جنیوا مذاکرات تعمیری تھے، عمانی وزیر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
اپنے ایک ٹویٹ میں بدر البوسعیدی کا کہنا تھا کہ اس قدر پیشرفت كے باوجود ابھی بہت كام باقی ہے۔ جلد ہی اگلے اجلاس كیلئے نئے لائحہ عمل کا اعلان ہو جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر عمان کے وزیر خارجہ "بدر البوسعیدی" نے ایک ٹویٹ کیا۔ جس میں انہوں نے جنیوا میں ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے اختتام کی خبر دی۔ مذاکرات کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر بات چیت نہایت تعمیری رہی، جس کے مستقبل میں مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ مذاکرات مشترکہ اہداف کی پہچان اور تکنیکی مسائل کے جائزے کے ساتھ ختم ہوئے۔ فریقین نے مذاکرات کو جاری رکھنے کے لئے سنجیدگی کے ساتھ رہنماء اصولوں کی تدوین پر اتفاق کیا۔ بدر البوسعیدی نے حالیہ بات چیت کے عمل میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ "رافائل گروسی" کے مثبت کردار کو سراہا۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ اس قدر پیش رفت كے باوجود ابھی بہت كام باقی ہے۔ جلد ہی اگلے اجلاس كے لئے نئے لائحہ عمل کا اعلان ہو جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں کے لیے برطانوی فوجی اڈوں کا استعمال بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسے اقدامات ایران کے خلاف براہِ راست جارحیت میں شرکت تصور کیے جا سکتے ہیں، جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ جو بھی ملک ایران پر حملوں میں مدد فراہم کرے گا، اسے اپنے اقدامات کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔