سپر 8 کی لڑائی، پاکستان آج نمیبیا کے خلاف اہم میچ کھیلے گا، بارش ہوئی تو کیا ہوگا؟
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ میں آج پاکستان اور نمیبیا کے درمیان گروپ مرحلے کا انتہائی اہم مقابلہ کھیلا جائے گا، جس میں سپر ایٹ مرحلے تک رسائی کا فیصلہ ہوگا۔ پاکستان کے لیے اس میچ کا ہدف واضح طور پر ہار سے بچنا ہے۔
پاکستان اگر یہ میچ جیت لیتا ہے تو سپر ایٹ میں جگہ پکی کرلے گا، جبکہ بارش کے باعث میچ منسوخ ہونے کی صورت میں بھی ایک پوائنٹ ملنے سے قومی ٹیم اگلے مرحلے میں پہنچ جائے گی۔ تاہم اگر نمیبیا نے اپ سیٹ کردیا تو پاکستان کو لگاتار تیسری مرتبہ کسی مردانہ آئی سی سی ایونٹ کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہونا پڑے گا۔
مزید پڑھیں:بھارت سے شکست: پاکستان کو سپر ایٹ مرحلے میں جانے کے لیے نمیبیا کے خلاف میچ جیتنا ہوگا
بھارت سے شکست کے بعد دباؤپاکستان کو گزشتہ میچ میں روایتی حریف کے ہاتھوں بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس سے ٹیم کا اعتماد متاثر ہوا ہے۔ باؤلنگ میں یک رخی حکمت عملی اور بیٹنگ لائن اپ کی ناکامی نمایاں رہی۔ ابتدائی اوورز میں وکٹیں گرنے سے میچ کا پانسہ پلٹ گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ٹیم میں متعدد تبدیلیوں کا امکان ہے۔ فاسٹ باؤلرز نسیم شاہ اور سلمان مرزا کی واپسی متوقع ہے، جبکہ بیٹنگ میں بھی رد و بدل کیا جا سکتا ہے۔ کپتان سلمان آغا کو امید ہے کہ سینئر کھلاڑی دباؤ کا مقابلہ کرتے ہوئے بھرپور کم بیک کریں گے۔
نمیبیا بے خوف، پاکستان پر دباؤنمیبیا گروپ اے میں اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی، تاہم پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہونے کے باعث وہ بغیر دباؤ میدان میں اترے گی۔ ان کی بیٹنگ لائن اپ کا انحصار اوپنرز پر ہے، خاص طور پر لورین اسٹین کیمپ نے پاور پلے میں جارحانہ بیٹنگ سے توجہ حاصل کی ہے۔ اگر انہوں نے لمبی اننگز کھیلی تو پاکستان کے لیے مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔
مزید پڑھیں:پاک بھارت ٹاکرے میں قومی ٹیم کو شکست کیوں ہوئی؟ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بتا دیا
بارش کا امکان، کیا ہوگا؟کولمبو میں میچ کے آغاز کے وقت ہلکی بارش کی پیشگوئی ہے، تاہم بعد میں موسم صاف ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اگر بارش کے باعث میچ مکمل نہ ہو سکا اور منسوخ ہو گیا تو دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ ملے گا، جو پاکستان کو سپر ایٹ میں پہنچانے کے لیے کافی ہوگا۔
پاکستان کو کوالیفائی کرنے کے لیے جیت یا کم از کم میچ کا نتیجہ نہ نکلنا ضروری ہے۔
شکست کی صورت میں پاکستان ایونٹ سے باہر ہو جائے گا۔
ابرار احمد کو ٹی20 انٹرنیشنل میں 50 وکٹیں مکمل کرنے کے لیے ایک وکٹ درکار ہے۔
2021 کے ورلڈ کپ میں پاکستان نے نمیبیا کے خلاف 189 رنز بنائے تھے۔
مزید پڑھیں:آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ: کیا اگلے میچز میں ایک اور پاک بھارت ٹاکرا ممکن ہے؟
یہ میچ صرف ایک مقابلہ نہیں بلکہ پاکستان کے ٹورنامنٹ میں مستقبل کا فیصلہ ہے۔ اعصاب پر قابو اور بہتر حکمت عملی ہی قومی ٹیم کو سپر ایٹ تک پہنچا سکتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بارش پاک بھارت میچ پاکستان سپر 8 کی لڑائی نمیبیا.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک بھارت میچ پاکستان سپر 8 کی لڑائی نمیبیا پاکستان کو نمیبیا کے سپر ایٹ کے لیے
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔