سپر ہائی وے پر خوفناک حادثہ: 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی کے مضافاتی علاقے DHA City کراچی کے قریب سپر ہائی وے پر پیش آنے والے ہولناک ٹریفک حادثے میں ایک خاتون اور ایک بچے سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتاری اور بارش کے باعث سڑک پر پھسلن کے سبب ایک ہائی ایس وین اور دو ٹرک آپس میں ٹکرا گئے۔
موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق حادثہ کراچی آنے والی ٹریک پر پیش آیا جہاں بارش کے بعد سڑک انتہائی پھسلن زدہ تھی، وین ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا جس کے نتیجے میں وین پہلے ایک ٹرک سے ٹکرائی اور پھر دوسرے ٹرک سے جا لگی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا اور مسافروں میں چیخ و پکار مچ گئی۔
ریسکیو حکام نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد دینے کے بعد ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں جبکہ بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث حدِ نگاہ کم تھی اور گاڑیاں پھسل رہی تھیں، جس سے حادثے کا خطرہ بڑھ گیا تھا۔ مقامی افراد نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا اور زخمیوں کو گاڑیوں سے نکالنے میں مدد دی۔
پولیس حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ڈرائیوروں کو ہدایت کی ہے کہ بارش کے دوران محتاط ڈرائیونگ کریں، رفتار کم رکھیں اور گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ برقرار رکھیں تاکہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔
حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کریں،ریسکیو ٹیمیں تاحال علاقے میں موجود ہیں اور سڑک کو کلیئر کرنے کے بعد ٹریفک کی روانی بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بارش کے
پڑھیں:
چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔
چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔