پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر خیبرپختونخوا پولیس کا ایکشن، تمام شاہراہوں کو کھول دیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر خیبرپختونخوا پولیس کا ایکشن، تمام شاہراہوں کو کھول دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )پشاور ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں پولیس نے صوبے بھر کی بند شاہراہوں پر دھرنا دے کر بیٹھے مظاہرین کو منتشر کر کے سڑکوں کو کھول دیا۔پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے عوامی شاہراہوں کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے فوری طور پر بحال کرنے کے احکامات کے بعد خیبرپختونخوا پولیس اور انتظامیہ مکمل طور پر متحرک ہو گئی ہے اور صوبے بھر میں بند سڑکیں کھولنے کا عمل بڑے پیمانے پر شروع کر کے متعدد اہم شاہراہوں کو بحال کر دیا۔
آئی جی خیبرپختونخوا کے مطابق عدالت عالیہ نے واضح کیا تھا کہ عوام کے حقِ نقل و حمل میں رکاوٹ ڈالنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔جس کے تناظر میں آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے تمام ریجنل اور ضلعی پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی احکامات پر من و عن عمل کیا جائے اور شہریوں کی آمد و رفت میں آسانی کے لیے فوری طور پر تمام بند راستے کھلوائے جائیں۔
کارروائی کے دوران پنجاب اور خیبرپختونخوا کو ملانے والے اہم مقام اٹک پل جی ٹی روڈ پر لگائی گئی رکاوٹیں ہٹا کر ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان کو میانوالی اور چشمہ سے ملانے والی سڑکیں بھی کھلوا لی گئیں، ڈیرہ اسماعیل خان تا اسلام آباد موٹر وے ایم-14 سی پیک یارک ٹول پلازہ کو بھی کلیئر کر کے عام ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے جبکہ ہزارہ موٹر وے پر حویلیاں اور مسلم آباد انٹر چینج بھی پولیس نے کھلوا دیئے ہیں۔
آئی جی کے پی کے مطابق اس آپریشن کا بنیادی مقصد شہریوں کو سفری سہولیات فراہم کرنا، کاروباری و روزمرہ معمولات کو متاثر ہونے سے بچانا اور عوام کو یقین دہانی کرانا ہے کہ شاہراہوں کی بندش کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور آئین و قانون کے مطابق عوام کے حقِ نقل و حرکت کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربنگلادیش: جماعت اسلامی کے امیر شفیق الرحمان اپوزیشن لیڈر، این سی پی کے ناہید اسلام چیف وہپ نامزد بنگلادیش: جماعت اسلامی کے امیر شفیق الرحمان اپوزیشن لیڈر، این سی پی کے ناہید اسلام چیف وہپ نامزد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان اور نمیبیا کا اہم میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان چینی سفارت خانہ نے تحفہ تقسیم کے ذریعے لونر نیو ایئر منایا سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر آگیا؛ دیگر ممالک سے بھی اعلانات موصول پی ٹی آئی قیادت 9 فروری سے عمران خان کی آنکھوں میں تکلیف سے باخبرتھی، قیادت نے زیادہ اہمیت نہ دی سولہویں قومی اسمبلی کا دوسرا پارلیمانی سال مکمل، کیا بڑی پیشرفت اور قانون سازیں ہوئیں؟Copyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: خیبرپختونخوا پولیس پشاور ہائیکورٹ شاہراہوں کو کھول دیا کے لیے
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔