پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر عماد وسیم کی دوسری اہلیہ، وکیل و سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ نے قومی ٹیم کے کھلاڑی سے دوسری شادی پر خاموشی توڑ دی۔

نائلہ راجہ جو فیشن اور سوشل ٹرینڈز سے متعلق مواد بنانے والی ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں، وہ اس وقت خبروں کی زینت بنی تھیں جب ان کا نام کرکٹر عماد وسیم کے ساتھ مبینہ تعلقات کی افواہوں میں سامنے آیا۔

اس وقت دونوں نے ان افواہوں کی تردید کی تھی، جبکہ عماد وسیم کی پہلی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے بذریعہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کھل کر اپنے شوہر کے مبینہ تعلقات اور بیٹے کی پیدائش کے موقع پر ان کی عدم موجودگی کے بارے میں بات کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nyla Zulfiqar Raja (@nylarajah)


بعد ازاں نائلہ راجہ نے بھی ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے عماد وسیم کے ساتھ تصاویر کو محض فین مومنٹ قرار دیا تھا، تاہم وہی فین مومنٹ اب شادی کی تصاویر میں تبدیل ہو چکا ہے۔

نائلہ راجہ نے اب انسٹاگرام پر ایک طویل پیغام شیئر کرتے ہوئے عماد وسیم سے اپنی شادی کی تصدیق کی اور اس فیصلے کو اپنی زندگی کے بہترین فیصلوں میں سے ایک قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر مستقبل میں عماد اپنے بچوں کے ساتھ دوبارہ ملتے ہیں تو میں انہیں کھلے دل سے قبول کروں گی۔

سوشل میڈیا انفلوئنسر نے کہا کہ یہ میری سچائی ہے اور میں ماضی میں ہونے والی شدید تنقید کے باوجود اپنے مؤقف پر قائم رہوں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nyla Zulfiqar Raja (@nylarajah)


اپنے پیغام میں نائلہ راجہ نے لکھا کہ سوشل میڈیا پر مختلف رائے قائم ہونا اور ٹرینڈز بنانا آسان ہے، مگر اس کے نتائج حقیقی ہوتے ہیں اور اصل تکلیف وہی شخص جانتا ہے جو اس مرحلے سے گزرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مضبوط شخصیات کو بھی علیحدگیوں اور عوامی دباؤ کے باعث قرآن پر حلف اٹھانے جیسے حالات کا سامنا کرنا پڑا ہے، حتیٰ کہ مردوں کو بھی۔

سوشل میڈیا انفلوئنسر نے خود کو ایک عام لڑکی قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی محنت سے اپنا کیریئر اور زندگی بنائی ہے، ابتدا میں بیان دینے کی وجہ ممکنہ غلط فہمی کو دور کرنا تھا، کیونکہ میں ہمیشہ اپنے لیے کھڑی ہوتی ہوں، تاہم سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید دھمکی آمیز شکل اختیار کر گئی ہے اور میرے کردار اور وقار پر مسلسل سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

نائلہ راجہ کے مطابق صورتِ حال اس وقت مزید سنگین ہو گئی جب بعض عناصر نے میرے کردار اور ذاتی زندگی کو نشانہ بنایا، میری محدود پرائیویسی مزید متاثر ہوئی، مجھے بغیر اجازت ریکارڈ کیا گیا اور ویڈیوز پھیلائی گئیں، میرے خاندان کو بھی نشانہ بنایا گیا، حتیٰ کہ میری نندوں کو بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

ان کا کہنا ہے کہ جو لوگ گھر بچانے کی بات کرتے تھے، وہی ایک گھر کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، میرے ماضی کو بھی کرید کر پیش کیا گیا۔

اپنی عروسی لباس میں تصاویر شیئر کرتے ہوئے نائلہ راجہ نے لکھا کہ اللّٰہ کے کرم اور اہلِ خانہ کی دعاؤں کے سائے میں میری شادی عماد وسیم سے ہو چکی ہے، یہ انتہائی تکلیف دہ ہے کہ جب لوگ خود کو بچانے کے لیے ایک تنہا عورت کو موردِ الزام ٹھہراتے ہیں، تاہم مجھے اللّٰہ پر مکمل یقین ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کسی کو ڈیٹ نہیں کیا بلکہ باقاعدہ رشتے کے ذریعے ایک ایسے شخص سے شادی کی جو پہلے شادی شدہ تھا اور بعد میں طلاق یافتہ ہو گیا تھا۔

آخر میں نائلہ راجہ نے درخواست کی کہ اس معاملے کو مزید نہ گھسیٹا جائے اور نہ ہی ایسے قیاس آرائیوں اور جذبات کو اس سے جوڑا جائے جن کا ذاتی طور پر تجربہ نہیں کیا گیا ہو۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ نے کو بھی کہا کہ

پڑھیں:

پی ٹی آئی کے اہم رہنما گلگت بلتستان سے نکال دیے گئے

گلگت: گلگت بلتستان سے صوبہ بدر کیے جانے کے ایک اہم واقعے نے سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کے خلاف ہونے والی اس کارروائی نے ملکی سیاست میں ایک نئی صورتحال پیدا کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، شوکت بسرا، نعیم پنجوتھہ اور ظہیر بابر کو دیامر پولیس نے گلگت بلتستان کی حدود سے باہر منتقل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کارروائی کے بعد ان رہنماؤں کو خیبر پختونخوا کی حدود میں چھوڑ دیا گیا۔

تاحال پولیس یا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس اقدام کی وجوہات کے حوالے سے کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔ تاہم سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت کے اثرات آنے والے دنوں میں مزید نمایاں ہو سکتے ہیں۔

گلگت بلتستان سے صوبہ بدر کیے جانے والے رہنماؤں کے حوالے سے مختلف سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں کی جانب سے ردعمل کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔ بعض حلقے اس کارروائی کو سیاسی سرگرمیوں پر قدغن قرار دے رہے ہیں جبکہ دیگر اس کے پس منظر میں سکیورٹی یا انتظامی وجوہات کا امکان ظاہر کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق واقعے کے مزید حقائق سامنے آنے کے بعد صورتحال مزید واضح ہو سکے گی۔ اس دوران سیاسی کارکنوں اور عوامی حلقوں کی نظریں حکام کے ممکنہ مؤقف اور آئندہ پیش رفت پر مرکوز ہیں۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر اس معاملے پر تفصیلی وضاحت سامنے نہ آئی تو یہ معاملہ مزید سیاسی تنازع کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ
  • وسیم اکرم، مصباح اور فخر عالم نے اپنی حج کی پوسٹس پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا
  • اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
  • میں بالکل ٹھیک اور صحت مند ہوں؛گلوکارہ طاہرہ سید کی سوشل میڈیا افواہوں کی تردید
  • مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
  • کراچی: ہل پارک سے متصل متنازع پلاٹ پر تعمیرات کے معاملے پر میئر کراچی نے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا
  • پی ٹی آئی کے اہم رہنما گلگت بلتستان سے نکال دیے گئے
  • معروف میکسیکن انفلوئنسر گھر میں مردہ پائی گئیں، قتل کا شبہ
  • میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت
  • مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب، دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل