوسیانا ڈیوول نے ان کی موت کی تصدیق گزشتہ روز کی۔ انہوں نے ایک پوسٹ میں لکھا کہ کل میں نے اپنے شوہر، ایک اچھے دوست، اور اپنے وقت کے عظیم اداکاروں میں سے ایک کو الوداع کہا، ان کی موت گھر میں ہی ہوئی۔ نامور بھارتی گلوکارہ انتقال کرگئیں شہرت سے...
امریکا اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک ورک فورس تعاون پر مبنی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگرچہ امریکا ٹیکنالوجی میں عالمی سطح پر رہنما ہے، تاہم پاکستان اپنی نوجوان، ہنر مند اور لاگت کے لحاظ سے مؤثر افرادی قوت کے ذریعے ایک منفرد اور قیمتی اثاثہ فراہم کرتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی آبادی 240 ملین سے زیادہ ہے، جو اسے دنیا کا پانچواں سب سے زیادہ آبادی والا ملک بناتی ہے۔ اس میں سے تقریباً 2 تہائی آبادی 30 سال سے کم عمر کی ہے، جو عالمی سطح پر کام کرنے والی نوجوان آبادی کا قریباً ایک چوتھائی حصہ ہے۔ مزید پڑھیں: امریکی آزادی کے 250 سال مکمل، پاکستان امریکا دوطرفہ تعاون میں اضافہ ’10 سے 24 سال...
میڈیا سے اپنی ایک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ابھی بھی فریقین کا اپنا اپنا نقطہ نظر ہے جسے قریب لانے کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جنیوا میں "ایران" اور "امریکہ" کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور آج اختتام کو پہنچا۔ جس کے بعد ایرانی وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے میڈیا كو مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس بارے میں انہوں نے کہا کہ ہم جنیوا میں واقع عمانی سفارت خانے میں امریکی وفد کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے دوسرے دور میں شریک ہوئے۔ البتہ مشاورت کل سے ہی شروع ہو گئی تھی۔ اس سلسلے میں IAEA کے سربراہ "رافائل گروسی" خود جنیوا آئے۔ جن کے ساتھ تکنیکی پہلوؤں پر اچھی گفتگو ہوئی۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے مضافاتی علاقے DHA City کراچی کے قریب سپر ہائی وے پر پیش آنے والے ہولناک ٹریفک حادثے میں ایک خاتون اور ایک بچے سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتاری اور بارش کے باعث سڑک پر پھسلن کے سبب ایک ہائی ایس وین اور دو ٹرک آپس میں ٹکرا گئے۔موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق حادثہ کراچی آنے والی ٹریک پر پیش آیا جہاں بارش کے بعد سڑک انتہائی پھسلن زدہ تھی، وین ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا جس کے نتیجے میں وین پہلے ایک ٹرک سے ٹکرائی اور پھر دوسرے ٹرک سے جا لگی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ گاڑیوں...
دہلی میں ہوئے کار بم دھماکے کے بعد این آئی اے نے وادی کشمیر میں کئی مقامات پر چھاپے مارے جن میں رہائشی مکانات، باغات حتیٰ کہ جنگلی علاقے میں بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے 2024ء میں درج ایک کیس کے سلسلے میں سرینگر کے ایک رہائشی کے گھر پر چھاپہ مارا اور تلاشی کارروائی بھی انجام دی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ "این آئی اے" کی ایک ٹیم نے نیم فوجی دستے اور جموں کشمیر پولیس کے ہمراہ سرینگر کے مہجور نگر کے گلشن آباد علاقے میں چھاپے مارے اور تلاشی کارروائی انجام دی۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ چھاپے ایف آئی آر نمبر 18/2024 سے منسلک تھے۔ تحقیقاتی ایجنسی نے ابھی...
بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے امین الحق کو وزارتِ امورِ نوجوانان و کھیل کے وزیر مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ بی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ محمد امین الحق نے کھیلوں کے میدان میں اپنی قیادت اور کارکردگی سے ملک بھر میں شائقین اور نوجوان کھلاڑیوں کی ایک پوری نسل کو متاثر کیا۔ بنگلا دیش کی قومی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان کی قومی سطح پر کھیلوں کی انتظامیہ میں اہم عہدے پر تقرری کھیلوں سے وابستہ حلقوں کے لیے ایک اہم لمحہ ہے جو اس امر کا اعتراف ہے کہ اعلیٰ ترین سطح پر مقابلہ کرنے کا تجربہ قومی پالیسی سازی میں کس قدر اہمیت رکھتا ہے۔ بی...
امریکی شہری حقوق کے عظیم رہنما جَیسّی جیکسن 84 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد جہان فانی سے کوچ کرگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں شہری حقوق کی تحریک کے صفِ اول کے رہنما، ممتاز مذہبی شخصیت اور ڈیموکریٹک سیاست کے نمایاں چہرے 84 سالہ جَیسی جیکسن اعصابی بیماری میں مبتلا تھے۔ جَیسّی جیکسن ایک دہائی سے زائد عرصے سے پالسی نامی اعصابی بیماری میں مبتلا تھے۔ اس سے قبل انھیں پارکنسنز کی تشخیص بھی ہوئی تھی جب کہ دو مرتبہ کووِڈ-19 کے باعث اسپتال میں زیرِ علاج بھی رہے ہیں۔ ان کے اہلِ خانہ نے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جیسّی جیکسن نہ صرف اپنے خاندان بلکہ دنیا بھر کے مظلوم، بے آواز اور نظرانداز کیے...
سندھ کے ضلع جیکب آباد میں ایک ٹک ٹاکر خاتون کے مبینہ گینگ ریپ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس کے بعد پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ تین مفرور ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جیکب آباد تھانے میں دائر مقدمے میں خاتون نے موقف اختیار کیا ہے کہ 15 فروری کی دوپہر تین بجے ان کے شوہر کو ٹیلی فون پر ایک ملزم نے کال کی اور کہا کہ ان کی بیوی ٹک ٹاک بنانا چاتی ہیں لہذا وہ ٹک ٹاکر (اپنی اہلیہ) کو بھیج دے۔ مدعی کے مطابق وہ اپنے شوہر کے ہمراہ اپنی کار میں روانہ ہوئیں اور ملزم کے گھر پہنچے جہاں ان کے شوہر کو یہ کہہ کر باہر روک دیا گیا...
اب تک دونوں فریق ان مذاکرات کو خوش آئند قرار دے چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جنیوا میں "اسلامی جمہوریہ ایران" اور "امریکہ" کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور، کئی گھنٹوں کی شدید سفارتی مشاورت کے بعد اختتام پذیر ہوا۔ مذاکرات کا یہ سلسلہ بھی پچھلے ادوار کی طرح بالواسطہ اور سلطنت "عمان" کی ثالثی میں منعقد ہوا۔ ایران کی جانب سے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" مذاکراتی وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔ جب کہ امریکی وفد کی قیادت "ڈونلڈ ترمپ" کے نمائندہ خصوصی برائے امور مشرق وسطیٰ "اسٹیو ویٹکاف" کر رہے ہیں۔ اس موقع پر امریکی صدر کے داماد "جیرڈ کُشنر" بھی اُن کے ہمراہ ہیں۔ گزشتہ ادوار کی نسبت، توقع ہے کہ سید عباس عراقچی، ایرانی نامہ نگاروں...
عراق کے صحراؤں کی گہرائی میں لاپتا شہر چاراکس اسپاسینو آخرکار دریافت ہو گیا۔ یہ بھی پڑھیں: اٹلی: پریمی جوڑوں کے لیے اہم ترین محراب ’لو آرچ‘ نے ویلنٹائن ڈے پر خود کو سمندر کے سپرد کردیا ایسا لگتا ہے کہ وہ ایک ہزار سال سے بھی زیادہ عرصے تک زمین کے نیچے چھپا رہا تھا۔ ماہرین کہتے ہیں کہ یہ شہر سکندر اعظم کی آخری پرعزم بستیوں میں سے ایک تھا۔ آرکیالوجی نیوز کے مطابق کبھی دریائے دجلہ کے کنارے ایک مصروف تجارتی مرکز رہنے والا چاراکس اسپاسینو اب کم از کم ڈیجیٹل طور پر دوبارہ سامنے آیا ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ یہ شہر توقع سے کہیں زیادہ بڑا تھا جہاں گلیاں، مندر اور حتیٰ کہ صنعتی ورکشاپس بھی...
اٹلی کے جنوبی علاقے پولیا کے شہر میلینڈونیو کے مقام سانت آندریا میں واقع سمندری چٹانوں کا مشہور قدرتی محراب جسے’لوورز آرچ‘ کے نام سے جانا جاتا تھا، ویلنٹائن ڈے کے روز سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں: جرمنی کا صدیوں پرانا شاہ بلوط کا درخت پریمیوں کا پیغام رساں کیسے بنا؟ برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق بحیرہ ایڈریاٹک کے ساحل پر واقع یہ نمایاں قدرتی نشان جنوبی اٹلی میں شدید طوفانی لہروں اور موسلا دھار بارشوں کے بعد منہدم ہوگیا۔ یہ مقام شادی کے پروپوزلز، سیلفیوں اور پوسٹ کارڈز کے پس منظر کے طور پر بے حد مقبول تھا اور علاقے سالینتو کی نمایاں ترین علامتوں میں شمار ہوتا تھا جو اٹلی کے مصروف ترین سیاحتی...
