Express News:
2026-07-24@01:25:25 GMT

کراچی کی تاریخ کی سب سے بڑی نقب زنی واردات 48 گھنٹے میں حل

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT

کراچی:

پولیس نے کراچی کی تاریخ کی سب سے بڑی نقب زنی واردات کا کیس 48 گھنٹے میں حل کرلیا۔

ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے اورنگی ٹاؤن اقبال مارکیٹ میں پرنس جیولرز پر نقب زنی کی واردات میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کرکے 31 کروڑ سے زائد مالیت کا 7064 گرام سونا، چاندی سمیت مسروقہ زیورات برآمد کرلیے۔

ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے مطابق واردات میں ملوث ماسٹر مائنڈ عرفان سمیت 6 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے خفیہ ٹھکانے سے زیورات بھی برآمد ہوگئے۔

ملزمان نے دیوار کاٹ کر سیف تک رسائی حاصل کی، سونا، چاندی اور ڈائمنڈ چوری کیے تھے، پولیس کی تکنیکی تفتیش میں دکان کے ملازم کے واردات میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا۔ ملازم عامر نے چابی کی نقل اور دیوار کی مارکنگ کرکے واردات میں سہولت کاری کی۔ عامر دکان پر 15 سال سے ملازمت کر رہا تھا۔

واردات میں استعمال ہونے والا گلینڈر، اسلحہ، موٹرسائیکل اور موبائل فونز بھی پولیس نے قبضے میں لے لیے، واردات کی منصوبہ بندی 6 ماہ قبل کی گئی تھی، ملزمان کو قانونی کارروائی کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: واردات میں

پڑھیں:

کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔

متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔

کراچی: ڈیفنس میں غیرملکی خاتون سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔

خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔

عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا