data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) ٹنڈوجام میں ٹنڈوقیصر لنک روڑ سے ڈکیتی کی وادات میں ملوث ملزمان کی صاف تصویریں مل جانے کے باوجود انھیں پکڑنے میں ناکام عوام سے انھیں پکڑنے میں مدد کے لیے اپیل کردی۔گزشتہ روز ہونے والی ٹنڈو قیصر لنک روڑ پر ڈکیتی کی وادارت میں جس میں آم کے باغ کے تاجروں سے نولاکھ روپے موبائل مون اور دیگر سامان لوٹا گیا تھا دن دہاڑے ان کی سی سی ٹی وی سے بہت صاف فوٹو ٹیج مل گئی ہیں جس میں مجرم صاف پہنچانا جا سکتا ہے لیکن ان کو پکڑنے کے لیے نادر سے مدد لینے کے بجائے عوام سے مدد کرنی اپیل کردی عوام کے مطابق یہ اپیل کرنے کا مقصد یہ ہے کہ انتظامیہ دیگر واقعات کی طرح اس کو بھی دبانا چاہتی ہے اوران کا مجرموں کو پکڑنے کا کوارادہ نہیں لگتا انجمن تاجران ٹنڈوجام کے نواں ہٹ بازار کے صد بلال توفیق نے کہا کہ اگر پولیس کوشش کرتی تو ابھی تک ان ڈاکووں تک پولیس پہنچ جاتی اور یہ گرفتار ہو چکے ہوتے لیکن پولیس نے ابھی ٹنڈوجام میں ہونے والی وارداتوں میں سے کسی بھی مجرم کو گرفتار نہیں کیا ہے جس کی وجہ عوام میں اور تاجر برادری میں بے چینی پائی جاتی اور رمضان اور عید کی آمد کے وقت اس میں اضافہ ہو جاتا ہے انھوں ایس ایس پی حیدرآباد سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹنڈوجام کی عوام کو جان ومال کا تحفظ فراہم کریں۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار

فوٹو: آئی ایس پی آر 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار  کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار