کائلی جینر کی شادی میں تاخیر کی وجہ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
لاس اینجلس (نیوز ڈیسک)کائلی جینر اور ٹموتھی شالمے کے درمیان شادی میں تاخیر کی اصل وجہ سامنے آ گئی ہے۔
غیر ملکی میگزین ہیٹ کے مطابق کائلی جینر اس وقت شادی سے پہلے ایک اور بچے کی خواہش رکھتی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کائلی “بچے کی شدید خواہش” محسوس کر رہی ہیں اور چاہتی ہیں کہ شادی سے قبل وہ ٹموتھی شالمے کے ساتھ ایک بچہ پیدا کریں۔
قریبی ذرائع کے مطابق دونوں اس وقت اکٹھے رہ رہے ہیں اور بچوں کے بارے میں کھل کر بات چیت کر چکے ہیں۔ ٹموتھی شالمے والد بننے کے خواہشمند ہیں جبکہ کائلی کو اپنے بچوں اسٹورمی اور آئر کے بڑے ہونے پر دوبارہ ننھے بچے کی کمی محسوس ہونے لگی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کائلی کو یقین ہے کہ خاندان میں اضافہ رومانوی رشتے کو مزید مضبوط بنا دیتا ہے۔ یہ رشتہ تین سال مکمل ہونے کے قریب ہے اور اسے کائلی کی اب تک کی سب سے صحت مند اور تنازعات سے پاک تعلق قرار دیا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹموتھی شالمے کا کائلی کے بچوں سے گہرا تعلق ہے اور وہ ان کے ساتھ وقت گزارنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، جس پر کائلی کو مکمل یقین ہے کہ وہ ایک بہترین والد ثابت ہوں گے۔
قریبی افراد کا کہنا ہے کہ اگر جلد ہی بچے کی خوشخبری سامنے آ جائے تو کسی کو حیرت نہیں ہوگی کیونکہ یہ کائلی کی خواہش ہے اور ٹموتھی بھی اسی سوچ کے حامل دکھائی دیتے ہیں۔
یاد رہے کہ کائلی جینر اور ٹموتھی شالمے اپریل 2023 سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کائلی جینر کہ کائلی بچے کی
پڑھیں:
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
سٹی 42: میرپور میں انٹرنیٹ کی بحالی جلد متوقع، بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر بیان دیا ۔
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی کوششوں اور آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی بروقت مداخلت پر شکر گزار ہوں،اطلاعات ہیں کہ میرپور میں جلد انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطے بحال کر دیے جائیں گے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
امید ہے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ بحالی کی درخواستیں جلد منظور کر لی جائیں گی، امید ہے آزاد کشمیر کے عوام کو جلد مکمل مواصلاتی سہولیات میسر آئیں گی۔