فرقہ پرست بی جے پی اور آر ایس ایس بھارت کو ہندو ریاست بنانے کے درپے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
انھوں نے ایک انٹرویو میں مودی حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے ایک حکم نامے پر کڑی تنقید کی جس کے تحت وندے ماترم کا قومی ترانہ کی طرح احترام لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی رکن پارلیمنٹ اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ فرقہ پرست بی جے پی اور آر ایس ایس بھارت کو ایک ہندو ریاست بنانے کے درپے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسد الدین اویسی نے ایک انٹرویو میں مودی حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے ایک حکم نامے پر کڑی تنقید کی جس کے تحت وندے ماترم کا قومی ترانہ کی طرح احترام لازمی قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وندے ماترم گانے اور اس کا احترام کرنے کو بھارت سے وفاداری کا امتحان نہیں سمجھا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آئین ہم لوگ سے شروع ہوتا ہے نہ کہ بھارت ماتا کی جئے جیسے نعروں سے۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں مذہبی آزادی کے بنیادی حق کی ضمانت فراہم کی گئی ہے۔ ویر ساورکر کو بھارت رتن دینے کے مطالبے پر تنقید کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نے کہا کہ جسٹس کپور کمیشن نے ساورکر کو مہاتما گاندھی کے قتل کی سازش میں ملوث قرار دیا تھا۔ ٹیپو سلطان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ٹیپو سلطان انگریزوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔ انہوں نے ویرساورکر کی طرح انگریزوں کو خطوط نہیں لکھے تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔