پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر خیبر پختونخوا پولیس کا ایکشن، تمام شاہراہوں کو کھول دیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
آئی جی خیبرپختونخوا کے مطابق عدالت عالیہ نے واضح کیا تھا کہ عوام کے حقِ نقل و حمل (Right to Movement) میں رکاوٹ ڈالنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں پولیس نے صوبے بھر کی بند شاہراہوں پر دھرنا دے کر بیٹھے مظاہرین کو منتشر کر کے سڑکوں کو کھول دیا۔ پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے عوامی شاہراہوں کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے فوری طور پر بحال کرنے کے احکامات کے بعد خیبرپختونخوا پولیس اور انتظامیہ مکمل طور پر متحرک ہو گئی ہے اور صوبے بھر میں بند سڑکیں کھولنے کا عمل بڑے پیمانے پر شروع کر کے متعدد اہم شاہراہوں کو بحال کر دیا۔ آئی جی خیبرپختونخوا کے مطابق عدالت عالیہ نے واضح کیا تھا کہ عوام کے حقِ نقل و حمل (Right to Movement) میں رکاوٹ ڈالنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ جس کے تناظر میں آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے تمام ریجنل اور ضلعی پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی احکامات پر من و عن عمل کیا جائے اور شہریوں کی آمد و رفت میں آسانی کے لیے فوری طور پر تمام بند راستے کھلوائے جائیں۔
کارروائی کے دوران پنجاب اور خیبرپختونخوا کو ملانے والے اہم مقام اٹک پل جی ٹی روڈ پر لگائی گئی رکاوٹیں ہٹا کر ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کو میانوالی اور چشمہ سے ملانے والی سڑکیں بھی کھلوا لی گئیں، ڈیرہ اسماعیل خان تا اسلام آباد موٹر وے ایم-14 سی پیک یارک ٹول پلازہ کو بھی کلیئر کر کے عام ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے جبکہ ہزارہ موٹر وے پر حویلیاں اور مسلم آباد انٹر چینج بھی پولیس نے کھلوا دیئے ہیں۔ آئی جی کے پی کے مطابق اس آپریشن کا بنیادی مقصد شہریوں کو سفری سہولیات فراہم کرنا، کاروباری و روزمرہ معمولات کو متاثر ہونے سے بچانا اور عوام کو یقین دہانی کرانا ہے کہ شاہراہوں کی بندش کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور آئین و قانون کے مطابق عوام کے حقِ نقل و حرکت کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش
فوٹو: فائلپبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش کردی اور ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز ملازمین کو تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی یقینی بنائیں۔
پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے اور تقسیم کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں۔ حکومت صرف ٹیسکو اور کیسکو کو اپنے پاس رکھے گی۔ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ٹیسکو اور کیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔
سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ 2027 کے آغاز میں تین ڈسکوز کی نجکاری مکمل ہوجائے گی۔ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری 2027 کے آغاز میں ہوجائے گی، تمام ڈسکوز کی نجکاری تیزی سے ہوگی۔