کراچی میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
کراچی:
کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 2 میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی تھانہ اجمیر نگری کی حدود میں کی گئی، جہاں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
مقابلے کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہو گیا جسے گرفتار کر لیا گیا۔
مزید پڑھیںکراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، دو زخمی ملزمان گرفتار
ایدھی حکام کے مطابق زخمی ملزم، جس کی شناخت عبدالقادر کے نام سے ہوئی ہے، کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
فائل فوٹوکوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔