Islam Times:
2026-07-23@23:50:19 GMT

کراچی کی تاریخ کی سب سے بڑی نقب زنی واردات 48 گھنٹے میں حل

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT

کراچی کی تاریخ کی سب سے بڑی نقب زنی واردات 48 گھنٹے میں حل

جیولرز پر نقب زنی کی واردات میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کرکے 31 کروڑ سے زائد مالیت کا 7064 گرام سونا، چاندی سمیت مسروقہ زیورات برآمد کرلیے۔ اسلام ٹائمز۔ پولیس نے کراچی کی تاریخ کی سب سے بڑی نقب زنی واردات کا کیس 48 گھنٹے میں حل کرلیا۔ ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے اورنگی ٹاؤن اقبال مارکیٹ میں پرنس جیولرز پر نقب زنی کی واردات میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کرکے 31 کروڑ سے زائد مالیت کا 7064 گرام سونا، چاندی سمیت مسروقہ زیورات برآمد کرلیے۔ ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے مطابق واردات میں ملوث ماسٹر مائنڈ عرفان سمیت 6 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے خفیہ ٹھکانے سے زیورات بھی برآمد ہوگئے۔ ملزمان نے دیوار کاٹ کر سیف تک رسائی حاصل کی، سونا، چاندی اور ڈائمنڈ چوری کیے تھے۔

پولیس کی تکنیکی تفتیش میں دکان کے ملازم کے واردات میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا۔ ملازم عامر نے چابی کی نقل اور دیوار کی مارکنگ کرکے واردات میں سہولت کاری کی۔ عامر دکان پر 15 سال سے ملازمت کر رہا تھا۔ واردات میں استعمال ہونے والا گلینڈر، اسلحہ، موٹرسائیکل اور موبائل فونز بھی پولیس نے قبضے میں لے لیے، واردات کی منصوبہ بندی 6 ماہ قبل کی گئی تھی، ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: واردات میں ملوث

پڑھیں:

کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد

کراچی:

شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ 

زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔ 

گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ 

ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا