کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد چھ زخمیوں سمیت سات ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے چند گھنٹوں میں مقابلے کے بعد شہری کو زخمی کر کے موٹر سائیکل چھینے والے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ سامان اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد کر لی۔

پاپوش نگر پولیس نے مقابلے کے دوران ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور چھینا ہوا سامان برآمد کر لیا، ادھر گلبرگ پولیس نے طاہر ولا چورنگی کے قریب مبینہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا۔

خواجہ اجمیر نگری پولیس نے جمعرات بازار کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور موبائل فونز برآمد کر لئے گئے۔

موچکو پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ سامان اور موٹر سائیکل برآمد کر لی۔

قائد آباد پولیس نے مبینہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد کر لی۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے قبضے سے اسلحہ گرفتار کر کے موٹر سائیکل کے بعد ایک پولیس نے

پڑھیں:

کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار

ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا